26/09/2025
منگھوپیرٹاؤن UC-10 میں دھاندلی شدہ الیکشن کے خلاف آل پارٹی کانفرنس کا اعلان !
24 ستمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں بدترین دھاندلی کرتے ہوئے منگھوپیر ٹاؤن UC-10 میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، جس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔۔۔
عوام کے حقِ رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔۔۔
اس سلسلے میں 27 ستمبر بروز ہفتہ ایک آل پارٹی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں منگھوپیرٹاؤن تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے ذمہ داران بھرپور شرکت کریں گے۔۔۔
اس کانفرنس میں تمام جماعتوں کے ذمہ داران آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔۔۔۔