04/11/2025
سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں نیا طوفان
سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں ایک بار پھر آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ پاک افغان سرحد پر تجارتی رکاوٹوں کے باعث پھلوں کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جبکہ حکومت کی جاری کردہ نرخ لسٹیں عوام کے لیے صرف کاغذی دعوے بن کر رہ گئی ہیں۔
ٹماٹر، آلو، لہسن اور ادرک جیسے عام استعمال کی اشیاء دوگنے ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں۔ مثلاً ٹماٹر کی سرکاری قیمت 160 روپے فی کلو ہے مگر بازار میں 300 سے 350 روپے تک مل رہا ہے۔ اسی طرح سیب، امرود اور انار کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔