Shahid Rahman Journalist

Shahid Rahman Journalist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shahid Rahman Journalist, Media/News Company, Karachi.

سیفی اسپتال کے شعبہ امراض قلب کا افتتاح وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کیا۔کراچی ۔۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ن...
29/08/2026

سیفی اسپتال کے شعبہ امراض قلب کا افتتاح وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کیا۔

کراچی ۔۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نارتھ ناظم آباد میں واقع سیفی اسپتال کے شعبہ امراض قلب کا افتتاح کیا اس موقع پر صوبائی وزیر اعجازشاہ شیرازی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور پرنسپل سیکریٹری آغا واصف بھی موجود تھے۔ایم این اے ڈاکٹر اختیار بیگ، سائیبرنسئیف کے سربراہ پروفیسر طارق محمود اور وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے الجامعۃ السیفیہ یونیورسٹی کے سیفی اسپتال کے شعبہ امراض قلب کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے سیفی اسپتال کے جدید دل کے وارڈ کا باضابطہ افتتاح کیا۔واضح رہے کہ شعبہ امراض قلب کاموجودہ اسپتال کی عمارت سے متصل کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں قائم کیا گیا ہے۔ اسپتال بوہرا برادری کے روحانی پیشوا حضرت ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین طوسؓ کی ہدایات و سرپرستی میں قائم کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حضرت سیدنا مفضل سیف الدین کے برادرِ محترم شہزادہ قصی وجیہ الدین سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کو اسپتال کے مختلف شعبوں، طبی سہولیات اور کارڈیک خدمات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بوہرا برادری کو جدید اور معیاری طبی سہولیات پر مشتمل شاندار اسپتال کے قیام پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیفی اسپتال کا کارڈیک ونگ عوام کو معیاری اور جدید دل کے امراض کے علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔ صحت کے شعبے میں بوہرا برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال قرار دیا۔

"پاکستان میں طرزِ حکمرانی پر ازسرِنو غور"کراچی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے زیرِ اہتمام مباحثہ امریکہ روس اور بنگلہ دیش ک...
29/08/2026

"پاکستان میں طرزِ حکمرانی پر ازسرِنو غور"
کراچی کونسل برائے خارجہ تعلقات کے زیرِ اہتمام مباحثہ
امریکہ روس اور بنگلہ دیش کے قونصل جنرل سمیت مختلف غیر ملکی وفود کے نمائندگان کی شرکت
کراچی کونسل برائے خارجہ تعلقات (کے سی ایف آر) کے زیرِ اہتمام 29 اگست کو کراچی کے ہوٹل میں ‘‘پاکستان میں طرزِ حکمرانی پر ازسرِنو غور’’ کے عنوان سے ایک اعلیٰ سطحی عوامی مباحثے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان میں مؤثر طرزِ حکمرانی کی راہ میں حائل سیاسی، ادارہ جاتی، انتظامی چیلنجز اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مباحثے میں ممتاز سیاسی رہنماؤں، پالیسی سازوں، پارلیمنٹیرینز، ماہرین تعلیم اور تجزیہ کاروں نے شرکت کی اور پاکستان کے موجودہ نظامِ حکمرانی کا جامع جائزہ لیتے ہوئے ادارہ جاتی استحکام، سیاسی اصلاحات، عوامی خدمات کی مؤثر فراہمی اور شہریوں کو بہتر حکمرانی کی فراہمی کے مختلف پہلوؤں پر اپنی آرا پیش کیں۔
مباحثے کے دوران اس امر پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی کہ موجودہ نظامِ حکمرانی کا ازسرِنو جائزہ لیتے ہوئے اداروں کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا جائے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان رابطے اور تعاون کو بہتر کیا جائے، شفافیت اور جوابدہی کے نظام کو مؤثر بنایا جائے اور ایسے حکومتی ڈھانچے تشکیل دیئے جائیں جو عام شہری کی ضروریات، مسائل اور توقعات کا بروقت اور مؤثر جواب دے سکیں۔
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کے موجودہ سیاسی اور انتظامی منظرنامے کے مختلف پہلوؤں پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ادارہ جاتی اصلاحات، جمہوری طرزِ حکمرانی، عوامی خدمات کی فراہمی اور مؤثر جوابدہی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مضبوط جمہوری نظام اور مؤثر ریاستی ادارے ہی ملک میں سیاسی استحکام، بہتر انتظامی کارکردگی اور پائیدار ترقی کی بنیاد بن سکتے ہیں۔
معروف فلاحی شخصیت اور کراچی کونسل برائے خارجہ تعلقات کی چیئرپرسن نادرا پنجوانی نے ادارہ جاتی جوابدہی، پائیدار ترقی اور انسان مرکز پالیسی سازی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ طرزِ حکمرانی محض انتظامی امور چلانے کا نام نہیں بلکہ یہ ہر شہری کی فلاح و بہبود، عزتِ نفس اور بہتر مستقبل کو یقینی بنانے کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔
سندھ کے سابق گورنر عمران اسماعیل نے مؤثر عوامی انتظامیہ کی راہ میں حائل خود ساختہ رکاوٹوں پر روشنی ڈالتے ہوئے سیاسی اصلاحات اور مالیاتی اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات اور وسائل کی مؤثر تقسیم سے نہ صرف انتظامی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے بلکہ مقامی سطح پر عوامی مسائل کے حل اور فیصلہ سازی کے عمل کو بھی زیادہ مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔
معروف تجزیہ کار اور گلوبل سچ کے میزبان ڈاکٹر ناصر بیگ نے بنیادی مسئلے کو اداروں اور شہریوں کے درمیان اعتماد کے بحران، سماجی و ڈیجیٹل تبدیلی اور عام شہری کو بااختیار بنانے کے تناظر میں پیش کیا۔ ان کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے شہریوں کی ثابت قدمی، حوصلے اور محنت ہے، لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسا نظام تشکیل دیا جائے جو شہریوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے اور انہیں اپنے مستقبل کے فیصلوں میں مؤثر کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان کا اسی سالہ سفر اس مقام پر آ پہنچا ہے جہاں دیرینہ اور ناگزیر اصلاحات کو مزید نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے حقیقی جمہوریت کو زیادہ شراکتی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کی آبادی طویل عرصے سے موجودہ منتخب اداروں کی نمائندگی کی گنجائش سے کہیں بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کراچی کی غیر مستعمل معاشی صلاحیت کی جانب بھی توجہ دلائی اور موجودہ وقت کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا۔
تقریب میں ممتاز سیاسی و سفارتی شخصیات کے علاوہ روس، امریکہ اور بنگلہ دیش کے قونصل جنرل سمیت مختلف غیر ملکی وفود کے نمائندگان نے بھی شرکت کی

16/08/2026

آزادی گدھا گاڑی ریس کا انعقاد

کراچی۔ جش آزادی کے سلسلے میں 16 اگست کو آزادی گدھا گاڑی ریس کا انعقاد کیا۔ ریس کا آغاز صبح ساڑھے آٹھ بجے نیتی جیٹی پل سے شروع ہو ا اور کمشنر آفس پر اسکا اختتام ہوا۔ گدھا گاڑی ریس میں کم وبیش چالیس گدھا گاڑیوں نے حصہ لیا کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے تقریب کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کیا اور ریس جیت نے گدھا گاڑی مالکان میں انعامات تقسیم کئے۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس آزاد خان اور ڈی آئی جی ٹریفک سید پیر محمد شاہ نے شرکت کی اور شہر مین امن کے استحکام اور کھیلوں کو فروغ دینے کی کوشش قرار دیا کمشنر نے ریس جیتنے والے گدھے گاڑیوں اور ان کے شہسواروں کے ناموں کا اعلان کیا اور انھیں مبارک باد دی کمشنر کراچی آزادی گدھا گاڑی ریس میں کوئل گدھے نے پہلی پوزیشن حاصل کی مجید بلوچ فاتح گدھے کے کامیاب شہسوار قرارپاے دوسری پوزیشن پیرل نے حاصل کی اس کے شہسوار چیمہ قرارپاے جبکہ شاہ جہاں گدھے گاڑی نے تیسری پوزیشن حآصل کی اور اس کے شہسوار لال بادشاہ نے تیسرے نمبر پر رہے۔کمشنر نے پاکستان زندہ بعد نعرے کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے والے گدھے گاڑیوں اور ان کے شہسواروں کے ناموں کے اعلان کیا اور انھیں مبارکباد دی ۔کمشنر نے کہا کہ گدھے گاڑی ریس کے انعقاد کا مقصد کراچی کے قدیم کھیلوں کو زندہ رکھنا ہے اس سے شہر میں امن کو مستحکم کرنے اور کھیلوں کو فروغ دینے کی حکومت کی کوششوں کو موثر بنانے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی آزاد خان نے کہا کہ گدھے گاڑی ریس کا انعقاد شہر کی مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے جس پر کراچی کے لوگ خاص طور پر لیاری کے لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں قدیم کھیل کو زندہ رکھا ہے۔واضح رہے کہ ریس کا آغاز نیتی جیٹی پل سے ہوا کر کمشنر آفس پر اختتام پذیر ہوا۔

11/08/2026

قومی اقلیتی کانفرنس کا انعقاد

کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں11 اگست کو قومی اقلیتی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ,صوبائی وزیر سیعد غنی ، وزیرثقافت ذوالفقار شاہ، مشیر گیانچند اسرانی، ڈاکٹر شام سندر،نجمی عالم، اسپیشل اسسٹنٹ راجویر سنگھ، محمد احمد شاہ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ محکمۂ اقلیتی امور کے زیرِ اہتمام قومی اقلیتی دن کانفرنس کا انعقاد آرٹس کونسل اف پاکستان کراچی میں کیا گیا۔تقریب میں سفارتکار، منتخب نمائندے ، اقلیتی برادری کے نمائندے اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد میں شرکت کی وزیراعلیٰ سندھ کا اقلیتی برادریوں کے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کا اظہار کیا اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زوردیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے، مختلف مذہبی اقلیتی برادریوں کے رہنماؤں کی مذہبی صحائف سے اقتباسات اور اظہارِ خیال کیاگیا۔ قومی ترانہ پڑھا گیا۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں اقلیتوں کو مساوی حقوق، تحفظ اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے،

لیاقت میموریل لائبریری کراچی میں ترکیہ کارنر قائم کراچی: حکومتِ سندھ اور ترک تعاون و رابطہ ایجنسی (ٹی آئی کے اے) کے اشتر...
06/08/2026

لیاقت میموریل لائبریری کراچی میں ترکیہ کارنر قائم

کراچی: حکومتِ سندھ اور ترک تعاون و رابطہ ایجنسی (ٹی آئی کے اے) کے اشتراک سے لیاقت میموریل لائبریری کراچی میں “ترکیہ کارنر” قائم کردیا گیا، ترکیہ کارنر” کی حوالگی کی تقریب محکمہ لائبریریز سندھ کے زیر اہتمام لیاقت میموریل لائبریری کراچی میں منعقد ہوئی،وزیرِ ثقافت، سیاحت و نوادرات سندھ سید ذوالفقار علی شاہ اور جمہوریہ ترکیہ کے قونصل جنرل ارگُل کدک نے تقریب میں شرکت کی،تقریب میں معشوق پوشا ریجنل ہیڈ ٹیکا، ڈی جی لائبریریز سندھ ہدایت اللہ راجڑ ، ڈی جی ثقافت حبیب اللہ میمن اور دیگر بھی شرکت کی۔

سینٹ پیٹرکس ہائی اسکول کراچی میں چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر ایک 'سبیل' کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد شہدائے ...
04/08/2026

سینٹ پیٹرکس ہائی اسکول کراچی میں چہلم امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر ایک 'سبیل' کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کرنا تھا۔ اس اقدام کے تحت اسکول کے باہر سے گزرنے والے لوگوں اور مقامی شہریوں کو ٹھنڈا پانی اور شربت فراہم کیا گیا۔ اسکول کے پرنسپل، ریو فادر ماریو روڈریگز نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ حق، سچائی اور انسانی وقار کی عالمگیر علامت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کاوش سینٹ پیٹرکس اسکول کی 165 سالہ روایات، بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانیت کی بے لوث خدمت کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

04/08/2026

مصطفی کمال ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پہنچ گئے

31/07/2026

کراچی:خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی مینگو فیسٹیول میں شرکت

30/07/2026

Asifa bhutto zardari Karachi

23/07/2026

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahid Rahman Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share