Zara Suniye Media House & Podcast Studio

Zara Suniye Media House & Podcast Studio 🎙 A creative media house bringing real stories to life — from podcasts & talk shows to news, entertainment & digital storytelling.

Tune in for voices that inspire, inform & connect. 🌍✨

کراچی: ڈیفنس کے ایک اپارٹمنٹ میں خواتین اور مرد پر مبینہ تشدد کے معاملے پر متاثرہ فیملی نے تحفظ کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں...
31/08/2026

کراچی: ڈیفنس کے ایک اپارٹمنٹ میں خواتین اور مرد پر مبینہ تشدد کے معاملے پر متاثرہ فیملی نے تحفظ کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تشدد کا نشانہ بننے کے باوجود پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور معاملہ دبانے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کرنے اور مریم علی و دیگر کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا کی ہے۔

For More follow us Media House & Podcast Studio

Subscribe to our YouTube channel https://youtube.com/?si=vVXxtO8ZyLJB9j-X

کراچی: میر رضا کی قبر کشائی کی حتمی میڈیکل و فرانزک رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق گولی پشت سے داخل ہوکر سینے کے اگلے ...
31/08/2026

کراچی: میر رضا کی قبر کشائی کی حتمی میڈیکل و فرانزک رپورٹ سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق گولی پشت سے داخل ہوکر سینے کے اگلے حصے سے نکلی، جس سے چھٹی پسلی اور پھیپھڑے کو نقصان پہنچا جبکہ دل پھٹنے سے موت واقع ہوئی۔

قبر کشائی بورڈ کی متفقہ رائے کے مطابق موت کے شواہد خودکشی سے مطابقت نہیں رکھتے۔ رپورٹ میں کپڑوں اور جسم سے گن شاٹ ریزیڈیو کے آثار بھی ملنے کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ خون کے نمونے میں بے ہوشی کی دوا کی معمولی مقدار پائی گئی۔

For More follow us Media House & Podcast Studio

Subscribe to our YouTube channel https://youtube.com/?si=vVXxtO8ZyLJB9j-X

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ ایک صوبہ ہے اور ہمیشہ ایک ہ...
31/08/2026

کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ ایک صوبہ ہے اور ہمیشہ ایک ہی رہے گا۔ سندھ کی تقسیم کے معاملے پر فیصلہ سندھ اسمبلی کے ارکان ہی کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی ماضی میں بھی صوبے کی تقسیم کے خلاف متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے، جبکہ 1948، 2000، 2014، 2019 اور 2026 میں اس معاملے پر اسمبلی میں بحث اور قراردادیں منظور ہوئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس بار سندھ کی تقسیم کے معاملے پر مزید تفصیلی بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہم معاملے پر بحث کے لیے التوا کی تحریک لائی گئی، جس کے تحت دیگر کارروائی معطل کرکے معاملے پر تفصیلی بحث کی جاتی ہے۔

For More follow us Media House & Podcast Studio

Subscribe to our YouTube channel https://youtube.com/?si=vVXxtO8ZyLJB9j-X

کراچی: کراچی پریس کلب کی مجلسِ عاملہ نے جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی جانب سے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیل...
31/08/2026

کراچی: کراچی پریس کلب کی مجلسِ عاملہ نے جنگ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کی جانب سے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کو قانونی نوٹس بھجوائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اسلم خان، نائب صدر ارشاد کھوکھر، جوائنٹ سیکریٹری فاروق سمیع، خازن عمران ایوب اور اراکینِ مجلسِ عاملہ نے کہا کہ قانونی نوٹس کے ذریعے میڈیا ورکرز کے حقوق، آزادیٔ صحافت اور آزادیٔ اظہار کے لیے اٹھنے والی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔

مجلسِ عاملہ نے کہا کہ کراچی پریس کلب ہمیشہ میڈیا ورکرز کے حقوق اور آزادیٔ اظہار کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرتا رہا ہے اور اس معاملے پر بھی اپنے صدر فاضل جمیلی اور میڈیا ورکرز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

رہنماؤں نے واضح کیا کہ میڈیا ورکرز کے بنیادی حقوق اور آزادیٔ صحافت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قانونی نوٹس واپس نہ لیا گیا تو کراچی پریس کلب سول سوسائٹی، وکلا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے تعاون سے احتجاج سمیت قانونی و آئینی راستہ اختیار کرے گا۔

For More follow us Media House & Podcast Studio

Subscribe to our YouTube channel https://youtube.com/?si=vVXxtO8ZyLJB9j-X

‎  مبارکبادسید اختر میر کو آئندہ تین سال کے لیے سندھ بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کا اعزازی سیکریٹری منتخب ہونے پر دل کی گہر...
30/08/2026

‎ مبارکباد
سید اختر میر کو آئندہ تین سال کے لیے سندھ بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کا اعزازی سیکریٹری منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
منجانب:
ذرا سنیے میڈیا ہاؤس
محمد شاہ نواز خان — معین اللہ شاہ

For More follow us Media House & Podcast Studio

Subscribe to our YouTube channel https://youtube.com/?si=vVXxtO8ZyLJB9j-X

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی ہدایات پر ٹریفک پولیس نے منظم پارکنگ کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے کارروائی کا آغاز کرد...
30/08/2026

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کی ہدایات پر ٹریفک پولیس نے منظم پارکنگ کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق غلط طریقے سے پارک کی گئی گاڑیوں کو وہیل کلمپ کے ذریعے بند کیا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ گاڑیاں قانونی طور پر اور مقررہ پارکنگ لائنوں کے اندر پارک کریں۔

For More follow us Media House & Podcast Studio

Subscribe to our YouTube channel https://youtube.com/?si=vVXxtO8ZyLJB9j-X

29/08/2026

‎ آباد | ہائی ٹی اجلاس 🏛️
کراچی کے سلطنت ریسٹورنٹ میں آباد کے 9 چیئرمینز کا ایک پروقار اجلاس منعقد ہوا، جس میں 2026 تا 2028 کی آئندہ مدتِ کار، عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں تعمیری مشاورت کے ساتھ موصول ہونے والی 71 نامزدگیوں میں سے 30 ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کے حتمی انتخاب کے حوالے سے غور کیا گیا۔ اس موقع پر مدعو چیئرمینز نے اپنی قیمتی آراء، تجاویز اور رہنمائی بھی پیش کی۔
میزبان:
محسن شیخانی
سرپرستِ اعلیٰ، ALLIED PANEL – آباد
یہ اجلاس اتحاد، باہمی مشاورت اور اجتماعی قیادت کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کے ساتھ ایک مفید اور نتیجہ خیز نشست ثابت ہوا، تاکہ آئندہ مدتِ کار کے لیے مؤثر اور مضبوط قیادت کو یقینی بنایا جا سکے۔

For More follow us Media House & Podcast Studio

Subscribe to our YouTube channel https://youtube.com/?si=vVXxtO8ZyLJB9j-X

میرپورخاص: میرپورخاص سے رائیونڈ تک دینی خدمات اور تبلیغِ اسلام کے لیے زندگی وقف کرنے والی معروف شخصیت حاجی منشی احمد قری...
29/08/2026

میرپورخاص: میرپورخاص سے رائیونڈ تک دینی خدمات اور تبلیغِ اسلام کے لیے زندگی وقف کرنے والی معروف شخصیت حاجی منشی احمد قریشی قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

مرحوم نے اپنی زندگی دینِ اسلام کی خدمت، تبلیغ اور معاشرے میں دینی شعور اجاگر کرنے کے لیے وقف کیے رکھی۔ ان کی دینی و تبلیغی خدمات پر مذہبی اور سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

مرحوم کے اہلِ خانہ میں جاوید احمد قریشی اور دیگر برادران شامل ہیں۔ چند عرصہ قبل مرحوم کے ایک صاحبزادے بھی رائیونڈ جاتے ہوئے 27 ساتھیوں کے ہمراہ ایک حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔

اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دینی حلقوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

اللہ تعالیٰ حاجی منشی احمد قریشی مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

For More follow us Media House & Podcast Studio

Subscribe to our YouTube channel https://youtube.com/?si=vVXxtO8ZyLJB9j-X

29/08/2026
28/08/2026

🎙 A creative media house bringing real stories to life — from podcasts & talk shows to news, entertainment & digital storytelling. Tune in for voices that inspire, inform & connect. 🌍✨

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zara Suniye Media House & Podcast Studio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category