17/02/2026
قائد صحافت لالا اسد پٹھان زنده باد
پی ایف یو جے زنده باد
کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ پریس کلب اور پی ایف یو جے ایسٹ کے زیرِ اہتمام سابقہ گمبٹ پریس کلب کے صدر اور سینیئر صحافی صفدر سہتو کے اعزاز میں ایک پروقار اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافتی، سماجی اور قانونی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا مقصد صفدر سہتو کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور ان کی پیشہ ورانہ جدوجہد کو سراہنا تھا۔تقریب میں غوث بگھیو (صدر، پی ایف یو جے ایسٹ)، میاں نظیر احمد (جنرل سیکرٹری، پی ایف یو جے ایسٹ)، علی محمد بھٹو (جنرل سیکرٹری کراچی ڈسٹرکٹ ایسٹ پریس کلب)، قاضی جمیل احمد، جلال تھہیم، قاضی منصور احمد،شاہد کورائی ،نواب علی بگھیو ،عبدالغفار بھٹو ،وہاب سومرو، ریاض کاندھرو، اسلم کھٹیان، رمضان رند، مہران گھمرو اور ذاکر کاندھرو سمیت دیگر معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور سینیئر صحافی صفدر سہتو کی خدمات کو سراہا۔مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ صفدر سہتو نے صحافت کے میدان میں دیانتداری، جرات اور پیشہ ورانہ اصولوں کو ہمیشہ مقدم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جب صحافت کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، ایسے میں صفدر سہتو جیسے بااصول اور باکردار صحافی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ان کی قیادت میں گمبٹ پریس کلب نے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔تقریب کے دوران صفدر سہتو کو سندھ کی ثقافت کی علامت اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے پرتپاک نعروں اور تالیوں کی گونج میں انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ اجرک پیش کرنے کی رسم نے تقریب کو ثقافتی رنگ عطا کیا اور سندھ کی روایات سے وابستگی کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔اپنے خطاب میں صفدر سہتو نے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز دراصل ان تمام صحافیوں کا ہے جو مشکل حالات میں بھی سچائی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں. انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی صحافتی اقدار کی پاسداری اور نوجوان صحافیوں کی رہنمائی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکاء نے باہمی رابطوں کو فروغ دینے اور صحافی برادری کے اتحاد کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔