
07/07/2025
ضلع شرقی کے علاقے اسکیم 33 میں ایس بی سی اے (سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی) کے دو طاقتور افسران کے درمیان جاری سرد جنگ نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ناظم آباد سے تعلق رکھنے والے ایس بی سی اے کے متنازعہ اور بااثر افسر اورنگزیب عرف "زیب" نے اچانک اسکیم 33 میں انٹری مار دی، جس کے بعد محکمے میں کھلبلی مچ گئی۔
ذرائع کے مطابق، ناظم آباد میں جوتا لگنے کے واقعے کے بعد اورنگزیب نے اپنے مخصوص "پردے کے پیچھے" دوستوں اور پشت پناہوں سے مشورہ کر کے اسکیم 33 میں اپنی پوسٹنگ کروائی۔ یاد رہے کہ اسکیم 33 میں پہلے سے ہی ایس بی سی اے کا ایک اور بااثر افسر "عدیل قریشی" تعینات ہے، جو علاقے میں اپنی مضبوط گرفت کے لیے مشہور ہے۔
اب صورتحال یہ ہے کہ ایک میدان میں دو تلواریں نہیں چل سکتیں۔
عدیل قریشی اور اورنگزیب دونوں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے اپنی اپنی سیاسی اور مافیا طرز کی پشت پناہی استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن فی الحال طاقت کا پلڑا عدیل قریشی کی طرف جھکا ہوا نظر آ رہا ہے، جس نے ناظم آباد کے خودساختہ ڈان اورنگزیب کو اپنی "جوتے کی نوک پر" رکھ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں افسران کے درمیان جاری سرد جنگ سے اسکیم 33 میں غیر قانونی تعمیرات کی نئی لہر جنم لے سکتی ہے، کیونکہ ہر افسر دوسرے کو نیچا دکھانے کی دوڑ میں بلڈرز اور سیاسی تعلقات کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔
عوامی حلقے اس صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ
وزیر بلدیات، اینٹی کرپشن اور نیب فوری نوٹس لیں اور ایس بی سی اے کے اندرونی مافیا گروپس کو بے نقاب کیا جائے۔
مزید تفصیلات، تصاویر اور ثبوت کے لیے ہمارا فیس بک پیج جوائن کریں اور شہر کی اصل صورتِ حال سے باخبر رہیں۔