16/09/2025
مولانا عاشق رحیم
چیئرمین ویلج کونسل جندری
ہم، ضلع کرک کے عوام، خاص طور پر تحصیل کرک کی جندری یونین کونسل کے باسی، انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ یہ اپیل کر رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔
پروڈکشن ایریا کے متاثرین کے لیے جو فنڈز مختص کیے گئے تھے، وہ ہمارے حقوق تھے۔ یہ فنڈز ہمارے بچوں کی تعلیم، ہمارے علاقوں کی ترقی اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے تھے۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے منتخب نمائندے، بشمول ایم این اے شاہد خٹک، نے ان فنڈز کو غلط مقاصد کے لیے استعمال کیا اور تختیاں نصرتی میں لگا کر عوام کو دھوکہ دیا۔