Islamic motivation

Islamic motivation 🎥 Daily Vlogs | 💬 Motivation | ✨ Real Life Content
Stay Positive • Stay Strong • Keep Growing

26/05/2026

Qurbani ki Dua|🌙

25/05/2026

Khobsurt bat

23/05/2026

Qurbani k bayan

23/05/2026

Youmeufa ka din ゚

جب لندن میں تھا تو دنیا کا سب سے اچھا شوہر اور باپ تھا ، اب 10 سال سے اولڈ ہوم میں پڑا ہوں کوئی پوچھتا ہی نہیں ۔۔۔پہلی ت...
20/05/2026

جب لندن میں تھا تو دنیا کا سب سے اچھا شوہر اور باپ تھا ، اب 10 سال سے اولڈ ہوم میں پڑا ہوں کوئی پوچھتا ہی نہیں ۔۔۔پہلی تصویر میں سندھی ٹوپی والے حنیف صاحب ہیں جو 30 سال دبئی اور انگلینڈ میں درہم و پاؤنڈ کماتے رہے ۔انکے 3 بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں کئی سال پہلے دبئی میں اپنا گھر بنایا ،

فیملی کو پاس رکھا ۔ انہیں دبئی سے بائی روڈ اپنی کار پر سعودی عرب حج کروانے لے گئے تب دو بچے تھے جو کم عمری میں حاجی بن گئے کئی سال قبل جب یہ لندن میں پاؤنڈ کماتے تھے تو بیٹی ہر روز فون کرکے پوچھتی بابا کیا کھایا کیا پیا، کپڑے کس کلر کے پہنے ، ٹائم سے سوئے یا نہیں؟

مگر جب کام کرنے کی ہمت نہ رہی تو اپنے گھر یعنی پاکستان واپس آگئے لیکن چند ہفتے بعد گھر میں لڑائی جھگڑے شروع ہو گئی ،

بیوی بات بات پر ٹوکتی ۔ بچے بگڑ رہے تھےیہ کسی کام سے منع کرتے تو بچے گلے پڑ جاتے اور بیوی بھی بچوں کا ساتھ دیتی ۔پھر انکی بینائی کمزور ہونے لگی اور بیمار رہنے لگے تو کسی مخلص دوست کے مشورے پر اولڈ ہوم آگئے ۔ آج ہارون صاحب کا خورشید اولڈ ہوم انکا گھر ہے ۔

نہ بیٹے پوچھتے ہیں اور نہ بیٹیاں ۔ ایک بار فون آیا تھا اور بیوی نے پیشکش کی کہ اپنی مرضی سے گئے ہو اپنی مرضی سے واپس آجاؤ لیکن گونگا اور اندھا بن کر رہنا ہو گا تو بے شک آجاؤ دو وقت کی روٹی مل جائے گی ۔

چند ماہ پہلے انکی بیٹی یہاں آگئی اور شور شرابا کیا کہ اس بڈھے کو نکالو ادھر سے جو بدقسمتی سے میرا باپ ہے ۔ اسکی وجہ سے رشتہ داروں میں بدنامی ہوتی ہے ۔۔۔لیکن حنیف صاحب کا خیال ہے کہ گھر سے زیادہ انکی قدر یہاں اولڈ ہوم مین ہوتی ہے اس لیے یہیں رہنا بہتر ہے ۔۔

اسی اولڈ ہوم میں ظفر صاحب بھی ایک سال سے مقیم ہیں ، ظفر صاحب کا لاہور میں ہی گھر تھا 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہیں ، اہلیہ بھی حیات ہیں لاہور میں ایک بڑا خاندان اور قبیلہ ہے مگر ظفر صاحب اولڈ ہوم میں پڑے ہیں ۔۔ ظفر صاحب خاندانی جھگڑے کا شکار ہوئے ، جھگڑا لو بیوی نے انکا گھر برباد کر دیا بچوں کو خراب کردیا ۔ بچوں نے نہ تعلیم حاصل کی نہ کسی قابل ہوئے بس کھانا پینا سونا ہی انکی زندگی کا اول و آخر مقصد ہے ۔

ظفر صاحب نے ساری زندگی کمانے میں گزار دی ، بند روڈ پر انکا ذاتی بجلی کا سامان بنانے کا کارخانہ تھا مگر ایک سال قبل جب بیمار ہوئے تو گھر والوں نے بوجھ سمجھ لیا ۔
نہ وقت پر دوا اور نہ کھانا ۔۔
۔جب یہ بیمار رہنے کے ساتھ اذیت میں رہنے لگے تو بہتر سمجھا کہ گھر چھوڑ دیں ۔۔

آج یہ اولڈ ہوم میں ہیں لیکن انکی ہر ضرورت پوری ہوتی ہے وقت پر کھانا ملتا ہے ۔ نئے کپڑے دوائیں چیک اپ ہر سہولت انہیں یہاں میسر ہے اور عزت سے ملتی ہے تو پھر یہ اس گھر میں کیوں واپس جائیں جہاں انہیں بھکاری سے بھی بدتر مقام ملتا ہے ۔۔

۔۔ظفر صاحب دل سے دعا گو ہیں کہ اللہ دشمن کے گھر میں بھی میاں بیوی کا جھگڑا نہ پیدا کرے کیونکہ آئے روز کے یہ جھگڑے گھر برباد اور نسلیں تباہ کردیتے ہیں ۔۔۔۔۔

وزیرِ داخلہ برائے مملکت جناب طلال چودھری، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن صاحب سے اُن کے ادارے دارالعلوم جامعہ نعیمی...
20/05/2026

وزیرِ داخلہ برائے مملکت جناب طلال چودھری، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمٰن صاحب سے اُن کے ادارے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں ملاقات کر رہے ہیں، اس موقع پر علامہ سید مظفر شاہ قادری، علامہ مفتی عابد مبارک المدنی اور مفتی رفیع الرحمٰن نورانی موجود تھے۔
20 مئی 2026

Address

Usman Socaity Sachal Sarmst Society
Karachi
75330

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic motivation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share