29/08/2026
کوہاٹ: تھانہ جرما پولیس کی رہزنی کے ملزمان کے خلاف کارروائی، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کوہاٹ تھانہ جرما پولیس کو رہزنی کی واردات کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال نے فوری کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔
ایس ایچ او تھانہ جرما سہیل خان نے پولیس نفری کے ہمراہ ناکہ بندی کی۔ اس دوران مشتبہ ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجے میں ملزم شاکر ولد مینار خان اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا، ملزمان کے قبضے سے چھینا گیا موٹر سائیکل برآمد ،ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے، جس کے خلاف منشیات فروشی، دھونس دھمکی، ڈکیتی ، غیر قانونی اسلحہ اور بارودی مواد کی خرید و فروخت جیسے سنگین جرائم سمیت ایک درجن سے زائد مقدمات درج ہیں، جبکہ وہ ان مقدمات میں متعدد بار گرفتار بھی ہو چکا ہے
ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال نے واضح کیا ہے کہ کوہاٹ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جرائم پیشہ عناصر، رہزنوں اور دیگر قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔ شہریوں کے امن و امان کو نقصان پہنچانے والوں سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔