24/12/2025
سندھ حکومت نے SIUT شارعِ فیصل میں 55 بستروں پر مشتمل جدید ڈائیلاسس سینٹر قائم کر کے گردوں کے مریضوں کو مفت، معیاری اور جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔
یہ مرکز جدید مشینری، تربیت یافتہ طبی عملے اور عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہے، جس سے روزانہ سینکڑوں مریض مستفید ہو سکیں گے۔
یہ اقدام انسانی خدمت، عوامی فلاح اور صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔