JURM News HD

JURM News HD Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JURM News HD, Media/News Company, maimar sector R, Karachi.

"Jurm News HD" ایک ویب بیسڈ اردو نیوز چینل ہو سکتا ہے جو پاکستان میں جرائم، سماجی ناانصافی، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر روشنی ڈالنے کے لیے وقف ہو۔ اس کا مقصد عوام کو باخبر رکھنا، جرائم کی وجوہات کو اجاگر کرنا، اور متاثرین کی آواز کو سام

News Update JURMHD News 22-10-2025 احتشام مفتیOctober 23, 2025 facebook twitter whatsup mailافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے س...
23/10/2025

News Update JURMHD News 22-10-2025

احتشام مفتی
October 23, 2025
facebook
twitter
whatsup
mail

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالے سے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا— فوٹو : فائل
کراچی:
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مرحلہ وار بحال کردیا گیا ہے، جس کے بعد 300 گاڑیوں کی کلیئرنس کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پاکستان نے افغان طالبان حکومت کے ساتھ دوحا میں طے پانے والے ”فوری جنگ بندی“ معاہدے کے تناظر میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 10روز کی معطلی کے بعد مرحلہ وار بنیادوں پر بحال کردیا ہے۔ 10روز قبل تقریباً 300 سے زائد گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئی تھیں۔

ابتدائی طور پر چمن کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ آپریشن بحال کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ (کسٹمز) کی جانب سے ایک تفصیلی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کارگو آپریشن کو 3 مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام معمول کے ٹرانزٹ ٹریڈ آپریشن ”فرسٹ اِن، فرسٹ آؤٹ“ (فی فو) کی بنیاد پر بیک لاگ کے کلیئر ہونے کے بعد بحال ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ان 9 گاڑیوں کو کلیئر کیا جائے گا جو فرینڈ شپ گیٹ پر سرحد بند ہونے کے باعث واپس بھیجی گئی تھیں، ان گاڑیوں کا دوبارہ وزن اور اسکینگ کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی تضاد کی صورت میں 100فیصد جانچ پڑتال کی جائے گی۔

News Update JURMHD News 22-10-2025 لاہور:ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھنے سے لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہرو...
23/10/2025

News Update JURMHD News 22-10-2025

لاہور:
ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھنے سے لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا۔

لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس 253 تک پہنچ گیا جبکہ صبح 7 بجے کے وقت برکی روڈ کے علاقے میں اے کیو آئی 485 ریکارڈ کیا گیا۔

بھارت کا شہر نئی دہلی میں ایئر کوالٹی انڈکس 235 ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث دوسرے نمبر پر آگیا۔

عراق کا دارالحکومت بغداد میں ایئر کوالٹی انڈکس 196، کلکتہ میں 157 اور بنگلا دیش کے دارالحکوت ڈھاکا میں 144 ریکارڈ کیا گیا۔

ایئر کوالٹی انڈکس پنجاب کے مطابق ڈی جی خان میں اے کیو آئی 461، گجرانوالہ میں 421، فیصل آباد میں 287، لاہور میں 271 اور شیخوپورہ میں اے کیو آئی کی شرح 260 ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق آلودگی سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال کریں تاکہ مختلف اقسان کی بیماریوں سے بچا جا سکے۔

JURMHD NEWS 21-10-2025
22/10/2025

JURMHD NEWS 21-10-2025

Address

Maimar Sector R
Karachi
75300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JURM News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share