21/10/2025
اللہ تعالی کے خصوصی فضل و کرم سے 2009 یعنی سولہ سال سے گمشدہ معصوم بچے کے ورثا کا پتہ لگا لیا گیا ہے۔ یہ بچہ اپنی والدہ جو بولنے اور سننے سے قاصر تھیں، ان کے ساتھ لاپتہ ہو گیا تھا۔مگر اُس ماں اور اُس کے ننھے بیٹے کی تلاش کبھی ختم نہ ہو سکی۔
وقت گزرتا گیا…انیس سال بیت گئے…اور پھر اچانک، وہی پرانی خبر ایک نئی زندگی کے ساتھ واپس لوٹی۔
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی میرا پیارا ٹیم کو ایک ایسے بچے کا کیس موصول ہواجو گزشتہ انیس برس سے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر تھا۔ریکارڈ میں اُس کے بچپن کی تصویر بھی موجود تھی۔
میرا پیارا ٹیم نے بچے کا انٹرویو کیا اور تفصیلات اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کیں۔ پوسٹ شائع ہونے کے کچھ ہی دن بعد، ملتان سے ایک شخص نے رابطہ کیا انہوں نے بچے کو پہچانتے ہوئے بتایا کہ یہ اُن کا بھانجا ہے - وہی بچہ، جس کا ذکر 2009 کی اُس اخباری خبر میں ہوا تھا۔
تصدیقی عمل کے بعد، میرا پیارا ٹیم نے برسوں سے بچھڑے رشتوں کو دوبارہ جوڑ دیا۔سولہ سال پرانی خبر، جو کبھی اخبارات کے ایک چھوٹے سے کالم میں سمٹ گئی تھی،آج ایک مکمل کہانی بن کر سامنے آ گئی ہے۔ماشااللہ لا قوۃ الا باللہ
"ان شاء اللہ، بہت جلد سولہ سال بعد بچے کی اپنے ماموں سے ملاقات کی ویڈیو بھی اپلوڈ کی جائے گی۔"
واللہ المستعان
Case ID: 131858766