
05/07/2025
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے..!!
امیریکن ایئرلائنز کے ایک طیارے کو اس وقت اپنی روانگی کے ایئرپورٹ پر واپس لوٹنا پڑا، جب تجسس میں مبتلا ایک مسافر نے دوسرے مسافر کے موبائل پر آیا ہوا ایک پیغام دیکھا اور اس کا غلط مطلب سمجھ لیا. مقامی نیوز آؤٹ لیٹ ’پریمیرا ہورا‘ کے مطابق تین جولائی کو سان خوان، پورٹو ریکو سے روانہ ہونے والی ایک فلائٹ میں ایک مسافر نے دیکھا کہ دوسرے مسافر کو ایک پیغام موصول ہوا جس میں لکھا تھا ’آر آئی پی‘ جو عموماً ’ریسٹ ان پیس‘ یعنی ’خدا مغفرت کرے‘ کے لیے استعمال ہوتا ہے اور مرنے والوں کے لیے رائج ایک جملہ ہے۔پورٹو ریکو کے دفتر برائے بارودی مواد اور عوامی تحفظ کے مطابق، جس مسافر نے وہ پیغام دیکھا، اُس نے مبینہ طور پر اسے پرواز کے لیے ایک خطرہ سمجھا۔امیریکن ایئرلائنز کی پرواز 1847، جو سان خوان سے ڈیلاس جا رہی تھی، اپنے شیڈول کے مطابق روانہ ہوئی تھی، لیکن مسافر کی جانب سے پیغام کی نشاندہی کیے جانے کے بعد طیارہ ٹیک آف کے صرف 32 منٹ بعد سان خوان واپس لوٹ آیا۔