Awami News

29/08/2026

🚨 عوامی نیوز کی خبر پر ایکشن! ماریپور روڈ کلیئر
کراچی: ماریپور روڈ پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور مخدوش پیڈسٹرین برج کے حوالے سے عوامی نیوز نے پہلے بریکنگ نیوز کے ذریعے عوام اور متعلقہ اداروں کی توجہ مبذول کرائی تھی۔
اب متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک پیڈسٹرین برج کو ہٹا دیا گیا ہے، جس کے بعد ماریپور روڈ کلیئر کر دیا گیا۔
عوامی نیوز کی نشاندہی کے بعد مسئلے کا حل ہونا عوامی آواز کی کامیابی ہے۔ ✌️
📢 عوامی نیوز — عوام کی آواز
🎤 رپورٹر: شاہد خان سواتی

25/08/2026

آگراتاج ماڑی پور روڈ: خستہ حال پیڈسٹرین پل کسی بھی وقت بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے!
​روزانہ ہزاروں شہری، خواتین اور اسکول کے معصوم بچے اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر اس زنگ آلود اور ٹوٹے پھوٹے پل سے گزرنے پر مجبور ہیں۔ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت آخر کس بڑی تباہی کا انتظار کر رہی ہے؟
​کیا نوٹس کسی کی جان جانے کے بعد لیا جائے گا؟
​اعلیٰ حکام اور بلدیاتی اداروں سے پرزور مطالبہ ہے کہ کسی ناگہانی حادثے سے پہلے اس پل کی فوری مرمت اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔
​خصوصی رپورٹ: شاہد خان سواتی (عوامی نیوز)

23/08/2026

کراچی فشری میں بیپاریوں کے ساتھ کھلی ناانصافی!!
​کراچی فشری منڈی میں غریب تاجروں اور بیپاریوں کے ساتھ ظلم کی انتہا ہو گئی۔ 5 فیصد گیٹ پاس ادا کرنے کے باوجود مزید گیٹ پاس اور اضافی بورڈ ٹیکس کا غیر قانونی مطالبہ کیا جا رہا ہے، جبکہ پلاٹ پر مال بھی نہیں چھوڑا جا رہا!🐟🦈
​بیپاریوں کا حکام بالا سے اس ناانصافی کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔
​مکمل تفصیلات اور اپ ڈیٹس کے لیے دیکھیے عوامی نیوز!

22/08/2026

عوامی نیوز - خصوصی خبر
رپورٹر: شاہد خان سواتی
​کے الیکٹرک کا تعصب اور من مانی
​محمدی کالونی پرانا پہاڑہ اور بنگالی پہاڑے کے درمیان کے الیکٹرک کا دوہرا معیار قائم ہے۔ بنگالی پہاڑے میں بجلی روشن اور پرانا پہاڑہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔
​یہ ناروا سلوک اور کھلی ناانصافی کس کے اشارے پر ہو رہی ہے؟ پرانا پہاڑہ کے عوام پر یہ ظلم کسی صورت منظور نہیں۔ کے الیکٹرک فوری بجلی بحال کرے

24/07/2026

Karachi Mochko Police ki Bari Karwai, Bus Se Smuggled Chalia Aur China Namak Baramad

ضلع کیماڑی پولیس نے موچکو چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی اسمگل شدہ چھالیہ اور چائنا نمک برآمد کر لیا۔

23/07/2026

Keamari Se Laapata 6 Saala Dua Manora Se Murda Halat Mein Mil Gayi | Police Tehqeeqat Jari

کراچی کے ضلع کیماڑی میں بھٹ جزیرے سے لاپتا ہونے والی 6 سالہ بچی دعا کی لاش منوڑہ جزیرے کے ایک خالی پلاٹ سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی کی گمشدگی کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا، جس کے دوران تلاشی پر لاش ملی۔

10/07/2026

Baldia Town Mein Tanaao | Quran Pak Ki Be-Hurmati Ke Ilzam Par Police Action

بلدیہ ٹاؤن میں کشیدگی
پولیس ایکشن

07/07/2026

Karachi Robbery CCTV Footage | Citizen Robbed at Doorstep in Bagh-e-Korangi

🚨 گھر کی دہلیز پر ڈکیتی!
باغِ کورنگی کی فوٹیج سامنے آگئی

20/06/2026

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share