Suno Dekho Pakistan

Suno Dekho Pakistan Your source for real stories, real voices, and real Pakistan.

26/09/2025

‎پیسہ دیکھ کر داماد بدل گئے” – بشریٰ انصاری کی کھری کھری باتیں! 🎭



‎مشہور اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک انٹرویو میں والدین کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ:
‎“دامادوں کو گھر، گاڑیاں اور سہولتیں دینے کے باوجود، وہ پیسے کے لالچ میں بدل جاتے ہیں۔”

‎انہوں نے والدین کو پیغام دیا کہ بیٹیوں کی شادی میں دکھاوا اور فضول خرچی نہ کریں بلکہ ایسے رشتے دار چنیں جو عزت اور خلوص کو ترجیح دیں۔

‎👨‍👩‍👧 بشریٰ انصاری کی نصیحت آج کے والدین کے لیے ایک بڑا سبق ہے۔



#داماد #بشریٰانصاری #پاکستانشوبز

ذرائع کے مطابق امریکی صدر  اور  وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے اوول آفس میں ہو گی۔...
25/09/2025

ذرائع کے مطابق امریکی صدر اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے اوول آفس میں ہو گی۔

وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات میں عالمی اور علاقائی معاملات پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی ملاقات میں شرکت کا امکان ہے۔

نیویارک میں اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ امریکی صدر کے اجلاس کے موقع پر بھی وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنما کافی دیر ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے رہے، بے تکلف انداز میں ایک دوسرے سے گفتگو کرتے رہے، امریکی صدر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی مصافحہ کیا۔

صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو جاری رکھی، بات چیت کے اختتام پر تھمبز اپ (thumbs up) کا اشارہ کیا۔

اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے امیر قطر، اردن کے بادشاہ اور انڈونیشیا کے صدر سے بھی ملاقات کی، اس دوران غزہ میں جنگ بندی کے امور اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کی امریکا میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے وزیراعظم لی چیانگ کی سربراہی میں عالمی ترقیاتی اقدام کے موضوع پر اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی چین کے وزیراعظم سے ملاقات اور غیر رسمی گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس سے بھی ملاقات کی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریا کے چانسلر سے جرمن میں گپ شپ لگالی، ہلکے پھلکے جملوں کے ساتھ قہقہوں کا تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ آسٹریا کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، شاید کل ہی چلے جائیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھر میں زرعی شعبے مشکل میں رہے ہیں، سیلاب کے بعد زرعی شعبہ بہت...
25/09/2025

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک بھر میں زرعی شعبے مشکل میں رہے ہیں، سیلاب کے بعد زرعی شعبہ بہت متاثر ہوا، وفاق کی ذمے داری ہے کہ وہ بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے لوگوں کی مدد کرے، بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے خلاف بیانات دینے والوں کو اس پروگرام کے بارے میں معلوم بھی نہیں ہوگا، مسلم لیگ نے پروگرام سے متعلق کوئی ترمیم یا ڈرافٹ نہیں دیا، جنوبی پنجاب کے لوگوں کا آخر قصور کیا ہے، وفاقی حکومت کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کرنا چاہیے۔

گندم کی فصل کو سپورٹ کریں گے تاکہ گندم درآمد کرنےکی ضرورت نہ پڑے، وفاق گندم خریداری اور امدادی قیمت نہ دینے کے معاملے پر آئی ایم ایف سے بات کرے، پنجاب حکومت کی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے کسانوں کے نقصانات پورے کرنے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم کے بھی شکرگزار ہیں کہ انہوں نے زرعی ایمرجنسی نافذ کی اور متاثرین کےبجلی کے بل معاف کیے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ امید ہے دوحہ پر حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں گے، سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر سارے پاکستان نے سراہا، معاہدے سے متعلق ان کیمرا بریفنگ بھی ہوگی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم کراچی میں سڑکیں بناتے ہیں، کوئی صاحب آتے ہیں اور لائن ڈالنےکے لیے سڑک کھود دیتے ہیں، لیاری میں نئی سڑکیں تعمیر ہوئیں تو گیس کی لائن ڈالنےکا کام شروع کردیاگیا، کراچی کی ترقی و تعمیر ہماری ترجیح ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے انداز کو اپنا کرعوام کو ریلیف دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی شکایات اپنی جگہ ہیں، دہشتگردی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، ماضی میں بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوئے ہیں تاہم بلوچستان کا حل سیاسی ہے، سیاسی اتفاق رائے سے ایسے فیصلے لینے پڑیں گےتاکہ کہ عوام کا فائدہ ہو۔

معصومہ انور نے حال ہی میں ’نیو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے ...
24/09/2025

معصومہ انور نے حال ہی میں ’نیو ٹی وی‘ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں ہی لیجنڈ گلوکارہ ریشماں نے ایک ٹی وی شو میں ان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوان گلوکارہ کی آواز ان جیسی ہی ہے۔

ان کے مطابق انہوں نے ریشماں کو کبھی نہیں سنا تھا، اس وقت وہ بہت کم عمر تھیں، ان کی گلوکاری کو دیکھ کر ان کی والدہ نے انہیں ریشماں کا ایک گانا یاد کرنے کا کہا اور جب انہوں نے مذکورہ گانا گایا تو والدہ نے انہیں بتایا کہ ان کی آواز لیجنڈری گلوکارہ سے ملتی ہے۔

معصومہ انور کا کہنا تھا کہ ریشماں جی نے ان کی آواز سن رکھی تھی، اس لیے انہوں نے زندگی کے آخری ایام میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ان کی تعریفیں کیں۔

انہوں نے بتایا کہ ریشماں کی جانب سے ٹی وی شو میں تعریفیں کرنے پر انہوں نے اسی شو میں فون کرکے لیجنڈری گلوکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جب وہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں، تب انہیں بھارت سے گلوکاری کی پیش کش ہوئی اور بھارتیوں نے یہ سمجھا تھا کہ معصومہ انور زائد العمر خاتون ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی آواز کی وجہ سے بھارتیوں نے اندازے لگا رکھے تھے کہ گلوکارہ 50 سال کی ہوں گی لیکن اس وقت ان کی عمر 22 سال تھی۔

گلوکارہ کے مطابق وہ والدہ کے ہمراہ بھارت گئیں، جہاں انہوں نے دپیکا پڈوکون اور سیف علی خان کی 2012 کی فلم ’کاک ٹیل‘ کا گانا ’لٹنا‘ ریکارڈ کروایا۔

معصومہ انور کے مطابق وہ والدہ کے ہمراہ بھارت گئی تھیں، انہیں والدہ کے ساتھ دیکھ کر بھارتی سمجھ بیٹھے کہ ان کی والدہ گلوکارہ ہیں لیکن جب والدہ نے بھارتیوں کو بتایا کہ ان کی بیٹی گلوکارہ ہیں تو سب انہیں دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ بھارتیوں نے بلھے شاہ کی شاعری کا کچھ حصہ نکال کر نیا گانا بنایا اور انہیں ریکارڈ کرنے کا کہا، چند ہی گھنٹوں میں گانے کی شاعری لکھی گئی۔

اسی پروگرام میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی آواز مرد حضرات کی طرح بھاری ہے، ان کی آواز کو مردانہ آواز بھی کہا جاتا رہا ہے جب کہ انہیں مردوں کا چاہت فتح علی خان بھی کہا جاتا رہا ہے۔

گلوکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ انہوں نے غلطی سے چاہت فتح علی خان کا نام لیا، دراصل انہیں مردوں کا راحت فتح علی خان کہا جاتا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرزا محمد عل...
24/09/2025

اسلامی نظریاتی کونسل نے معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا ملزم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مرزا محمد علی کے بیانات کسی شرعی مقصد کے بغیر کہے گئے، نقلِ کفر پر مبنی بیانات کی بنا پر انجینئر مرزا سخت تعزیری سزا کے مستحق ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا، جس میں اراکین کونسل جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری، ڈاکٹر عبد الغفور راشد، صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری، محمد جلال الدین ایڈووکیٹ، حافظ طاہر محمود اشرفی نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک اللہ بخش کلیار، جسٹس (ر) الطاف ابراہیم، مولانا پیر شمس الرحمٰن، محمد یوسف اعوان، سید افتخار حسین نقوی، ڈاکٹر مفتی انتخاب احمد، رانا محمد شفیق خان پسروری، صاحبزادہ سید سعید الحسن، صاحبزادہ حافظ محمد امجد، فریده رحیم اور بیرسٹر سید عتیق الرحمٰن شاہ بخاری نے بھی شرکت کی۔

اسلامی کونسل نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ کے مراسلہ بابت مرزا محمد علی انجینئر پر عائد ایف آئی آر توہین رسالت کا جائزہ لیا اور اس سے متعلق فیصلہ دیا۔

متنازع ویڈیو بیان کے بعد معروف مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا کو امن عامہ (تھری ایم پی او) آرڈیننس کے تحت حراست میں لے کر جیل منتقل کردیا تھا، جبکہ ان اکیڈمی کو تالے ڈال کر سیل کردیا گیا تھا۔

پنجاب کے شہر جہلم کے مشین محلے کے رہائشی انجینئر محمد علی مرزا اپنے لیکچر اور خطابات سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے اپ لوڈ کرتے ہیں اور یوٹیوب پر ان کے فالوورز کی تعداد 31 لاکھ سے زیادہ ہے۔

ایم پی او آرڈیننس کی دفعہ 3 حکام کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کو گرفتار اور حراست میں لے سکیں جس سے ’امنِ عامہ کے خلاف کسی سرگرمی‘ یا عوامی نظم کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ہو۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ قرآن و سنت میں بھی بعض کفریہ الفاظ نقل ہوئے ہیں، مگر یہ بات ادھوری پیش کی جاتی ہے، حقیقت یہ ہے کہ جب ان تمام مقامات کو دیکھا جائے تو صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں ان الفاظ کو کسی تائید کے طور پر نہیں بلکہ بطور ردّ، انکار اور سخت تنبیہ کے ذکر کیا گیا ہے۔

مزید کہا کہ شرعی اصول یہ ہے کہ کفر کے الفاظ صرف اس وقت نقل کیے جاسکتے ہیں جب ان کا مقصد کوئی جائز دینی ضرورت ہو، مثلاً شہادت، باطل کی تردید، تعلیم یا تنبیہ وغیرہ، بلا ضرورت ایسے کلمات دہرانا ناجائز اور بعض صورتوں میں سخت گناہ ہے، خصوصاً جب معاملہ حرمتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ہو تو کسی شرعی مقصد کے بغیر توہین آمیز جملے نقل کرنے کی قطعاً اجازت نہیں۔

کونسل نے فیصلے میں کہا کہ مرزا محمد علی انجینئر کے کئی بیانات میں ایسے جملے موجود ہیں جو محض نقلِ کفر پر مشتمل ہیں مگر کسی شرعی مقصد کے بغیر کہے گئے ہیں، اس بنا پر ان کا یہ طرزِ عمل سخت تعزیری سزا کا مستحق ہے، اور چونکہ یہ عمل انہوں نے بارہا دہرایا ہے، اس لیے ان کا جرم مزید سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے فیصلے میں کہا کہ ایک ویڈیو میں ان کا بیان قرآن پاک کی توہین، معنوى تحریف کے زمرے میں بھی آتا ہے اور توہین رسالت كو بھی مستلزم ہے، لہٰذا اس پر عائد دفعات میں توہینِ قرآن کی دفعہ بھی شامل کی جائے۔

كونسل نے فیصلہ دیا کہ انجینئر مرزا کا بیان فساد فی الارض كو پھیلانے كا باعث ہے، اس لیے پاکستان کی مسیحی برادری کو ایک مراسلہ بھیجا جائے گا کہ وہ تحریری طور پر واضح کریں کہ مرزا محمد علی انجینئر نے شانِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں جو الفاظ کہے ہیں، کیا ان کی مقدس كتابوں میں اور اجتماعی طور پر ان کی یہ رائے ہے كہ نہیں، ان کے جواب کے بعد ہی تفصیلی فیصلہ مرتب کیا جائے گا۔

جاپان میں ایک غیر معمولی اور دلچسپ محبت کی کہانی نے سب کو حیران کردیا، جہاں 63 سالہ خاتون نے اپنے سے 32 سال کم عمر نوجوا...
24/09/2025

جاپان میں ایک غیر معمولی اور دلچسپ محبت کی کہانی نے سب کو حیران کردیا، جہاں 63 سالہ خاتون نے اپنے سے 32 سال کم عمر نوجوان سے شادی کرلی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ دلہن عمر میں دلہے کی والدہ سے بھی چھ سال بڑی ہیں۔
ہانگ کانگ کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق یہ جوڑا اب مل کر ایک میرج ایجنسی چلا رہا ہے۔ ان کے مطابق ان کا رشتہ ایک انوکھے اتفاق سے شروع ہوا اور پھر غیر متوقع طور پر رومانوی تعلق میں ڈھل گیا۔

خاتون نے 48 سال کی عمر میں دو دہائیوں پر محیط شادی شدہ زندگی ختم کر دی اور اکیلے اپنے بیٹے کی پرورش کی۔ انہوں نے کتوں کے ساتھ زندگی گزاری اور پالتو جانوروں کے کپڑوں کا کاروبار بھی کیا۔ کبھی کبھار وہ ڈیٹنگ ایپس استعمال کرتی تھیں مگر کوئی رشتہ قائم نہ رہ سکا۔
اگست 2020 میں ٹوکیو کے ایک کیفے میں خاتون کو ایک کھویا ہوا موبائل فون ملا، جو اسی نوجوان کا تھا۔ فون واپس کرنے پر دونوں کی پہلی ملاقات ہوئی اور جلد ہی بات چیت کا سلسلہ گہری دوستی میں بدل گیا۔ ایک ہفتے بعد ان کی ٹرام میں دوبارہ ملاقات ہوئی، جہاں انہوں نے نمبرز کا تبادلہ کیا اور روزانہ رات گئے تک گفتگو کرنے لگے۔
نوجوان نے پہلی ہی ملاقات میں ایک پرچی خاتون کو تھمائی، جس پر لکھا تھا: ’’براہ کرم میری پرنسس بن جاؤ‘‘۔ تقریباً ایک ماہ بعد دونوں نے ایک دوسرے کو اپنی اصل عمریں بتائیں، مگر تب تک ان کا رشتہ اس قدر مضبوط ہو چکا تھا کہ عمر کی حقیقت نے کوئی فرق نہ ڈالا۔
خاتون کا بیٹا، جو دلہے سے چھ سال بڑا ہے، پہلے دن سے اس رشتے کے حق میں رہا اور اپنی والدہ کو مکمل تعاون فراہم کیا۔ تاہم نوجوان کی والدہ نے ابتدا میں مخالفت کی کیونکہ دلہن ان سے بڑی تھی، لیکن بیٹے کی محبت دیکھ کر آخرکار وہ بھی راضی ہوگئیں۔
یہ جوڑا دسمبر 2022 میں باضابطہ طور پر رشتہ ازدواج میں بندھا۔ تین برس بعد بھی دونوں ایک دوسرے کو محبت سے ’’پرنس‘‘ اور ’’پرنسس‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں، گھریلو ذمے داریاں بانٹتے ہیں اور ایک دوسرے کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی خوشی قرار دیتے ہیں۔

نیوز کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کر...
24/09/2025

نیوز کے مطابق پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو لائسنس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی دعوت دے دی ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کی کرپٹو مارکیٹ میں اس وقت تقریباً 40 ملین صارفین اور 300 بلین ڈالر کا سالانہ تجارتی حجم موجود ہے جو دنیا کی سب سے بڑی غیر منظم مارکیٹس میں شمار ہوتی ہے۔
اتھارٹی کے قیام کا مقصد اس مارکیٹ کو عالمی معیار کے مطابق ریگولیٹ کرنا اور مالیاتی چیلنجز سے نمٹنا ہے۔
اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کرپٹو آپریشنز کے لیے درخواست دینے والی کمپنیوں کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ عالمی ریگولیٹرز سے لائسنس حاصل کریں، "Know Your Customers" کے سخت معیارات پر پورا اتریں اور کمپنی کی تفصیلی معلومات فراہم کریں۔
مزید بتایا گیا کہ اتھارٹی کی حکمت عملی میں غیرقانونی مالیاتی سرگرمیوں کی روک تھام اور فِن ٹیک سیکٹر کی ترقی کو فروغ دینا شامل ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری میں اضافہ اور کرپٹو مارکیٹ میں شفافیت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران ایٹم بم نہ کبھی بنانا چاہتا تھا نہ کبھی بنائے گا نہ ہی...
24/09/2025

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس خطاب میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران ایٹم بم نہ کبھی بنانا چاہتا تھا نہ کبھی بنائے گا نہ ہی ایران جوہری ہتھیار بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے سفارتی غداری اور ایرانی سائنسدانوں کو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی تھی۔

ایرانی صدر نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کُشی پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا۔

ایرانی صدر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ مسلم ممالک کے تعاون سے علاقائی سکیورٹی کے جامع نظام کی شروعات ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ’اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے‘ (SMDA) معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

اس معاہدے کی شقوں کے تحت کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا، معاہدے پر دستخط دونوں ممالک کے گہرے دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی تعاون کی توثیق کرتے ہیں۔

ٹک ٹاکر سحر حیات نے دسمبر 2022 میں گلوکار سمیع رشید سے نکاح کیا تھا جس کے بعد جولائی 2023 میں سحر اور سمیع پر تعیش شادی ...
24/09/2025

ٹک ٹاکر سحر حیات نے دسمبر 2022 میں گلوکار سمیع رشید سے نکاح کیا تھا جس کے بعد جولائی 2023 میں سحر اور سمیع پر تعیش شادی کی تقریبات کے سبب سرخیوں کی زینت بنے تھے، بعد ازاں 2024 میں جوڑے کے ہاں پہلی بیٹی پیدا ہوئی تھی۔

کچھ ماہ قبل جوڑی کے درمیان علیحدگی کی افواہیں سامنے آئی تھیں تاہم سمیع رشید کی جانب سے سوشل میڈیا پر تردید کے بعد یہ افواہیں دم توڑ گئیں تھی تاہم اب سحر حیات کی جانب سے باضابطہ طور پر علیحدگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

ایک مداح نے ٹک ٹاکر سے سوال کیا کہ کیا آپ آئرہ کی اب سنگل مدر ہیں؟ سمیع رشید سے آئرہ کا کوئی تعلق نہیں؟

اس پر جواباً اداکارہ نے لکھا کہ’میں اور سمیع رشید اب ساتھ نہیں ہیں لیکن آئرہ کا باپ سمیع تھا، ہے اور رہے گا، اس بات میں ایک فیصد میں کوئی فرق نہیں ہے، بیٹیاں باپ کے نام سے ہی جانی جاتی ہیں اور میں اپنی بیٹی کو ماں باپ دونوں کی عزت کرنا سکھاؤں گی‘۔

ٹک ٹاکر نے مزید لکھا کہ’جہاں تک آئرہ کے اپنے باپ سے ملنے کی بات ہے، میں نے کسی کو آئرہ سے ملنے سے نہیں روکا اور نہ ہی میرے روکنے سے کچھ رک جائے گا، قوانین میں جو طے ہے اسی کے تحت فیصلہ کیا جائےگا ، امید ہے اس پر دوبارہ بات نہیں ہوگی‘۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج  کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع  پرکیا گیا۔آئی ایس پی آ...
24/09/2025

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانےکو مؤثر طریقے سےنشانہ بنایا، آپریشن کےنتیجے میں13 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک خوارج علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، ہلاک خوارج دسمبر 2023میں درابن خودکش دھماکےکی سہولت کاری میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ خوارج سرکاری افسران، معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں شامل رہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ علاقےمیں مزید خوارج کی موجودگی کے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج نیویارک میں آئی ایم ایف کی صدرکرسٹالینا جیورجیوا اور چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات کریں گے۔دفتر...
22/09/2025

وزیراعظم شہباز شریف آج نیویارک میں آئی ایم ایف کی صدرکرسٹالینا جیورجیوا اور چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔

ان کی نیویارک میں مصروفیات کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شہباز شریف کی اہم ترین ملاقات کل بروز منگل ہو گی جس میں وہ سعودی عرب، قطر، ترکی، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ٹرمپ نے ان مسلم ممالک کے رہنماؤں کو ایک مشترکہ ملاقات کی دعوت دی ہے، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے مسائل پر بات چیت ہوگی۔

س کے علاوہ شہباز شریف آج فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کویتی وزیراعظم شیخ صباح و صدرورلڈ بینک اجے بانگا سے ملاقات بھی کل کے شیڈول میں شامل ہے۔ یہ ملاقاتیں مالیاتی واقتصادی پالیسی، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور عالمی ترقیاتی مسائل پرمرکوز ہوں گی۔

دورے کے دوران شہباز شریف کلائمیٹ چینج و دیگر بائیلیٹرل اجلاسوں میں حصہ لے کرعالمی ماحولیات اوردو طرفہ تعلقات پرگفتگو کریں گے۔

وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا جس کے بعد وہ 27 ستمبر کو امریکا سے واپس وطن لوٹیں گے۔

جب سے عمران خان جیل میں گئے ہیں پاکستان کے حالات بہتر ہو گئے ہیں - عطاء اللّٰہ تارڑ
22/09/2025

جب سے عمران خان جیل میں گئے ہیں پاکستان کے حالات بہتر ہو گئے ہیں - عطاء اللّٰہ تارڑ

Address

Karachi
75500

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Suno Dekho Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share