07/09/2026
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے خاتون سے پی ٹی آئی کا جھنڈا لینے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سندھ پولیس اہلکاروں سے کہا کہ مجھے سندھ پولیس کی سیکیورٹی نہیں چاہیے، تمام پولیس واپس چلی جائے میرے ساتھ ایک بھی گاڑی نہ چلے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مائیں بہیں عمران خان کی محبت میں آتی ہیں، پولیس اہلکاروں کو شرم آنی چاہیے ہماری ماؤں بہنوں سے جھنڈا چھینتے ہیں۔