23/10/2025
یہ وہ وعدہ تھا جو عمران خان نے اپنے قریبی ساتھی اور سچ کے نڈر سپاہی، شہید ارشد شریف سے کیا تھا کہ اُن کے نام سے ایک یونیورسٹی قائم کی جائے گی، تاکہ اُن کی علمی و صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں۔ آج، اُن کے وصال کو تقریباً تین سال گزر چکے ہیں، اور جب سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے، تو اُنہوں نے اپنا پہلا اعلان اسی وعدے کی تکمیل کے طور پر کیا ارشد شریف یونیورسٹی کے قیام کا۔ یہ صرف ایک ادارہ نہیں، بلکہ اُس صحافی کو خراجِ عقیدت ہے جس نے سچ کے لیے اپنی جان قربان کر دی۔
ارشد شریف ایک بااصول، باحوصلہ، اور تعلیم یافتہ شخصیت تھے، جنہوں نے ہمیشہ حق اور قوم کے مفاد میں قلم اٹھایا۔ اُن کی شہادت پاکستان کی صحافت کا ایک سنہری باب بن چکی ہے، جو آنے والی نسلوں کو سچ بولنے اور ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ دے گی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ شہید ارشد شریف کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور اُن کا مشن سچ اور عدل کی راہ ہمیشہ زندہ رہے۔