13/08/2026
کراچی کی مقامی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا ہے۔
جمعرات کو کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی میں گزری تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں ملزمہ کی جانب سے انعم کوثر ایڈووکیٹ پیش ہوئیں، وکیل نے عدالت کے سامنے صفائی میں مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں 2 ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، شریک ملزم علی اور فہمیدہ 2024 میں بری ہوئے تھے، شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا، جس کے بعد ملزمہ کو مقدمے میں سزا کا کوئی امکان نہیں، جس پر عدالت نے ملزمہ کو اس مقدمے سے بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔
یاد رہے کہ ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف 2021 میں گذری تھانے میں منشیات کا مقدمہ درج ہوا تھا جب کہ ملزمہ انمول عرف پنکی مقدمے میں مفرور تھی۔