Karachi Namaa

Karachi Namaa بروقت | ہروقت

سانحہ پمز کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام ٹیچنگ، ڈسٹرکٹ، تحصیل اسپتالوں اور مریم نواز کلینکس کا فو...
26/08/2026

سانحہ پمز کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے تمام ٹیچنگ، ڈسٹرکٹ، تحصیل اسپتالوں اور مریم نواز کلینکس کا فوری فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کر لی۔

تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فائر ایکسٹنگوشرز، آگ بجھانے کے آلات، ہنگامی اخراج کے راستوں اور ریسکیو 1122 کی تیاریوں کا جائزہ لے کر 27 اگست تک جامع رپورٹ پیش کریں، جبکہ ڈویژنل کمشنرز ان اقدامات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ مریضوں، بالخصوص نومولود بچوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

نیپال میں تباہ کُن سیلاب سے ہلاکتیں 150 سے زائد ہوگئیں، سیکڑوں افراد لاپتا، اموات میں اضافے کا خدشہ
26/08/2026

نیپال میں تباہ کُن سیلاب سے ہلاکتیں 150 سے زائد ہوگئیں، سیکڑوں افراد لاپتا، اموات میں اضافے کا خدشہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے کے باوجود عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی صدر ٹوموکو ...
26/08/2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے کے باوجود عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی صدر ٹوموکو اکانے نے عہدہ چھوڑنے سے صاف انکار کر دیا۔

واضح رہے کہ یہ امریکی پابندیاں آئی سی سی کی طرف سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا ردِعمل ہیں۔

صدر اکانے کا کہنا ہے کہ عدالت کو کبھی بند نہیں ہونا چاہیے اور ماضی کے ججوں کی طرح وہ بھی امریکی دباؤ کے سامنے ہمت نہیں ہاریں گی۔ جاپانی وزیراعظم نے بھی آئی سی سی صدر کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی نسلی امتیاز کے خاتمے سے متعلق کمیٹی نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نسلی و مذہبی تعصب کا نوٹس لیتے ہوئے تشوی...
26/08/2026

اقوام متحدہ کی نسلی امتیاز کے خاتمے سے متعلق کمیٹی نے بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نسلی و مذہبی تعصب کا نوٹس لیتے ہوئے تشویشناک سفارشات جاری کی ہیں۔

رپورٹ میں بھارت کے نسلی و مذہبی گروہوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت ق ت ل، بلاجواز طویل حراست اور تشدد پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور ذمہ داروں کے احتساب کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید برآں، رپورٹ میں پہلگام کے واقعے کے بعد کشمیریوں کے خلاف جاری ریاستی جبر و تشدد کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں شرعی قوانین کے نفاذ یا کسی بھی قسم کی موجودگی پر مکمل پابندی عائد کرنے کی حمایت کا ...
26/08/2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں شرعی قوانین کے نفاذ یا کسی بھی قسم کی موجودگی پر مکمل پابندی عائد کرنے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں صرف ایک ہی قانونی نظام کی حکمرانی ہونی چاہیے اور جن علاقوں میں بھی شرعی قوانین کے اثرات دکھائی دیں گے، انہیں فوری طور پر ختم کیا جائے گا۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لندن اور پیرس کے متعدد حصوں میں اسلامی قوانین ایک الگ طرزِ زندگی کی صورت اختیار کر چکے ہیں، تاہم امریکہ میں ایسے کسی نظام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی پابندیوں کے شدید دباؤ کے باعث ایرانی کرنسی تاریخ کی سب سے کم ترین سطح پر گر گئی ہے، جہاں ایک امریکی ڈالر کی قیمت ...
26/08/2026

امریکی پابندیوں کے شدید دباؤ کے باعث ایرانی کرنسی تاریخ کی سب سے کم ترین سطح پر گر گئی ہے، جہاں ایک امریکی ڈالر کی قیمت 20 لاکھ ایرانی ریال سے تجاوز کر چکی ہے۔

کرنسی کی اس ریکارڈ بے قدری نے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان برپا کر دیا ہے؛ جنگ سے پہلے جس 20 لاکھ ریال میں 4 کلو ٹماٹر، آدھا کلو مرغی اور ایک لیٹر کے قریب کھانے کا تیل خریدا جا سکتا تھا، اب اس رقم میں اتنی اشیاء کی آدھی مقدار بھی دستياب نہیں۔

حالیہ دنوں میں ٹماٹر کی قیمت میں 71 فیصد، مرغی میں 74 فیصد اور کھانے کے تیل کی قیمت میں 177 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایرانی جنگی بحری جہاز نے آبنائے ہرمز کے ’ عمان کوریڈور‘ سے گزرنے کی کوشش کرنے والے بھارتی آئل ٹینکر 'ایچ اے اے این اے' (...
26/08/2026

ایرانی جنگی بحری جہاز نے آبنائے ہرمز کے ’ عمان کوریڈور‘ سے گزرنے کی کوشش کرنے والے بھارتی آئل ٹینکر 'ایچ اے اے این اے' (ہانا) کو خبردار کرنے کے بعد روک لیا۔

تہران کی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق یہ ٹینکر آبنائے کے جنوبی حصے سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس جنوبی راستے سے کوئی بھی دوسرا بحری جہاز نہیں گزر سکا۔

ٹیکنالوجی کمپنی 'میٹا' نے بچوں پر سوشل میڈیا کے نقصان دہ اثرات سے متعلق وفاقی مقدمے کو ختم کرنے کے لیے 48 امریکی ریاستوں...
26/08/2026

ٹیکنالوجی کمپنی 'میٹا' نے بچوں پر سوشل میڈیا کے نقصان دہ اثرات سے متعلق وفاقی مقدمے کو ختم کرنے کے لیے 48 امریکی ریاستوں کے اٹارنی جنرلز کے ساتھ 18 ارب ڈالر کے تاریخی تصفیے پر اتفاق کر لیا۔

معاہدے کے تحت فیس بک اور انسٹاگرام پر 18 سال سے کم عمر صارفین کے لیے روزانہ کے استعمال کی خودکار حد 2 گھنٹے مقرر کی جائے گی۔

اس تصفیے کی ایک منفرد شرط کے مطابق میٹا فی الحال 70 فیصد رقم ادا کرے گی، جبکہ بقیہ 30 فیصد (تقریباً 5.3 ارب ڈالر) کی ادائیگی اس شرط سے مشروط ہے کہ 'ٹک ٹاک' اور 'یوٹیوب' بھی کم عمر صارفین کے لیے روزانہ ایک گھنٹے کی خودکار حد عائد کرنے اور اتنا ہی جرمانہ ادا کرنے پر رضامند ہوں۔

گوگل نے یورپ کے مختلف ممالک اور سنگاپور میں یوٹیوب پریمیئم ( اشتہارات کے بغیر ویڈیوز ) کی ماہانہ فیسوں میں 10 سے 15 فیصد...
26/08/2026

گوگل نے یورپ کے مختلف ممالک اور سنگاپور میں یوٹیوب پریمیئم ( اشتہارات کے بغیر ویڈیوز ) کی ماہانہ فیسوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کی تصدیق کر دی، جس کا اطلاق 23 ستمبر یا اس کے بعد آنے والے بلنگ سائیکل سے ہو گا۔

اس فیصلے کے تحت یورپ میں انفرادی پلان کی فیس 13.99 سے بڑھا کر 15.99 یورو اور فن لینڈ میں 16.99 یورو کر دی گئی ہے، جبکہ رومانیہ میں یہ فیس 32 لیو مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح سنگاپور میں انفرادی سبسکرپشن 15.98 ڈالر اور فیملی پلان 31.98 سنگاپوری ڈالر ماہانہ ہو جائے گا۔

26/08/2026

کراچی میں عید میلادالنبیﷺ کیسے منائی گئی؟ جلوس کن علاقوں سے برآمد اور کہاں اختتام پذیر ہوئے؟
جانیے کراچی کے نامہ کے نمائندے انظار احمد صمدانی کی خصوصی رپورٹ میں

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Namaa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share