DawnNews Life&Style

  • Home
  • DawnNews Life&Style

DawnNews Life&Style Your window to latest life and style news, analysis and features from Pakistan, South Asia and the world in Urdu language.

DawnNews (Dawn Urdu) is Pakistan’s leading 24-hour Urdu news channel which is a subsidiary of Pakistan Herald Publications Limited (PHPL), Pakistan's largest English-language media group. DawnNews Urdu website delivers latest news and information from across the globe and exclusive articles, reports, videos, analysis, features and blogs on a variety of categories. On Dawnnews.tv you will be able t

o find dedicated sections for:

Pakistan News
World News
Sports News
Entertainment
Health
Science
Multimedia and Media Galleries
Columnists
Blogs
And much more

ان کے مطابق ’عشق مرشد‘ کا گانا پہلے سے نہیں لکھا گیا تھا بلکہ انہوں نے ہدایت کار فاروق رند کو تجویز دی تھی کہ بلال عباس ...
17/10/2025

ان کے مطابق ’عشق مرشد‘ کا گانا پہلے سے نہیں لکھا گیا تھا بلکہ انہوں نے ہدایت کار فاروق رند کو تجویز دی تھی کہ بلال عباس اور درفشاں کی پہلی ملاقات کے منظر کے دوران ایک نیا گانا پس منظر میں ہونا چاہیے، اسی لیے انہوں نے راتوں رات نیا گانا لکھا جو سب کو پسند آگیا۔
https://www.dawnnews.tv/news/1271795/

مدیحہ شاہ نے مزید بتایا کہ شبانہ اعظمی نے ان کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں بھی تھیٹر ہوتا ہے جو سن...
17/10/2025

مدیحہ شاہ نے مزید بتایا کہ شبانہ اعظمی نے ان کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں بھی تھیٹر ہوتا ہے جو سنجیدہ نوعیت کا ہوتا ہے، مگر یہ تھیٹر ڈراما اپنی مثال آپ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح پاکستان کی معروف شخصیات جیسے نصرت فتح علی خان اور معین اختر بھی اس کے ناظرین میں شامل تھے۔
https://www.dawnnews.tv/news/1271803/

انہوں نے کہا کہ ساسوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ کسی کی بیٹی کو اپنے گھر لارہی ہیں اور جب تک وہ اسے اپنی بیٹی نہیں سمجھیں ...
17/10/2025

انہوں نے کہا کہ ساسوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ کسی کی بیٹی کو اپنے گھر لارہی ہیں اور جب تک وہ اسے اپنی بیٹی نہیں سمجھیں گی، تب تک لڑکی بھی انہیں اپنا نہیں پائے گی۔

غزالہ جاوید نے مزید کہا کہ اب دور بدل گیا ہے، اب لڑکے ایسی لڑکیاں چاہتے ہیں جو نہ بہت زیادہ پڑھی لکھی ہوں اور نہ بالکل کم تعلیم یافتہ، بلکہ درمیانی تعلیم حاصل کی ہوئی ہوں تاکہ وہ آنے والی نسل کی بہتر تربیت کر سکیں۔
https://www.dawnnews.tv/news/1271805/

پروگرام کے دوران اداکار نے یہ بھی کہا کہ بچوں کے ساتھ سفر کرنا کبھی کبھار مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ ان کا موڈ کسی بھی وقت بد...
16/10/2025

پروگرام کے دوران اداکار نے یہ بھی کہا کہ بچوں کے ساتھ سفر کرنا کبھی کبھار مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ ان کا موڈ کسی بھی وقت بدل جاتا ہے، جس کی وجہ سے ایمن کو سفر کے دوران مکمل طور پر انجوائے کرنے کا موقع نہیں ملتا۔
https://www.dawnnews.tv/news/1271705/

اداکارہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ ناران کے ایک ہوٹل میں ٹھہریں تو رات کے وقت ان کے کمرے کا دروازہ بار بار کھلتا اور بند ہ...
16/10/2025

اداکارہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ وہ ناران کے ایک ہوٹل میں ٹھہریں تو رات کے وقت ان کے کمرے کا دروازہ بار بار کھلتا اور بند ہوتا رہا، حتیٰ کہ کئی مرتبہ واش روم کے فلش کی آواز بھی سنائی دی۔

ان کے بقول وہ یہ بات سو فیصد سچائی سے کہتی ہیں کہ ناران میں واقعی میں یہ مخلوق موجود ہے۔
https://www.dawnnews.tv/news/1271712/

'ہم اپنی افواج پاکستان خصوصا فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی سربراہی میں ایئر فورس اور آرمی نے دشمن کے دان...
09/10/2025

'ہم اپنی افواج پاکستان خصوصا فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جن کی سربراہی میں ایئر فورس اور آرمی نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا'

راجا پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ہمارے چھوٹے چھوٹے اختلاف ضرور ہو سکتے ہیں، تاہم جب پاکستان کے خلاف کوئی بات تو ہم سب ایک ہو جاتے ہیں، جس پر کسی کو اختلاف نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دشمن نے سیز فائر تو کیا ہے لیکن جنگ بند نہیں کی، ان کی افواج ہماری سرحدوں پر اب بھی موجود ہیں، اسی طرح ہماری افواج بھی مستعد اور ایک ایک چیز پر نظر رکھے ہوئے۔
https://www.dawnnews.tv/news/1271183/

'علی امین گنڈاپور سے رنجش یہ تھی کہ تم دہشت گردوں کی ٹھیک طریقے سے سہولت کاری نہیں کرپا رہے تھے اور ان کے خلاف کارروائی ...
09/10/2025

'علی امین گنڈاپور سے رنجش یہ تھی کہ تم دہشت گردوں کی ٹھیک طریقے سے سہولت کاری نہیں کرپا رہے تھے اور ان کے خلاف کارروائی بند نہیں کرپا رہے تھے اور وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توقعات پر پورا نہیں اتر رہے تھے اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا گیا'

عطا تارڑ نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے کہا کہ ایسا بندہ لاؤ جو اشتہاری مراد سعید کا قریبی ساتھی ہو اور دہشت گردوں کے حوالے سے بھی نرم گوشہ رکھتا ہو، سہیل آفریدی کو اس لیے لایا گیا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مکمل طو پر سپورٹ اور پروموٹ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آپ جیسا چاہتے ہیں ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے کہ سیکیورٹی پالیسی کابل میں بنے اور دہشت گرد خیبرپختونخوا پر حاوی ہوجائیں، پچھلے 12 سال سے آپ کی حکومت کے باوجود صوبے میں دہشت گردی عروج پر ہے۔
https://www.dawnnews.tv/news/1271180/

گزشتہ رات صدر آصف زرداری اور لیگی رہنماؤں کے درمیان نوابشاہ میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمی...
09/10/2025

گزشتہ رات صدر آصف زرداری اور لیگی رہنماؤں کے درمیان نوابشاہ میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان مخالفانہ بیان بازی روکنے پر اتفاق ہوگیا تھا۔

وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو فون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال، سیلاب اور خارجہ پالیسی پر بات چیت کی گئی۔

نمیر خان کے مطابق جب وہ نوکری کر رہے تھے تو انہیں ماڈلنگ کا خیال آیا اور انہوں نے ایک ایجنسی میں اپنا پورٹ فولیو جمع کرا...
06/10/2025

نمیر خان کے مطابق جب وہ نوکری کر رہے تھے تو انہیں ماڈلنگ کا خیال آیا اور انہوں نے ایک ایجنسی میں اپنا پورٹ فولیو جمع کرایا، کچھ عرصے بعد انہیں کوکا کولا کے ایک اشتہار کی آفر ملی، جس میں ان کے ساتھ سجل علی اور مومنہ مستحسن بھی شامل تھیں اور اس اشتہار کی شوٹنگ کے بعد ان کے خیالات بدل گئے۔
https://dawnnews.tv/news/1270812/

سید نور نے کہا کہ جب انہوں نے ریشم کے ساتھ کام کرنا چھوڑا تو ریشم کی کوئی بڑی فلم سامنے نہیں آئی، بلکہ انہوں نے بولڈ کرد...
06/10/2025

سید نور نے کہا کہ جب انہوں نے ریشم کے ساتھ کام کرنا چھوڑا تو ریشم کی کوئی بڑی فلم سامنے نہیں آئی، بلکہ انہوں نے بولڈ کردار کرنا شروع کر دیے، جو کہ ان کے شایانِ شان نہیں تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صائمہ آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں، لیکن ریشم کہاں ہیں؟ وہ کیوں کام نہیں کر رہیں؟

سید نور نے مزید بتایا کہ انہوں نے ریشم کے کیریئر اور شخصیت کو بنانے میں بہت محنت کی، لیکن وہ کبھی عوام کے سامنے یہ ظاہر نہیں کریں گے کہ انہوں نے ان کی تربیت کس طرح کی، کیونکہ یہ ریشم کا بھرم ہے۔
https://www.dawnnews.tv/news/1270877/

پاکستانی فیشن کے لیے عالمی سطح پر ایک نیا معیار قائم ہوا، کلیکشن کی اسٹائلنگ اور پیشکش ان کے وژن اور محنت کی عکاس تھی۔دل...
06/10/2025

پاکستانی فیشن کے لیے عالمی سطح پر ایک نیا معیار قائم ہوا، کلیکشن کی اسٹائلنگ اور پیشکش ان کے وژن اور محنت کی عکاس تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ فیشن ڈیزائنر نے اس کلیکشن کا نام اپنے پالتو کتے ’جیون‘ کے نام پر رکھا۔
https://www.dawnnews.tv/news/1270880/

پروگرام کے دوران گلوکار سے سوال کیا گیا کہ ان کے گانوں میں گالیاں اور شراب سے متعلق الفاظ شامل ہیں، کیا وہ سمجھتے ہیں کہ...
06/10/2025

پروگرام کے دوران گلوکار سے سوال کیا گیا کہ ان کے گانوں میں گالیاں اور شراب سے متعلق الفاظ شامل ہیں، کیا وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے یہ گانے یا رویے منشیات، شراب نوشی یا تشدد جیسے رجحانات کو فروغ دیتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ وہ اکثراوقات کہیں بھی بیٹھے بیٹھے گانوں کے الفاظ لکھ دیتے ہیں، جن میں اچھے اور برے دونوں طرح کے الفاظ شامل ہوسکتے ہیں، مگر یہ سننے والے پر منحصر ہے کہ وہ ان کے گانوں سے کیا سیکھتا ہے۔
https://www.dawnnews.tv/news/1270885/

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DawnNews Life&Style posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share