Awami Haq TV

Awami Haq TV Awami Haq TV is a news and media page, a bold media critic, and a people focused media and news. Your right to know
our mission to show.

We deliver real stories, raise public voices, and expose the truth that matters to Pakistan and world.

02/09/2026

منڈی بہاؤالدین میں لرزہ خیز واقعہ: 10 ماہ کی معصوم بچی سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار!

17/08/2026

😭 کاش ایزل کی جگہ میں چلی جاتی!" بیٹی کی قبر پر ماں کے دردناک الفاظ!

💔میرے بیٹوں کو رہا کرو!" میرپورخاص پریس کلب کے سامنے لواحقین کی دہائی، مقتول فیضان کی لاش کے ساتھ دھرنا شروع!تفصیل:میرپو...
12/08/2026

💔میرے بیٹوں کو رہا کرو!" میرپورخاص پریس کلب کے سامنے لواحقین کی دہائی، مقتول فیضان کی لاش کے ساتھ دھرنا شروع!

تفصیل:
میرپورخاص (ویب ڈیسک): سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود کریم ٹاؤن میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ 24 سالہ دوشیزہ سویرا لغاری اور نوجوان فیضان راجپوت کے پراسرار انداز میں مبینہ قتل کے بعد اب معاملہ سڑکوں پر آ گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تمام تر قانونی مراحل اور پوسٹ مارٹم مکمل کرنے کے بعد فیضان راجپوت کی میت اس کے والد کے سپرد کر دی گئی۔ تاہم، لاش گھر پہنچتے ہی علاقہ مکینوں اور لواحقین کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔ غم و غصے سے مشتعل سینکڑوں افراد نے میت کو میرپورخاص پریس کلب کے سامنے مرکزی شاہراہ پر رکھ کر لائیو احتجاجی دھرنا شروع کر دیا ہے۔

مظاہرین کے مطالبات اور پولیس کا موقف:
دھرنے میں موجود مظاہرین نے پولیس انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ جائے وقوعہ سے حراست میں لیے گئے فیضان کے بھائیوں (عرفان اور عمران) اور ان کے ایک دوست کو بلاجواز حراست میں رکھا گیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

دوسری جانب، پولیس حکام نے معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تمام زاوئیوں سے تحقیقات جاری ہیں، اور قانون کے مطابق شفاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

📌 جعلی خبروں سے بچیں، حقیقت جاننے کے لیے فالو کریں۔!

Awami Haq TV آواز عوام کی- بات حق کی



شہر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مظاہرین کے سخت موقف کے باعث صورتحال لمحہ بہ لمحہ سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

😭کراچی: ڈیڑھ سالہ بچی ایزل کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کا لرزہ خیز واقعہ، ملزم گرفتار، احتجاج شروع!کراچی(ویب ڈیسک): کرا...
11/08/2026

😭کراچی: ڈیڑھ سالہ بچی ایزل کے ساتھ مبینہ زیادتی اور قتل کا لرزہ خیز واقعہ، ملزم گرفتار، احتجاج شروع!

کراچی(ویب ڈیسک): کراچی کے علاقے قیوم آباد (ڈی ایریا) میں اگست 2026 کے پہلے ہفتے میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ڈیڑھ سالہ بچی ایزل علی مبینہ زیادتی😞 اور درندگی کے نتیجے میں دم توڑ گئی۔

خاندانی ذرائع اور ابتدائی رپورٹس کے مطابق، ایک 17 سالہ نوجوان، جو بچی کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے، اسے چاکلیٹ دلانے کے بہانے گھر سے باہر لے گیا۔ الزام ہے کہ اس دوران اس نے بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، جس سے اس کی حالت انتہائی غیر ہو گئی۔ بچی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، جس کی حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔⚠️

💔احتجاج اور انصاف کا مطالبہ:

اس لرزہ خیز واقعے کے بعد پورے سوشل میڈیا پر غصے اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر کا ٹرینڈ چل رہا ہے، جہاں ہزاروں افراد معصوم بچی کے لیے انصاف اور ملزم کے لیے سخت ترین سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کراچی میں سول سوسائٹی اور مقامی لوگوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، جن میں مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں، جن پر ملزم کو سرعام پھانسی دینے اور بچوں کے تحفظ کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کے مطالبات درج ہیں۔

🥺والدین کے لیے اہم پیغام: بچوں کی حفاظت اولین ترجیح

یہ المناک واقعہ😥 ایک بار پھر والدین اور سرپرستوں کے لیے ایک سنگین وارننگ ہے۔ تمام والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں پر سخت نظر رکھیں اور انہیں کسی کے ساتھ بھی تنہا نہ چھوڑیں، چاہے وہ کتنا ہی قریبی رشتہ دار کیوں نہ ہو۔ بچوں کو 'گڈ ٹچ' اور 'بیڈ ٹچ' کے بارے میں بتانا اور انہیں کسی بھی مشکوک بات کی فوری طور پر اطلاع دینے کی تربیت دینا اب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آپ کی تھوڑی سی غفلت کسی بھی معصوم کی زندگی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

📌 جعلی خبروں سے بچیں، حقیقت جاننے کے لیے فالو کریں۔!

Awami Haq TV آواز عوام کی- بات حق کی

09/08/2026

🖤 ٹافی کے بہانے ڈیڑھ سالہ بچی😭 کے ساتھ المناک واقعہ کیا اب قریبی رشتہ دار بھی قابلِ اعتماد نہیں؟

⚠️ اپنے بچوں کو کبھی بھی کسی قریبی یا دور کے رشتہ دار کے ساتھ اکیلا نہ بھیجیں۔ آگاہی پھیلائیں تاکہ مزید کسی معصوم کی جان نہ جائے۔

😭کراچی کے شہریوں پر قاتلانہ حملہ، آئی جی سندھ سے فوری نوٹس کا مطالبہ!تفصیل:ٹھٹہ (ویب ڈیسک): سندھ کے مشہور تفریحی مقام کی...
07/08/2026

😭کراچی کے شہریوں پر قاتلانہ حملہ، آئی جی سندھ سے فوری نوٹس کا مطالبہ!

تفصیل:
ٹھٹہ (ویب ڈیسک): سندھ کے مشہور تفریحی مقام کینجھر جھیل پر پکنک کے لیے آئی کراچی کی فیملی پر مقامی اوباش نوجوانوں نے خنجروں اور کلہاڑیوں سے خونریز حملہ کر کے خواتین🩹 سمیت متعدد افراد کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریز اور متاثرین کو ٹرخانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی بلاک 29 کی فیملی خوشگوار وقت گزارنے کے لیے کینجھر جھیل پہنچی تھی۔ 💔جھیل میں نہانے کے دوران چند مقامی اوباش نوجوانوں نے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی، چھیڑ چھاڑ کی اور انتہائی غلیظ جملے کسے۔ جب فیملی کے مردوں نے اوباشوں کو اس حرکت سے منع کیا تو ملزمان نے اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کو بلا لیا اور فیملی پر کلہاڑیوں اور خنجروں کے بے دردی سے وار شروع کر دیے۔

وحشیانہ حملے کے نتیجے میں کے پی ٹی ملازم ذیشان اور ان کی اہلیہ رابعہ کے چہروں پر خنجر اور کلہاڑیوں کے شدید زخم آئے، جبکہ نتاشہ نامی خاتون اور دیگر مرد بھی خون میں لت پت ہو گئے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کے ملازم اور واقعے کے عینی شاہد عبدالصبور کے مطابق تھانہ کینجھر کے ایس ایچ او ریاض متاثرہ خاندان کو میڈیکل اور کاغذات کے نام پر الجھا رہے ہیں تاکہ زخمی افراد اور ان کے اہل خانہ تنگ آ کر بغیر کسی قانونی کارروائی کے کراچی واپس لوٹ جائیں اور ملزمان صاف بچ نکلیں۔

کینجھر جھیل پر پیش آنے والے اس لرزہ خیز واقعے اور پولیس کے عدم تعاون پر متاثرہ فیملی اور اہل علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ متاثرین نے وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ سے واقعے کا فوری نوٹس لینے، غنڈہ گردی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور نااہل پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

📌 جعلی خبروں سے بچیں، حقیقت جاننے کے لیے فالو کریں۔!

Awami Haq TV آواز عوام کی- بات حق کی

06/08/2026

💥بدنامِ زمانہ ریحان ڈکیت کا خطرناک گینگ دھر لیا گیا!

چکوال: نیلہ کے قریب دریاۓ سواں سے نوعمر بچی کی ل – ا – ش برآمد، شناخت نہ ہو سکیچکوال (ویب ڈیسک): ضلع چکوال کے موضع نیلہ ...
05/08/2026

چکوال: نیلہ کے قریب دریاۓ سواں سے نوعمر بچی کی ل – ا – ش برآمد، شناخت نہ ہو سکی
چکوال (ویب ڈیسک): ضلع چکوال کے موضع نیلہ کے قریب دریاۓ سواں سے ایک نامعلوم بچی کی ل – ا – ش برآمد ہوئی ہے۔ مقامی افراد نے ل – ا – ش کو پانی سے نکال کر پولیس اور امدادی ٹیموں کو اطلاع دی، تاہم بچی کی شناخت فوری طور پر ممکن نہیں ہو سکی۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بچی ندی نالوں میں طغیانی یا پانی کے تیز بہاؤ کے باعث دور سے بہہ کر اس علاقے میں پہنچی ہے۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بچی کے سوگوار خاندان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بچی کے ورثاء کی شناخت اور تلاش میں مدد کے لیے مزید معلومات یا رابطے کی خاطر دیے گئے فون نمبر 03437076135 پر فوری اطلاع دیں۔

📌 جعلی خبروں سے بچیں، حقیقت جاننے کے لیے فالو کریں۔!

Awami Haq TV آواز عوام کی- بات حق کی

03/08/2026

💥 کراچی کے پاپوش نگر میں بدنامِ زمانہ اڈے کا پردہ چاک!

゚viralシ

03/08/2026

فیملیز کا جانا محال، کیمرے نے سب کچھ بے نقاب کر دیا!


゚viralシ

Address

Malir
Karachi
75050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami Haq TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share