Asbab News

Asbab News Asbab is a Karachi based daily newspaper.

این سی سی آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی کارروائیاے ٹی ایم فراڈ کرنے والے منظم گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیاگینگ ...
17/01/2026

این سی سی آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی کارروائی
اے ٹی ایم فراڈ کرنے والے منظم گروہ کے ارکان کو گرفتار کرلیا

گینگ کی مرکزی ملزم عاصمہ منہاج کو چنیوٹ سے گرفتار کیا گیا
نشاندہی پر اسلام آباد کے علاقے مہرآبادی سے دیگر ارکان پکڑے گئے
آپریشن کے دوران کئی اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈز،دیگر مواد برآمد
گروہ اے ٹی ایم بوتھس پر اے ٹی ایم کارڈ کی تبدیلی میں ملوث تھا
ملزمان متاثرین کے بینک کھاتوں سے بھی نقد رقم نکالتے تھے
نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،مزید گرفتاریاں متوقع
ملزمہ پہلے سے اشہتاری ہے اور مختلف مقدمات میں مطلوب

17/01/2026

کراچی میں روڈ سائڈ تجاوزات کے خلاف مہم جاری ہے
مزید 18 ہوٹلز سیل کر دئے گئے
ایس او پی پر عمل کرنے کا حلف نامہ لئے بغیر ڈی سیل نہ کئے جائیں کمشنر کراچی سید حسن نقوی

کراچی۔ (۔ )
کراچی میں روڈ سائڈ ہوثلوں کے خلاف جاری مہم میں 18 ہوٹلز مزید سیل کر دیے گئے ہفتہ کو کمشنر کراچی آفس کے ہیند اوٹ کے مطابق ضلع جنوبی میں 16اور ضلع کورنگی میں دو ہوٹلز سیل کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو اور ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو نے اپنے اپنے ضلع میں روڈ سائڈ ہوٹلوں کے خلاف جاری کارروائیوں کی رپورٹ پیشِ کی ہے ڈی سی جنوبی کے مطابق سب ڈویژن آرام باغ میں موثر کارروائی کی گئ ہے جس میں برنس روڈ پر 16 تجاوزات کے مرتکب دکانوں کو سیل کیا گیا ہے جبکہ ڈی سی کور نگی کے مطابق ماڈل کالونی میں کی گئی کارروائی میں دو ہوٹل سیل کئے گئے جبکہ کور نگی میں دیگر علاقوں میں پانچ ہوٹلوں کو دوبارہ تجاوزات نہ کرنے کی یقین دہائی پر تنبیہ کی گئی کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تمام ڈپٹی کمشنرز سے کہا ہے کہ وہ مہم کو موثر بنائیں یقینی بنائیں جو ہو ٹل سیل کئے گئے ہیں انھی پالیسی کے مطابق جرمانہ عاید کر نے اور ایس او پی پر عمل کرنے کے تحریری حلف نامہ کے ںبغیر ڈی سیل نہ کریں ۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے 100 سے زائد بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے پ...
17/01/2026

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے 100 سے زائد بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے پولیس پارٹی کی پیشہ ورانہ، مؤثر اور بروقت کارروائی پر شاباش دی، جبکہ تعریفی اسناد اور نقد انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے واضح کیا کہ بچوں کے تحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے، اور ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوائی جائے گی۔

اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن4کاروائیاں کے دوران 4ملزمان گرفتار کاروائیوں میں 77...
17/01/2026

اے این ایف کا ملک کے مختلف
شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

4کاروائیاں کے دوران
4ملزمان گرفتار

کاروائیوں میں 77لاکھ روپے سے زائد مالیت کی
79.18کلو گرام منشیات برآمد

*کاروائیاں*

اسلام آباد ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 180گرام وزنی 8کوکین بھرے کیپسولز برآمد

گڈاپ ٹاؤن کراچی کے قریب گاڑی سے 72کلوگرام چرس برآمد.2ملزمان گرفتار

ناردرن بائی پاس کراچی کے قریب گاڑی سے 6کلوگرام چرس برآمد.ملزم گرفتار

رنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس میں کرکٹ بیٹ میں چھپائی گئی 1کلوگرام چرس برآمد

کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

*ترجمان اے این ایف*

17/01/2026
11/01/2026

وزیر اعلی کے پی کے کا کراچی جلسے کے حوالے سے اہم پیغام

شادمان ٹاؤن  میں شوہر کی فائرنگ سے خاتون نازیہ کے قتل کے واقعے کا ملزم گرفتار، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرلکراچی: گھریلو تنا...
10/01/2026

شادمان ٹاؤن
میں شوہر کی فائرنگ سے خاتون نازیہ کے قتل کے واقعے کا ملزم گرفتار، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
کراچی: گھریلو تنازع اور شک کی بنیاد پر شوہر نے فائرنگ کر کے اہلیہ کو قتل کیا تھا، ذیشان شفیق صدیقی
کراچی: واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
کراچی: گرفتار ملزم تبسم احمد کے قبضے سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
کراچی : ملزم تبسم احمد ولد حامد پولیس آفسر ہے، ایس ایس پی
کراچی: ملزم سے مزید انٹیروگیشن جاری، قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے، ذیشان شفیق صدیقی

10/01/2026

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ)
مورخہ 10 جنوری 2026
پریس ریلیز

پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے گودھرا اور سیکٹر 11 جی سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ''راکھا ڈکیت گروہ'' کے 4 ملزمان کاشف عرف راکھا ولد محمد سعید، محمد الیاس ولد محمد ایاز، امیر حمزہ ولد غلام مصطفی اور یٰسین عرف ڈاڈا ولد محبوب سلطان کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 عدد 30 بورپسٹل، 2عدد نائن ایم ایم پسٹل، 4 عدد میگزین بمعہ ایمونیشن اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان ایک منظم گینگ کے کارندے ہیں جو کراچی کے علاقوں نیو کراچی اور نارتھ کراچی میں اسلحے کے زور پر ڈکیتی، موبائل چھیننے اور منشیات فروشی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزم الیاس عادی مجرم ہے اور 2024 میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان کوبمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ترجمان سندھ رینجرز

09/01/2026

سندھ پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ڈرائیونگ آگاہی اور تربیت کے مقصد سے سندھ پولیس ڈرائیونگ اسکول میں باقاعدہ ڈرائیونگ کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں ہر عمر کے افراد کو محفوظ اور ذمہ دار ڈرائیونگ کی تربیت دی جا رہی ہے۔ اسکول میں ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی اور عملی ڈرائیونگ ٹریننگ شامل ہے، تربیتی کورس کی مدت ایک ہفتہ ہے جبکہ کلاسز روزانہ پیر سے ہفتہ صبح 09:00 بجے سے 05:00 بجے تک جاری رہیں گی۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سعید آباد، کراچی (پولیس کمپلیکس کے قریب) واقع اسکول میں رجسٹریشن کروائیں، مزید معلومات کے لیے موبائل نمبر: 0315-2875152 جبکہ فون نمبر: 021-32812033 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

ویسٹ، تھانہ سرجانی کے علاقے نادرن بائی پاس پر پولیس کا مسلح ڈکیت گینگ سے مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹدو طرفہ شدید فائرنگ کے ت...
09/01/2026

ویسٹ، تھانہ سرجانی کے علاقے نادرن بائی پاس پر پولیس کا مسلح ڈکیت گینگ سے مقابلہ۔ ایس ایس پی ویسٹ

دو طرفہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 04 زخمی ملزمان اور 01 بلا ضرب (ٹوٹل 05 ملزمان) گرفتار۔ طارق الٰہی مستوئی

ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے اور کرمنل ریکارڈ کے متعلق بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ

ملزمان سے 04 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چلیدہ خولز، چھینے گئے 05 موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ طارق الٰہی مستوئی

ملزمان کے زیرِ استعمال 02 موٹرسائیکلز کو بھی قبضہ پولیس میں لےلیا گیا ہے، جن کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ

ویسٹ، تھانہ سرجانی پولیس کے ساتھ مقابلے کے دوران 04 زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان میں سے 02 ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔

ملزمان کی شناخت عرفان ولد رحیم بخش (ہلاک)، صمد ولد شوکت (ہلاک)، دلاور ولد عبداللہ (زخمی)، سہیل ولد فدا حسین (زخمی) اور حمزہ ولد مہتاب (بلا ضرب) کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Address

Karachi
75260

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asbab News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share