06/09/2026
ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیرِ صدارت ماہانہ کرائم میٹنگ، جرائم کی روک تھام کے لیے اہم ہدایات
کراچی ( کرائم کنٹرول نیوز ) ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیرِ صدارت کراچی پولیس آفس میں ماہانہ کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ڈی آئی جی ایڈمن، زونل ڈی آئی جیز، ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور ایس ایس پیز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔
اجلاس میں شہر میں امن و امان اور جرائم کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ زونل ڈی آئی جیز نے اپنے زونز کی کارکردگی سے متعلق کراچی پولیس چیف کو بریفنگ دی، جبکہ ضلعی ایس ایس پیز نے شاہین فورس کی کارکردگی پر بریفنگ پیش کی۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے شاہین فورس کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کومبنگ آپریشن، اسنیپ چیکنگ، پٹرولنگ اور پکٹنگ کو فعال بنانے، ہاٹ اسپاٹس پر پولیس کی مؤثر موجودگی یقینی بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔