
15/08/2025
کرک(نمائندہ خصوصی)"اخپل خوژ کرک تحریک" کے سپریم لیڈر پیر یاور منیب نے تحصیل پریس کلب تخت نصرتی (آمبیری کلہ) کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر تحصیل پریس کلب کے صدر راؤف خٹک، نائب صدر منور خان، جائنٹ سیکرٹری لعل صدیق خبریال، فنانس سیکرٹری عمر حیات مسافر اور سیکرٹری اطلاعات و نشریات قیصر بخاری نے پیر یاور منیب کا پرتپاک استقبال کیا۔
پیر یاور منیب نے پریس کلب کی قیادت اور تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے موجودہ حالات پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کے عکاس ہوتے ہیں. اور صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے. تحصیل پریس کلب تخت نصرتی کے قیام سے عوام کو بیش بہا ریلیف ملے گا.