28/11/2025
پاکستان میں طویل عرصے بعد بارشوں کی واپسی!
آج 26 نومبر 2025، بدھ — ملک بھر کی موسمی صورتحال کے اہم اپڈیٹس حاضر ہیں۔
اندازوں کے مطابق دسمبر میں دو بہترین بارشوں کے سلسلے متوقع ہیں۔
پہلا مضبوط سلسلہ 10 دسمبر سے بلوچستان میں داخل ہوگا، جس سے گوادر، پسنی، تربت، کوئٹہ، نوشکی، خضدار، بیلہ، لسبیلہ، ڈریجی، پنجگور، سوراب، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، بھارکھان سمیت تمام علاقوں میں موسمِ سرما کی پہلی بھرپور بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
اسی دوران جنوبی پنجاب اور سندھ کے بالائی، وسطی و مغربی علاقوں—
لاڑکانہ، دادو، نوشہرو فیروز، کنڈیارو، مورو، سیہون شریف، کوہستان، کاچھو، کھیرتھر اور سکھر تک بارشوں کا امکان موجود ہے۔
خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھی دسمبر کے دوران سردیوں کی اچھی بارشیں متوقع ہیں۔
دسمبر میں دو سلسلے خاص اہم ہوں گے:
ایک نارمل سلسلہ 6 دسمبر کو شمالی علاقوں میں داخل ہو کر 6 سے 8 دسمبر تک اثر انداز ہوگا۔
اس کے بعد دو طاقتور سلسلے ملک کو متاثر کرنے کا امکان ہے۔
سخت سردیوں کا آغاز دسمبر کے دوسرے ہفتے سے ہوگا جو فروری کے تیسرے ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔
جنوری سے لے کر مارچ اور اپریل تک ملک بھر میں اچھی
بارشوں کا امکان ہے۔
Weather Update 4 Pak