27/03/2026
نہایت رنج و غم کے ساتھ یہ افسوسناک خبر موصول ہوئی کہ سید نظر حسین شاہ، جو کہ عظیم المرتبت عاشقِ رسول اور امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے خلیفہ تھے، 137 برس کی طویل اور بابرکت عمر پا کر اس دارِ فانی سے کوچ فرما گئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
مرحوم نے اپنی پوری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، مسلکِ اہلسنت کی ترویج اور عشقِ رسول ﷺ کے فروغ میں صرف کی آپ کی علمی، روحانی اور اخلاقی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی
آپ کا وصال نہ صرف آپ کے عقیدت مندوں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے، اور پسماندگان و عقیدت مندوں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین
̇slam