06/08/2026
میر رضا علی کیس کا مکمل سراغ لگا لیا گیا ہے، آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا اعلان؛ کراچی پولیس جلد پریس کانفرنس کرے گی
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے اہم بیان دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ کراچی پولیس نے میر رضا علی کے پورے کیس کو کامیابی کے ساتھ ٹریس کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سنسنی خیز اور اہم مقدمے کے حوالے سے تمام حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔
آئی جی سندھ کے مطابق اس سلسلے میں کراچی پولیس کی جانب سے بہت جلد ایک اہم پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں کیس سے متعلق تمام تفصیلات، ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش کی پیشرفت میڈیا کے سامنے رکھی جائے گی۔