11/05/2026
نماز #
تعلیم و تربیت کا ایک حصہ ۔
جامعہ کی ایک کلاس صرف دوپہر میں ھوتی ھے اور اچھی خاصی تعداد ھے تقریباً 30 کے لگ بھگ ۔تو نماز یاد کرنے کی اجتماعی اور انفرادی دونوں ترتیب ھیں ۔جب کلاس میں داخل ھو تو بچوں کی صف بندی اور یک آواز ماشاءاللہ قابل تعریف تھی تو دل چاہا کہ عکس بندی کر لوں پھر ویڈیو بھی بنا لی اور ابھی آپ دیکھ سکتے ھیں ۔
ویسے تو بہت شرارتی بچے ھیں مگر جب دیکھا کہ استاد صاحب ویڈیو بنا رھے ھیں تو ایسے شریف بنے جیسے وقت کے حسن بصری اور جنید بغدادی ھوں ۔خیر اللہ تعالیٰ ان سب کو حافظ ،عالم با عمل بناے دین کا داعی بناے ۔کوشش ،محنت کے مکلف ھم اور نتیجہ اللہ تعالیٰ کے سپرد