Shahid Hussain JM

Shahid Hussain  JM Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shahid Hussain JM, News & Media Website, Karachi.

14/09/2026

سندھ ہائی کورٹ — افغان میڈیکل طلبا کیس

سندھ ہائی کورٹ نے پی ایم ڈی سی کی جانب سے میڈیکل کالجز میں زیرِ تعلیم افغان طلبا کو واپس بھیجنے کے احکامات کے معاملے پر تین افغان طلبا کی درخواست پر حکمِ امتناع جاری کردیا۔

عدالت نے درخواست گزار افغان طلبا کو اپنی میڈیکل تعلیم جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت، پی ایم ڈی سی، ایچ ای سی، ڈاو یونیورسٹی سمیت دیگر فریقین سے 22 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار طلبا نے علامہ اقبال اسکالرشپ برائے افغان شہری کے تحت ڈاو یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس میں داخلہ لیا تھا اور وہ فائنل ایئر کے طالب علم ہیں، وکیل جبران ناصر نے عدالت کو آگاہ کیا۔

جبران ناصر ایڈووکیٹ کے مطابق طلبا کے پاس پاکستانی اسٹڈی ویزے موجود ہیں، تاہم پی ایم ڈی سی نے افغان طلبا کی روانگی کے اقدامات اور این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وکیل کے مطابق ڈاو یونیورسٹی کے نوٹس میں طلبا کو 14 ستمبر تک این او سی حاصل کرنے اور ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ یونیورسٹی نے افغان طلبا کی فہرست متعلقہ پولیس کو بھی فراہم کردی ہے، جس کے باعث طلبا کو پولیس کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا خدشہ ہے۔

جبران ناصر ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ایم ڈی سی نے طلبا کو کوئی شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا، جبکہ پی ایم ڈی سی، ایچ ای سی اور ڈاو یونیورسٹی تعلیمی و انتظامی ادارے ہیں اور انہیں غیر ملکی شہریوں کے ویزے ختم کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔

وکیل کے مطابق محض قومیت کی بنیاد پر زیرِ تعلیم غیر ملکی طلبا کو تعلیم سے محروم نہیں کیا جاسکتا، جبکہ طلبا کو افغانستان واپس بھیجنے سے ان کی میڈیکل تعلیم مکمل کرنے کا موقع ختم ہوجائے گا۔

14/09/2026

میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے جوڈیشل کمیشن میں بیان کے بعد کمرہ عدالت میں موجود ہر دوسرا شخص ا بول رہا ہے ،میر رضا کو بے دردی سےقتل کیا گیا، میر رضاکے معاملے کو خود کشی قرار دینے والوں کے سارے سوالوں جواب بھی آج مل چکے ہیں، جسم پر تشدد کےنشانات اورسر کا فریکچر موت سے پہلے کے تھے، تفصیلات دوپہر میں یوٹیوب ویڈیو میً شئیر کریں گے

14/09/2026

صوبائی حکومت کی پالیسیوں سے نالاں سندھ کا ایک بڑا طبقہ صوبے تقسیم اور انتظامی یونٹس کے قیام کا حامی نہیں ہے، وکلا برادری اور حتکہ حضرات بھی اس قسم کی کوششوں کو سپورٹ نہیں کرتے، پھر نجانے کس بات پر الجھایا رہا ہے؟

13/09/2026

میر رضا کے دوستوں کا احتجاج مزید وسیع کرنے کا فیصلہ

ایڈیشنل آئی کراچی آزاد خان کا شکوہ

اداکارہ حمیرا اصغر کی خبر پھر سے وائرل

صوبائی اینٹی کرپشن عدالت سے اہم فیصلہپولیس فنڈز میں خورد برد، اختیارات کے ناجائز استعمال اور پولیس ملازمین کی تنخواہوں س...
12/09/2026

صوبائی اینٹی کرپشن عدالت سے اہم فیصلہ

پولیس فنڈز میں خورد برد، اختیارات کے ناجائز استعمال اور پولیس ملازمین کی تنخواہوں سے غیر قانونی کٹوتی کے مقدمے میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت 7 ملزمان کو بری کردیا گیا۔

عدالت میں دو سرکاری گواہوں اور تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔ سابق آئی جی سندھ اور دیگر ملزمان کی جانب سے دفعہ 249-A کے تحت بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

غلام حیدر جمالی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزمان پر ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگیوں، پولیس فنڈز میں خورد برد، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات عائد کیے گئے تھے، عدالت نے مقدمے میں غلام حیدر جمالی سمیت 7 ملزمان کو بری کردیا۔

12/09/2026

احمد رضا کیس ۔۔۔۔ سٹی کورٹ سے بڑی خبر

احمد اور عبداللہ بھاردے کا خطرہ ٹل گیا، عدالتی احاطے کی مکمل کہانی جانیے

12/09/2026

اہم خبر
میر رضا کیس میں بزنس پارٹنر دوست اور اہم گواہ احمد اور عبد اللہ بھادرے نے ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت عبوری درخواست ضمانت واپس لے لی

12/09/2026

احمد اور عبد اللہ بھاردے اپنے آپ کو بار بار مجرم کے کٹہرے میں کھڑا کردیتے ہیں

جوڈیشل کمیشن پر عدم اعتماد کی بات مضحکہ خیز ہے، جبران ناصر کا دوستوں کے رویے پر تعجب کا اظہار

12/09/2026

جوڈیشل کمیشن پر ایک بار پھر عدم اعتماد کا اظہار

احمد اور عبداللہ بھاردے کے وکیل خالد ممتاز نے درخواست ضمانت واپس لینے کی اصل وجوہات بتا دیں۔۔۔۔

12/09/2026

صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پاکستانیوں کے اہلخانہ اہنے ملک میں بے یارو مددگار ہیں، حکومت مغوی کی بازیابی کے لیے اقدامات کرتی ہے اور نہ متاثرہ خاندان یا انصار برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل براہ راست کوشش کرنے کی اجازت دیتی ہے، پانچ ماہ تک پیاروں کی واپسی کے لیے دھکے کھاتی یہ مائیں بہنیں بیٹیاں ٹھوکریں کھاتی نظر آتی ہیں، احتجاج کرتے ہیں تو حراست میں لے کر غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے، اپنی عوام کو کیوں اون نہیں کرتے؟ کیوں عدم اعتماد کی فضا پیدا کرتے ہیں؟ 21 اپریل کو صومالی قزاقوں نے دس پاکستانیوں کو اغوا کیا تھا بھوک پیاس سے کئی پاکستانی بحری جہاز پر بیمار پڑ چکے ہیں

Address

Karachi
74000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahid Hussain JM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share