DUM Unafraid || Unfiltered || Uncut
سچ جو کٹتا نہیں

کیا مولانا معافی مانگیں گے؟ ہاں یا نہیں؟اپنا جواب ضرور دیں۔۔۔!
15/07/2026

کیا مولانا معافی مانگیں گے؟ ہاں یا نہیں؟
اپنا جواب ضرور دیں۔۔۔!

13/07/2026

Fixit

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق پشاور، ...
01/07/2026

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق پشاور، شانگلہ، چارسدہ، لنڈی کرم، بونیر، کوہاٹ، مردان، جمرود اور لوئر دیر سمیت مختلف شہروں میں لوگوں نے زلزلے کے جھٹکوں کا احساس کیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 174 کلومیٹر نوٹ کی گئی۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کئی علاقوں میں شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

30/06/2026

لاہور: شہر کے علاقے کاہنہ میں علم کے حصول کے لیے جانے والے بچوں پر قیامت ٹوٹ پڑی۔ ایک نجی ٹیوشن سینٹر کی چھت اچانک گرنے سے افسوسناک سانحہ پیش آیا۔

واقعے کی تفصیلات:
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچے معمول کے مطابق ٹیوشن پڑھنے میں مصروف تھے۔ عمارت کی چھت اچانک دھڑام سے نیچے آ گری، جس کے نتیجے میں متعدد بچے ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور ریسکیو آپریشن ہنگامی بنیادوں پر شروع کیا گیا۔

جانی نقصان اور امدادی کارروائیاں:
ذرائع کے مطابق اس المناک واقعے میں اب تک 14 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 8 بچے اور ایک خاتون ٹیچر سمیت دیگر افراد شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور متاثرین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

انتظامیہ کا ردعمل:
ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے اور لواحقین کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پولیس اور انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ عمارت کی خستہ حالی کے ذمہ دار کون ہیں۔

DUM ہمیشہ آپ تک پہنچاتا ہے سچی اور تیز ترین خبریں۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک اسکول اکیڈمی کی چھت گرنے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں حادثے کے وقت کلاس میں 3...
30/06/2026

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک اسکول اکیڈمی کی چھت گرنے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں حادثے کے وقت کلاس میں 35 بچے موجود تھے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق:

ریسکیو آپریشن: امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملبے سے 28 بچوں کو نکال کر ریسکیو کر لیا ہے۔

طبی صورتحال: ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

انتظامیہ اور ریسکیو اہلکار موقع پر امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ اللہ پاک تمام بچوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور انہیں جلد و کامل صحت عطا فرمائے۔
Note: image is Ai generated

راولپنڈی: اڈیالہ جیل جانے والی قیدی وین سے 14 قیدی فرار، پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن جاریراولپنڈی: کہوٹہ سے اڈیالہ جیل من...
29/06/2026

راولپنڈی: اڈیالہ جیل جانے والی قیدی وین سے 14 قیدی فرار، پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری

راولپنڈی: کہوٹہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران ایک انتہائی اہم سیکیورٹی واقعہ پیش آیا، جہاں قیدیوں نے وین پر حملہ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔ حکام کے مطابق مجموعی طور پر 14 قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، جن میں سے 4 کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دوبارہ دھر لیا ہے، جبکہ باقی 10 مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کیسے پیش آیا؟
تفصیلات کے مطابق، تحصیل کچہری کہوٹہ میں پیشی بھگتنے کے بعد 14 زیرِ سماعت قیدیوں کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کی حدود میں چکیاں چیک پوسٹ کے قریب وین کو معمول کی تلاشی کے لیے روکا گیا، تو عین اسی لمحے قیدیوں نے پولیس پر حملہ کر دیا۔ ایک قیدی نے ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی آنکھوں میں مرچوں کا پاؤڈر جھونک دیا، جس سے پیدا ہونے والی افراتفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیدی فرار ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق قیدیوں نے فرار سے قبل وین کے اندر باہم جھگڑا بھی کیا تھا۔

پولیس کا ردِعمل اور انتظامی کارروائی
واقعے کے بعد کہوٹہ سمیت گردونواح کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے گئے ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کی مشترکہ ٹیمیں مفرور قیدیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہیں۔

اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی نے ذمہ داران کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے۔ غفلت برتنے پر ایس پی ہیڈکوارٹرز مدثر اقبال کو عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، جبکہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز امتیاز احمد کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے اور واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی، پولیس نے فرار کے واقعے کا مقدمہ درج کرنے کے لیے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔

پولیس انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع فوری طور پر قریبی تھانے کو دیں۔

28/06/2026

جیو نیوز کی سنگین غلطی پیمرا کے فوری نوٹس پر پوری قوم شکریہ ادا کرتی ہے۔
مفتی طارق مسعود

28/06/2026

ISPR
Rawalpindi, 28 June 2026;

On 27 June 2026, a cowardly terrorist attack was carried out on a Pakistan Rangers (Sindh) Camp in Karachi by Khwarij belonging to Indian proxy, Jamaat ul Ahrar.

The assailants, after a blast at main gate of the Camp, attempted to breach the perimeter security, however, their nefarious designs were decisively foiled by the vigilant and resolute response of Rangers troops eliminating three Kharjis and capturing one Kharji, who is an Afghan national, in injured condition.

During fire exchange, three brave sons of soil, rendered the ultimate sacrifice and embraced Shahadat in the line of duty, while 4x soldiers are injured.

Sanitization operations are being conducted to eliminate any other Indian sponsored kharji in the area as relentless Counter Terrorism campaign under vision “Azm e Istehkam” by Security Forces and Law Enforcement Agencies of Pakistan will continue at full pace to wipe out menace of foreign sponsored and supported terrorism from the country.

Pakistan shall undertake retribution operations against the perpetrators of this attack to avenge the Shahadat of its soldiers.

COAS & CDF expresses his deepest condolences with the families of the brave soldiers. These sacrifices further reinforce our unwavering commitment to safeguarding our nation at all costs.

27/06/2026

کراچی میں گلشنِ اقبال کے قریب رینجرز کی تنصیب پر بارود سے بھری گاڑی کا حملہ ، 5 دہشت گرد ہلاک

گیٹ پر تعینات چوکس سکیورٹی اہلکاروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کو روک لیا

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے،علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

کراچی وقفے کے بعد علاقے میں پھر شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہے

پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ‘ کلیئرنس آپریشن جاری...ذرائع

Address

Site Area
Karachi
07409

Telephone

+923196546362

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DUM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DUM:

Shortcuts

Share