News 78

News 78 Kashmala Foundation Helps the poor and helpless people's

‏پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب کے وژن  مطابقپاکستان پیپلزپارٹی صوبائ...
02/08/2024

‏پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب کے وژن مطابق

پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے سینٹرل جیل کراچی کا سرپرائز وزٹ کیا

صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے جیل کے کچن کا معائنہ کیا،قیدیوں کے لیے تیار ہونے والے کھانے کو ٹیسٹ کیا،سینٹرل جیل کے قیدیوں سے ملاقات کی،ان کو درپیش مسئلوں کی تفصیلات لی،

پاکستان پیپلزپارٹی صوبائی وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے کہا سندھ کے تمام جیلوں کا دورہ کروں گا،اور قانون کے مطابق تمام قیدیوں کو جو سہولیات مہیسر ہوگی وہ ملے گی،صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے،قیدیوں کو جیل کے اندر انسان دوست ماحول دیا جائے گا،اور بہترین ہنر سکھایا جائے گا،تمام جلد سندھ کے جیلوں کو سولر سسٹم پر انسٹال کیا جائے گا،

ذیابیطس ایسا مرض ہے جس کے شکار بیشتر افراد کو اس کا علم ہی نہیں ہوتا اور اسی لیے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔اب پہلی ...
29/09/2023

ذیابیطس ایسا مرض ہے جس کے شکار بیشتر افراد کو اس کا علم ہی نہیں ہوتا اور اسی لیے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔

اب پہلی بار معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر میں ذیابیطس کے 40 فیصد مریضوں میں اس بیماری کی تشخیص ہی نہیں ہوتی۔

یہ انکشاف ایک نئے عالمی سروے میں سامنے آیا

28/09/2023

ٹھٹہ پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے علی حسن زرداری روڈ کا جال بچھا دیا تفصیل اس رپورٹ میں

27/09/2023

بھارت کا چندریال 3 مشن ناکام
چاند پر بھیجی گئی خلائی گاڑی کہان گئی
اسپیس ایجنسی کے تازا بیان نی تہلکہ مچادیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایک مدعی نے وکیل کی فیسوں سے تنگ آکر انصاف کے حصول سے توبہ کرلی۔ سپریم کورٹ میں جائیداد کے ...
25/09/2023

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایک مدعی نے وکیل کی فیسوں سے تنگ آکر انصاف کے حصول سے توبہ کرلی۔

سپریم کورٹ میں جائیداد کے کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مدعی سے پوچھا کہ وکیل کہاں ہے؟ جس پر مدعی صبغت اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے وکیل بہت مہنگے ہیں۔

مدعی نے چیف جسٹس سے مکالمہ کیا کہ کیس سے توبہ کرتے ہیں، کچھ فریقوں کے خلاف کیس واپس لینا چاہتے ہیں اور کچھ فریقوں سے صلح کر لی ہے

اسلام آباد: نگران وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ملک میں بجلی چوری کے خلاف جاری آپ...
09/09/2023

اسلام آباد: نگران وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ملک میں بجلی چوری کے خلاف جاری آپریشن پر سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے، ابھی یہ آغاز ہے، یہ بہت زیادہ بے رحم اور ناقابل معافی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک 40 لاکھ یونٹ بجلی چوری کے 2000 سے زیادہ کیسز کا پتا چلا ہے اور بجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ 16کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا

خیرپور کے علاقے رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں تشدد سے ہلاک 10 سالہ فاطمہ کے کیس میں گرفتار 4 ملزمان کو رہا کر دیا ...
27/08/2023

خیرپور کے علاقے رانی پور میں بااثر پیر کی حویلی میں تشدد سے ہلاک 10 سالہ فاطمہ کے کیس میں گرفتار 4 ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔

فاطمہ قتل کیس کے تفتیشی افسر قاضی بچل نے کیس میں گرفتار 4 ملزمان کو چھوڑے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او امیر چانگ، ڈاکٹر فتاح میمن، ڈاکٹر علی حسن وسان اور کمپاؤڈر امتیاز میراسی کو بھی چھوڑ دیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر قاضی بچل نے بتایا کہ ایس ایچ او، دونوں ڈاکٹرز اور اسپتال ملازم کو بیگناہی کے ثبوت پیش کرنے پر چھوڑا گیا، چاروں نے اپنی بےگناہی کے ثبوت ڈی ایس پی عبدالقدوس کلہوڑ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو پیش کیے۔

حکومت نے ڈسکوز (بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں) کے گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کو بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔...
26/08/2023

حکومت نے ڈسکوز (بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں) کے گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کو بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صحافیوں کوبریفنگ میں سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے بتایاکہ ڈسکوز کے گریڈ 17 اور اوپر کے افسران کوبجلی یونٹس کی سہولت ختم کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ بجلی یونٹس کی سہولت ختم کرنے سے متعلق سمری جلد تیار کرلی جائے گی۔

سیکرٹری پاور کا کہنا تھاکہ پاور سسٹم بہت سی خرابیوں کا شکار ہے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، بجلی چوری ہورہی ہے، گردشی قرض 2300 ارب روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں
ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کے بل زیادہ آنے پر دوسرے روز بھی احتجاج
وزیراعظم نے بجلی کے بھاری بلوں کا نوٹس لے لیا، ہنگامی اجلاس طلب
راولاکوٹ میں شہریوں نے مہنگی بجلی کیخلاف احتجاجاً 30 ہزار سے زائد بل جلا دیے
حکام پاورسیکٹر کے مطابق ملک میں 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، نیٹ میٹرنگ بھی کیپیسٹی پیمنٹ میں اضافے کا ذریعہ ہے، نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنا پڑے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت اضافےکی سب سےبڑی وجہ ڈالرکےمقابلے میں روپے کی بےقدری ہے۔

دوسری جانب ملک میں بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف عوام کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجاً بل جلائے۔

اسلام آباد اور ملتان کی بجلی کمپنیوں نے مظاہرین کے ڈر سے پولیس بھی بلالی اور متعلقہ حکام کو خط لکھ کر تحفظ کا مطالبہ کردیا

25/08/2023

گھوڑا بارے میں ترقیاتی کاموں پر
اللہ رکھیو کی 78 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے

موجودہ عہد کی جدید ٹیکنالوجی ڈیوائسز کو استعمال کرنے کا موقع ہمیں  نہیں ملتا اگر وائی فائی انٹرنیٹ دستیاب نہیں ہوتا۔وائی...
14/08/2023

موجودہ عہد کی جدید ٹیکنالوجی ڈیوائسز کو استعمال کرنے کا موقع ہمیں نہیں ملتا اگر وائی فائی انٹرنیٹ دستیاب نہیں ہوتا۔

وائی فائی موبائل اور دیگر ڈیوائسز کو وائرلیس انٹرنیٹ لنک فراہم کرتا ہے اور ہمیں عالمی انٹرنیٹ سے منسلک کرتا ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ وائی فائی کس لفظ کا مخفف ہے یا اسے یہ نام کیسے ملا؟

کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 اف...
06/08/2023

کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس سرہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، حادثے میں ہزارہ ایکسپریس کی کئی بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

پیپلز پارٹی کے نوجوان قیادت عاشق حسین زرداری سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر ہسپتال میں انتظام دیکھ بھال کے لئے موجود ہیں

اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان کا کہنا ہے کہ نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹری سے اتریں، حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے، لوکوشیڈ روہڑی سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال حادثے کی وجوہات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے جبکہ ٹرین میں موجود مسافروں کا کہنا ہے کہ ہزارہ ایکسپریس میں بہت زیادہ مسافر سوار تھے اور ٹرین کا حادثہ اس قدر اچانک ہوا کہ سنبھلنے کا موقع ہی نہیں ملا

06/08/2023

نواب شاہ وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ میڈیا سے گفتگو

Address

Karachi

Telephone

+923002385025

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News 78 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share