10/01/2025
اطلاع برائے گیس پریشر اور نان اسٹاپ گیس سپلائی
اہلیانِ مکوڑی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے علاقے میں گیس کی نان اسٹاپ سپلائی جاری تھی۔ تاہم، آج ایس این جی پی ایل ٹیم کے افسران چور دروازے سے اندر جا کر گیس پریشر کو انتہائی کم کر گئے۔
چیئرمین الیاس احمد، کابینہ کے اہم اراکین اسد خان اور نواز خان کے ساتھ معزز مشران نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایس این جی پی ایل افسران کے ساتھ متعدد بار ملاقات کی، لیکن افسران کی جانب سے کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی۔ الٹا افسران سینہ زوری اور ہٹ دھرمی پر اتر آئے ہیں۔
اسی تناظر میں کل بروز ہفتہ صبح 11 بجے چیئرمین الیاس احمد، کابینہ کے اراکین اسد خان اور نواز خان کی قیادت میں، معزز مشران کے ہمراہ عوامی اقدام کیا جائے گا۔ تمام مکوڑی عوام سے گزارش ہے کہ وہ صبح 11 بجے مکوڑی تالاب میں جمع ہوں۔ وہاں سے سب اکٹھے ہو کر گیس اسمبلی جائیں گے، جہاں گیس پریشر کو تیز کیا جائے گا اور اسمبلی کو تالا لگایا جائے گا تاکہ گیس کی چوبیس گھنٹے فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
نوٹ :چیئرمین الیاس احمد، کابینہ یا مشران کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ یہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس اہم اقدام میں اپنی شرکت یقینی بنائیں اور علاقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
آپ سب کی حمایت ہمارا حوصلہ ہے!
چیئرمین الیاس احمد، کابینہ اسد خان، نواز خان اور معزز مشران۔
!!زلمے خلیل زاد!!
سوشل ایکٹیویسٹ