01/12/2025
کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب تین سالہ بچہ بغیر ڈھکن کے کھلے مین ہول میں گرگیا، ریسکیو 1122 اور واٹر بورڈ کی ٹیمیں کئی گھنٹے سے تلاش میں مصروف ہیں تاہم تنگ سیوریج لائن اور اندر جگہ نہ ہونے کے باعث بچے کو ابھی تک نہیں نکالا جاسکا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک فیملی شاپنگ کے لیے آئی تھی اور ننھا ابراہیم اسٹور کے قریب ہی کھلے گٹر میں جاگرا، جس پر بچے کی ماں دھاڑیں مار کر “میرا بچہ بچا لو” کی فریاد کرتی رہی۔ افسوسناک واقعے پر اہل علاقہ اور بچے کے گھر والوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ بڑی تعداد میں شہری موقع پر جمع ہوگئے اور پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق گٹر نیچے سے انتہائی تنگ ہے، اسی وجہ سے کرین منگوائی گئی ہے تاکہ شاول کے ذریعے کھدائی کرکے خاکروب اندر تک جاسکیں۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ غفلت ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سرجانی ٹاؤن میں بھی اسی نوعیت کے واقعے میں تین سالہ اسداللہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا ت