Nora

Nora Influence , inspire , Educate , Entertain

اچھی خوشبو لگائیں کم لوگوں سے تعلقات رکھیں۔۔۔ باہر نکلیں تو سج دھج کر نکلیں۔۔۔ پروٹین سے بھرپور خوراک کھائیں۔۔ اپنے ناخن...
30/07/2026

اچھی خوشبو لگائیں
کم لوگوں سے تعلقات رکھیں۔۔۔
باہر نکلیں تو سج دھج کر نکلیں۔۔۔
پروٹین سے بھرپور خوراک کھائیں۔۔
اپنے ناخنوں اور بالوں کا خیال رکھیں ۔۔
عبادت کریں۔۔
نیا لباس پہنیں۔۔
فرصت میں کورین اور انگریزی سیریز دیکھیں۔
کھل کر محبت کریں، یا لاتعلقی رکھیں۔۔

نفرت، جھگڑے، مباحث، کنجوسی، کینہ روی، انتقام، دشنام طرازی، گالی، بدبو، تنگ جوتا، دھوکے باز انسان، اور ٹھنڈی چائے سے دور رہیں ۔۔

میں نے یہ پرفیوم بہت چاؤ سے لیا تھا لیکن کبھی اسکی مہک دل کو نہ بھا سکی۔ ونیلا کی مٹھاس اتنی غالب آ جاتی ہے کہ مجھے اکتاہٹ ہونے لگتی ہے۔
لیکن جب کبھی مجھے ایسے لوگوں سے ملنا ہو جہاں مصنوعیت حاوی ہو، بلاوجہ ہنسنا پڑے اور توجہ کی اداکاری کرتے ہوئے تفصیلی گفتگو سے گزرنا ہو تو میں یہ پرفیوم لگا لیتی ہوں تاکہ اسکی مدھم سی مٹھاس مجھے یاد دلاتی رہے کہ اسوقت میں ۔۔۔ ایک میٹھا سا کردار ادا کر رہی ہوں اور میں بہت اچھی ہوں۔۔

30/07/2026

جن تعلقات کا مستقبل نہ ہو، انھیں بڑھانے سے اچھا ہے توڑ
دیا جائے۔ ہم زندگی میں بہت سے لوگوں سے ملتے ہیں، اس
کا مطلب ہر گز یہ نہیں ہے کہ وہ ہمارے لیے بنے ہوں۔
حقیقت پسند بنیں، خوش فہم نہیں۔
" جس شخص کی خاطر تیرا یہ حال ہے محسن اس نے تیرے مر جانے پہ رونا بھی نہیں ہے۔
🖤✨

علیؑ کے ساتھ ہے زہرہؑ کی شادی! 😍♥️🎉
18/05/2026

علیؑ کے ساتھ ہے زہرہؑ کی شادی! 😍♥️🎉

زندگی کوئی سیدھا راستہ نہیں،یہ ایک طویل مسنوی ہے…کبھی خوشیوں کے روشن باب،کبھی اداسی کے خاموش صفحے۔کچھ لوگ ہماری کہانی می...
10/05/2026

زندگی کوئی سیدھا راستہ نہیں،
یہ ایک طویل مسنوی ہے…
کبھی خوشیوں کے روشن باب،
کبھی اداسی کے خاموش صفحے۔

کچھ لوگ ہماری کہانی میں دعا بن کر آتے ہیں،
اور کچھ سبق بن کر۔
کچھ ہاتھ تھام لیتے ہیں،
اور کچھ بیچ راستے چھوڑ جاتے ہیں۔

ہم اکثر اُن چیزوں کے پیچھے بھاگتے ہیں
جو ہماری قسمت میں نہیں ہوتیں،
اور اُن نعمتوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں
جو خاموشی سے ہمارے پاس موجود ہوتی ہیں۔

وقت سکھا دیتا ہے کہ
ہر محبت حاصل ہونا ضروری نہیں،
ہر تعلق ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا،
اور ہر انتظار کا انجام وصال نہیں ہوتا۔

پھر بھی انسان محبت کرتا ہے،
دعا کرتا ہے،
امید رکھتا ہے…
کیونکہ دل اگر ٹوٹ بھی جائے
تب بھی خواب دیکھنا نہیں چھوڑتا۔

زندگی کی سب سے بڑی خوبصورتی یہی ہے
کہ اندھیری راتوں کے بعد بھی
صبح ضرور آتی ہے۔
اور جو لوگ صبر کرنا سیکھ لیتے ہیں،
وہ آخرکار سکون بھی پا لیتے ہیں۔

اس لیے اگر آج دل تھکا ہوا ہے،
تو خود کو وقت دو۔
اپنی روح کو خاموشی میں سنو۔
ہر درد ہمیشہ نہیں رہتا،
اور ہر آنسو ایک دن دعا بن جاتا ہے۔

زندگی کی اس مسنوی میں
خود کو کبھی کھونے مت دینا…
کیونکہ سب سے خوبصورت باب
ابھی لکھا جانا باقی ہے

صبر کا مطلب انتظار نہیں،بلکہ انتظار میں بھی امید زندہ رکھنا ہے۔
10/05/2026

صبر کا مطلب انتظار نہیں،
بلکہ انتظار میں بھی امید زندہ رکھنا ہے۔

ہر دیر ہونے والی چیزانکار نہیں ہوتی…کبھی کبھی وہ اللہ کی بہترین پلاننگ ہوتی ہے
10/05/2026

ہر دیر ہونے والی چیز
انکار نہیں ہوتی…
کبھی کبھی وہ اللہ کی بہترین پلاننگ ہوتی ہے

صبر وہ خاموش دعا ہےجو دل ٹوٹنے کے بعد بھی اللہ پر یقین رکھتی ہے۔
10/05/2026

صبر وہ خاموش دعا ہے
جو دل ٹوٹنے کے بعد بھی اللہ پر یقین رکھتی ہے۔

08/05/2026

سو میں نے صاف کہا جاؤ میں بھی کافر ہوں
سمـجھ رہا تھا وہ خود کو خدا نما کوئی شے
🖤 ✨

08/05/2026

پارسائی ایک بیماری ہے جس میں مبتلا شخص کو اپنے علاوہ سب گنہگار نظر آتے ہیں۔🤩

30/04/2026

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nora posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share