Brunch Time with Dr.Fahim Herbalist

Brunch Time with Dr.Fahim Herbalist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Brunch Time with Dr.Fahim Herbalist, News & Media Website, Karachi.

A brunch time program on K21 with prestigious guests from every aspect of life
🎥 Live Program Every Friday Saturday & Sunday ⏰ 10:05 AM
📞 +92-313-3313381 I UAN +92-21-111 222 381

پاکستانراولپنڈی: اہلیہ پر تشددکے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکا شوہرگرفتارراولپنڈی: اہلیہ پر تشددکے الزام میں خاتو...
05/10/2026

پاکستانراولپنڈی: اہلیہ پر تشددکے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکا شوہرگرفتار
راولپنڈی: اہلیہ پر تشددکے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکا شوہرگرفتار
فوٹو: سوشل میڈیا
راولپنڈی میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرکو اہلیہ پر تشددکے الزام میں گرفتار کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ملیحہ سحر نے اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔

خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی درخواست پر ملزم جواد علی کے خلاف تھانہ ویمن پولیس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے شوہر جوادعلی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا۔

عدالت نے ملزم جواد علی کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا


کسٹمز اے ایف یو کراچی سے جعلی کمپنیوں کے ذریعے اربوں روپے مالیت کے انٹرنیٹ راؤٹرز درآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔کسٹمز کی ...
05/10/2026

کسٹمز اے ایف یو کراچی سے جعلی کمپنیوں کے ذریعے اربوں روپے مالیت کے انٹرنیٹ راؤٹرز درآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کسٹمز کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دو جعلی کمپنیوں نے 3 ارب 26کروڑ روپے مالیت کے 71 ہزار 815 راؤٹرز پی ٹی اے کی منظوری کے بغیر درآمد کیے جس کے تحت مبینہ جعلی درآمدی کمپنیاں انڈر انوائسنگ اور ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کی مرتکب ہوئیں۔

رپورٹ میں مسلم سنز انٹرپرائز اور موسانی سنڈیکیٹ کو مبینہ جعلی اور پیپر کمپنیاں قرار دیا گیا، دونوں کمپنیوں کو فرنٹ مین کے نام پر رجسٹر کرکے مبینہ طور پر خفیہ آپریٹرز کے لیے "مارکیٹ آئی ڈیز" کے طور پر استعمال کیا گیا۔

دونوں کمپنیوں کے رجسٹرڈ کاروباری پتے بھی مشکوک نکلے اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک پتے پر آٹا اور چاول کی دکان تھی جبکہ دوسری جگہ کرائے کا رہائشی مکان تھا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کمپنیوں کے وی بوک اکاؤنٹس کو ہزاروں مختلف آئی پی ایڈریسز سے استعمال کیا گیا، مسلم سنز اور موسانی سنڈیکیٹ کے وی بوک اکاؤنٹس سے 2 ہزار 983 اور 2 ہزار 732 منفرد آئی پی ایڈریسز منسلک ہیں جبکہ دونوں کمپنیوں کے ایک ہزار 48 آئی پی ایڈریسز مشترک نکلے جس سے مشترکہ کنٹرول کا شبہ مزید مضبوط ہوا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ دونوں کمپنیوں نے 2.2 ارب روپے سے زائد کی درآمدات کیں، ڈیوٹیز اور ٹیکسز سمیت مجموعی لاگت 3.2 ارب روپے سے تجاوز کرگئی جبکہ اربوں کی درآمدات کے مقابلے میں دونوں کمپنیوں کے مالکان کا ابتدائی مشترکہ سرمایہ صرف 22لاکھ روپے ہے۔

رپورٹ میں کمپنیوں کی مالی حیثیت اور اربوں روپے کی درآمدات میں بڑے فرق کی وجہ سے خفیہ بینیفیشل اونرز کی فنڈنگ کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے، دونوں کمپنیوں کے 108 مقامی خریدار اور 12 غیر ملکی سپلائرز مشترک ہیں۔

کسٹمز تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق تقریباً 2.9 ارب روپے کی مقامی فروخت کے باوجود کیش میں تقریباً کوئی سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا گیا، بڑے پیمانے پر انڈرانوائسنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے، درآمدی قیمتوں میں تقریباً 1.3 ارب روپے کا اضافہ اسیسمنٹ کے دوران کیا گیا، راؤٹرز کی درآمدی قیمت صرف 9کروڑ 70 لاکھ روپے ظاہر کی گئی تاہم کسٹمز کی اسیسمنٹ میں مالیت 56 کروڑ 50 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ۔


سری لنکا کے ساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت...
05/10/2026

سری لنکا کے ساتھ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، ایشین گیمز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کرنے والے صاحبزادہ فرحان کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ شاہین شاہ آفریدی کو انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے ٹی ٹوئنٹی میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ٹی ٹوئنٹی 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 11 اکتوبر جب کہ تیسرا میچ 13 اکتوبر کو کھیلا جائےگا۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان صاحبزادہ فرحان، عبدالصمد، ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، حسن نواز ، محمد عمران رندھاوا، معاذ صداقت، نسیم شاہ، رضا اللہ، صائم ایوب، محمد سلمان مرزا، شاداب خان، سفیان مقیم اور خواجہ نافع بطور وکٹ کیپر شامل کیےگئے ہیں۔

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ون ڈے ٹرائی سیریز ہوگی۔

ون ڈے ٹرائی سیریز کے ابتدائی تین میچز راولپنڈی میں ہوں گے، ٹرائی سیریز کے باقی لیگ میچز اور فائنل لاہور میں ہوں گے۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریز میں شاہین کپتان برقرار
16 رکنی ون ڈے اسکواڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے۔ ابرار احمد، سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد غازی غوری، حارث رؤف، حسن نواز، نسیم شاہ، رضا اللہ، سعد بیگ ،صائم ایوب، شاداب خان اور سفیان مقیم بھی 16 رکنی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ٹیم منیجمنٹ میں مائیک ہیسن ہیڈکوچ اور شان ٹیٹ بولنگ کوچ ہوں گے۔ مائیکل اسمتھ بیٹنگ کوچ جب کہ منصور امجد فیلڈنگ کوچ مقرر کیے گئے ہیں۔ نوید اکرم چیمہ پاکستان ٹیم کے منیجر ہوں گے۔

راولپنڈی کے لیے شفقت شبیر جب کہ لاہور کے لیے سید نذیر احمد میڈیا منیجر ہوں گے۔کرنل عثمان انواری سکیورٹی منیجر اور ڈاکٹر واجد علی رفاعی ٹیم ڈاکٹر مقرر کیےگئے ہیں۔


کی مروت: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لکی مروت سے لانگ مارچ شروع کر دیا۔اتوار کی دوپہر خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مر...
05/10/2026

کی مروت: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لکی مروت سے لانگ مارچ شروع کر دیا۔

اتوار کی دوپہر خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت سے روانہ ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ کرک پہنچ گیا ہے، جہاں رات بھر قافلے نے قیام کیا، مارچ کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کر رہے ہیں۔

بنوں اور کرک کی سرحد پر واقع ختم نبوت چوک پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اُن کی جماعت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے مگر حالیہ مذاکرات میں بعض حلقوں کی جانب سے ایسے مطالبات سامنے آئے جنھیں ان کی حکومت صوبے اور عوام کے مفاد کے خلاف سمجھتی ہے۔

لانگ مارچ کے آغاز پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ہم ضلع خیبر کی جانب روانہ ہو رہے ہیں اور پیر کو خیبر میں تعداد لاکھوں تک پہنچ جائے گی۔ جب ہم صوابی پہنچیں گے تو وہاں لاکھوں لوگوں کا ایک سمندر موجود ہوگا۔


🚨

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغانستان سے متعلق چار گرفتاری وارنٹس ان سیل (عوامی) کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ عدال...
05/10/2026

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے افغانستان سے متعلق چار گرفتاری وارنٹس ان سیل (عوامی) کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ وارنٹس کو ضروری ریڈیکشنز (حذف شدہ حصوں) کے ساتھ شائع کیا جائے گا تاکہ افغانستان کی صورتحال پر عالمی برادری کے تعاون میں اضافہ ہو سکے۔

آئی سی سی کے مطابق افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے گرفتاری وارنٹس 8 جولائی 2025 کو جاری کیے گئے تھے، جبکہ حبیب اللہ آغا اور ندا محمد ندیم کے گرفتاری وارنٹس 9 ستمبر 2025 کو جاری کیے گئے۔

عالمی فوجداری عدالت نے افغانستان سے متعلق مزید عدالتی دستاویزات کو بھی پبلک کرنے کا حکم دیا ہے اور آئی سی سی پراسیکیوشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید دستاویزات کی ریڈیکٹڈ کاپیاں 12 اکتوبر تک جمع کرائے۔

عدالت کا یہ فیصلہ 5 اکتوبر 2026 کو دی ہیگ میں جاری کیا گیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چاروں ملزمان پر انسانیت کے خلاف جرائم، بالخصوص صنفی بنیاد پر ظلم و ستم کے الزامات ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق طالبان کی پالیسی سے اختلاف رکھنے والے افراد کو بھی نشانہ بنایا گیا، جن میں لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کے حامی اور ان کے اتحادی سمجھے جانے والے افراد بھی شامل تھے۔عدالت کے مطابق مبینہ جرائم 15 اگست 2021 سے کم از کم 20 جنوری 2025 تک افغانستان میں جاری رہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ طالبان حکومت نے لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم، خاندانی زندگی اور دیگر بنیادی حقوق سے محروم رکھا، جبکہ ان کی نقل و حرکت، اظہارِ رائے، سوچ، ضمیر اور مذہبی آزادی پر بھی پابندیاں عائد کی گئیں۔

آئی سی سی نے مزید کہا کہ طالبان کی پالیسی کے تحت قتل، قید، تشدد، ریپ، جبری گمشدگی اور دیگر سنگین اقدامات کیے گئے، جبکہ صنفی بنیاد پر ظلم و ستم میں براہِ راست تشدد کے ساتھ امتیازی اور ادارہ جاتی اقدامات بھی شامل تھے۔


🚨

کویت سٹی: کویت کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ڈلیوری کمپنیوں اور ان کے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرنے کی ہ...
05/10/2026

کویت سٹی: کویت کی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ڈلیوری کمپنیوں اور ان کے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انتباہ کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو دو ماہ کے لیے ضبط کرلیا جائے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ انتباہ پیر کو ٹریفک اینڈ آپریشنز سیکٹر کے سربراہ کی صدارت میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران دیا گیا، جس میں ڈلیوری کمپنیوں کے نمائندگان، ڈائریکٹر جنرل جنرل ٹریفک ڈیپارٹمنٹ برگیڈیئر جنرل راشد حمود ہاجری اور دیگر سینئر حکام شریک ہوئے۔

وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈلیوری ڈرائیوروں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلوں کو 2 ماہ کے لئے تحویل میں لے لیا جائے گا۔

کمپنیوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کریں اور ان کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں تاکہ سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

فیلڈ ٹیموں نے متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے، اور اب سڑکوں پر ڈلیوری ڈرائیوروں کی نگرانی کا سلسلہ مزید سخت کر دیا گیا ہے


دلچسپ و عجیبمیکسیکو میں ایک بہت چھوٹے کتے کو نیشنل گارڈ بنا دیا گیامیکسیکو میں ایک بہت چھوٹے کتے کو نیشنل گارڈ بنا دیا گ...
05/10/2026

دلچسپ و عجیبمیکسیکو میں ایک بہت چھوٹے کتے کو نیشنل گارڈ بنا دیا گیا
میکسیکو میں ایک بہت چھوٹے کتے کو نیشنل گارڈ بنا دیا گیا
یہ وہ کتا ہے / رائٹرز فوٹو
کمانڈو دیکھنے میں بہت چھوٹا ضرور ہے مگر میکسیکو کے نیشنل گارڈ نے اسے بہت بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔

چھوٹے گلاسز، ہیلمٹ، کیمرے اور وردی میں ملبوس یہ چھوٹا سا کتا میکسیکو کی پولیس فورس کا بہت غیرمعمولی اور سب سے چھوٹا رکن بن چکا ہے۔

13 ماہ کی عمر کے اس کتے کو سرچ و ریسکیو کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

21 سینٹی میٹر لمبا کتا طاقتور کتوں جیسا نظر نہیں آتا جن کا استعمال فوج یا پولیس یونٹس میں کیا جاتا ہے۔

میکسیکو سٹی میں ایک تربیتی سیشن کے دوران کمانڈو نے سیڑھیاں چڑھنے اور رکاوٹیں عبور کرکے دکھائیں۔

لیفٹننٹ ڈیبورا ہرناڈیز نے بتایا کہ کمانڈو نے ثابت کیا ہے کہ بڑے نہیں چھوٹے کتے بھی نیشنل گارڈ کے طور پر کام کرسکتے ہیں


چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں سب دھرنےمیں اکٹھے ہو رہے ہیں لیکن حیران ہوں ...
05/10/2026

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں سب دھرنےمیں اکٹھے ہو رہے ہیں لیکن حیران ہوں ہماری حکومت میں ہمارے ہی ایم این ایز اور ایم پی ایز لاپتہ ہو رہے ہیں، ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو لاپتہ کیا گیا اب بھی کہتے ہیں ہوش کے ناخن لیں۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ غیر قانونی اقدامات پر آواز اٹھانے پر جماعتِ اسلامی اور اے این پی کا شکرگزار ہوں میں ایمل ولی خان سے ملاقات کے لیے جلد جاؤں گا ہم سیاسی لوگ ہیں مذاکرات کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت کے پاس اب بھی وقت ہے کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو مذاکرات ہو سکتے ہیں مذاکرات میں ڈیڈلاک کی وجہ حکومتی رویہ ہے حکومت نےلچک پیدا نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا مذاکرات کے ڈیڈ لاک سےکوئی تعلق نہیں ہے کل ہماری ملاقات بانی پی ٹی آئی سے کرادی جائے تو ہم آگے بڑھیں گے، صوبے سے دہشت گردی کےخاتمےکیلئےکوشاں ہیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مرکزی حکومت صوبے میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہی۔

چیئرمین نے کہا کہ حکومت کے اعلان کردہ 10ارب روپے میں سے 10 روپے بھی نہیں دیئے گئے پی ٹی آئی نے آل پارٹیز کانفرنس بلائی جس میں 22پارٹیوں نےاعلامیہ جاری کیا مذاکرات اور پی ٹی آئی کےمسائل پردہشت گردی کے ایشو کو نہ لایا جائے، پی ٹی آئی کا دھرنا جاری رہے گا دھرنے کا آغاز کےپی سےکیا اسلام آبادجائیں گے۔


کراچی میں پولیس نے مقتولہ کشف کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔کراچی کے علاقے جناح گیٹ کے قریب ...
05/10/2026

کراچی میں پولیس نے مقتولہ کشف کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی کے علاقے جناح گیٹ کے قریب 30 ستمبر کو خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کی شناخت 26 سالہ کشف کے نام سے ہوئی، متولہ 5 سے 6 ماہ کی حاملہ تھی مردہ بچہ بھی برآمد ہوا۔

پولیس کے مطابق کشف کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اور لاش جھاڑیوں میں پھینک دی گئی، مقتولہ کا یاسر درانی سے تعلق تھا اور دونوں طلاق کے باوجود رابطے میں تھے۔

تفتیشی حکام نے بتایا کہ یاسر نے بہنوئی تیمور کے ساتھ کشف کا منصوبہ بنایا اور گاڑی میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔


ائیجیریا کے وزیر ہوابازی کے مطابق پیر کے روز جنوب مغربی نائیجیریا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 25...
05/10/2026

ائیجیریا کے وزیر ہوابازی کے مطابق پیر کے روز جنوب مغربی نائیجیریا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 25 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

نائیجیریا کے وزیر ہوابازی فیسٹس کیامو کے مطابق ہیلی کاپٹر اوندو اسٹیٹ کے علاقے اگبوکوڈا میں نیول بیس کے قریب تباہ ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فوری طور پر حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Brunch Time with Dr.Fahim Herbalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share