Dr. Soul-ologist

Dr. Soul-ologist Dr. Soul-ologist | Because not all wounds are visible.

دعا ہے کہ تم دوبارہ اُن اندھیری جگہوں کی طرف نہ لوٹو جہاں سے نکلنے کے لیے تم نے بہت جدوجہد کی تھی۔ تم نے اپنی روشنی اپنی...
08/08/2025

دعا ہے کہ تم دوبارہ اُن اندھیری جگہوں کی طرف نہ لوٹو جہاں سے نکلنے کے لیے تم نے بہت جدوجہد کی تھی۔ تم نے اپنی روشنی اپنی محنت اور صبر سے کمائی ہے، اور اب تمہارا حق ہے کہ سکون، طاقت اور امید کے راستے پر چلو۔ تمہارا ہر قدم تمہاری ہمت کی گواہی ہے۔ آگے بڑھتے رہو اور کبھی پیچھے کے اندھیروں کو خود پر غالب نہ آنے دو۔

اگر ہوا کا سہارا نہ ملے تو چپُو چلاؤ۔زندگی میں ہمیشہ حالات آپ کے حق میں نہیں ہوں گے، کبھی کبھی راستہ خود بنانا پڑتا ہے۔ج...
08/08/2025

اگر ہوا کا سہارا نہ ملے تو چپُو چلاؤ۔
زندگی میں ہمیشہ حالات آپ کے حق میں نہیں ہوں گے، کبھی کبھی راستہ خود بنانا پڑتا ہے۔
جب وقت آپ کی مدد نہ کرے تو ہمت اور محنت کی کشتی خود آگے بڑھانی پڑتی ہے

05/08/2025

پہاڑ سر جھکائے کھڑے ہیں اور بادل اُن کے ماتھے سے لپٹ کر جیسے دیرینہ دعاؤں کا جواب بنے ہوئے ہیں۔
نیچے بہتا پانی، نہ شور کرتا ہے، نہ بہاؤ میں دکھ چھپاتا ہے، بس بہتا ہے صبر کے ساتھ، نرمی کے ساتھ۔ یہ مناظر دیکھ کر لگتا ہے شاید قدرت ہم سے کچھ کہنا چاہتی ہے، کہ زندگی ہمیشہ دوڑنے میں نہیں،کبھی کبھی رُک کر بس محسوس کرنے میں بھی ہے۔ یہ ہوا جو گالوں کو چھو رہی ہے، یہ بادل جو پہاڑوں کو گلے لگا رہے ہیں، یہ پانی جو سب کچھ اپنے
ساتھ بہا لے جا رہا ہے ،سب کچھ بس ہمیں جینا سکھا رہا ہے۔

05/08/2025

دو پہاڑوں کے درمیان سے گزرتی ہوئی خوبصورت راہ اور ہم خاموشی میں لپٹے، اُس راہ کے مسافر۔ یہ پہاڑ بس مٹی کے ٹکڑے نہیں، یہ سجدہ ریز سائے ہیں جن میں قدرت نے صدیوں کا سکون بھر دیا ہے۔
ہوا نرم، منظر خواب سا، اور دل کسی دُور مقام کی طرف مائل ایسا لگتا ہے جیسے یہ راستہ کسی اور دنیا کو جاتا ہے جہاں شور کم اور احساسات زیادہ ہوتے ہیں۔☘️🤍

یہ تصویر کسی فلم کا منظر نہیں یہ ایک حقیقی ہسپتال کی راہداری ہے، جہاں زندگی کی سب سے بڑی بے بسی، سب سے اونچی آواز میں چی...
05/08/2025

یہ تصویر کسی فلم کا منظر نہیں یہ ایک حقیقی ہسپتال کی راہداری ہے، جہاں زندگی کی سب سے بڑی بے بسی، سب سے اونچی آواز میں چیخ بن کر گونج رہی تھی۔
ایک خاتون —کینسر کی آخری اسٹیج کی مریضہ، ہاتھ میں نوٹوں سے بھرا بیگ لیے،دوڑتی ہوئی ڈاکٹر کے کمرے میں داخل ہوئی اور لرزتی ہوئی آواز میں کہا: "یہ سب لے لو... بس مجھے بچا لو!"
ڈاکٹر کی خاموشی اور آنکھوں میں پھیلی بے بسی نے اُس لمحے سب کچھ کہہ دیا, "افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے، بیماری اپنی آخری حد پر ہے ہم کچھ نہیں کر سکتے"
وہ عورت زمین پر بیٹھ گئی، غصے اور ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ نوٹوں سے بھرا بیگ راہداری میں اچھال دیا اور پھر وہ سوال، جو صرف زبان سے نہیں بلکہ دل کے اندر سے چیخا گیا: "کیا فائدہ اس دولت کا جب یہ نہ وقت خرید سکتی ہے، نہ سکون، نہ سانسیں، نہ زندگی؟"

ہم ساری زندگی اُن چیزوں کے پیچھے بھاگتے ہیں جن کا ساتھ آخری سانس پر چھوٹ جاتا ہے جبکہ وہ رشتے، وہ وقت، وہ لمس جنہیں ہم معمولی سمجھتے ہیں درحقیقت وہی ہماری اصل دولت ہوتے ہیں۔
آج کسی زندہ شخص کا ہاتھ تھام لو کسی تھکے چہرے پر مسکراہٹ کا سبب بن جاؤ، کسی ضرورت مند کی ضرورت بن جاؤ، کیونکہ کل یہی رشتے، یہی لمحے،
خواب بن کر تڑپائیں گے اور نوٹ؟ وہ صرف راہداریوں میں بکھرتے رہیں گے۔

05/08/2025

یہ جو پانی میں بہتی مزاریں ہیں یہ وقت کے ہاتھوں لکھا ہوا وہ خط ہیں جو ہر جیتے جاگتے انسان کے نام آیا ہے۔
بغیر لفافے، بغیر آواز، بس آنکھوں سے پڑھا جانے والا خاموش خط۔
ہم جن مزاروں پر مٹی ڈال کر بھول جاتے ہیں، آج وہی مزاریں پانی میں بہتی ہمیں یاد دلا رہی ہیں کہ ہم سب نے لوٹ کر اسی مٹی میں مل جانا ہے۔
نہ کوئی رُتبہ ساتھ جائے گا، نہ کوئی شہرت، نہ ہی وہ فخر جو ہمیں دوسروں سے بہتر اور بالاتر سمجھاتا ہے۔
یہ منظر ہمیں روکنے نہیں آیا یہ صرف دکھانے آیا ہے کہ ہم جتنا بھی سنور لیں، انجام سب کا ایک ہے خاموش، بے نشان، مٹی میں لپٹا ہوا۔
اس سے پہلے کہ وقت بہا لے،
کوشش کرو کہ اپنے الفاظ، اپنا وقت، اور اپنی موجودگی کسی کی زندگی آسان بنانے میں لگاؤ۔
کبھی کسی کے لیے دعا بن جاؤ،
کبھی کسی کے زخم پر مرہم کیونکہ یہی وہ چیزیں ہیں
جو وقت، پانی، اور مٹی بھی بہا نہیں سکتے۔

کوشش کیجیئے جو کہانیاں ہم چھوڑ جائیں وہ سنانے والی ہوں، چھپانے والی نہیں۔
05/08/2025

کوشش کیجیئے جو کہانیاں ہم چھوڑ جائیں وہ سنانے والی ہوں، چھپانے والی نہیں۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr. Soul-ologist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share