06/06/2026
کرک(نامہ نگار)خٹک زلمی کے زیر اہتمام گرینڈ عید ملن پارٹی کا انعقاد مقامی نوجوانوں اور عمائدین کی بھر پور شرکت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ گیس بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کا مطالبہ علاقے میں اتحاد اتفاق کے قیام کے لئے جدوجہد کا اعلان تفصیلات کے مطابق شہر کی سب سے فعال اور منظم تنظیم,,خٹک زلمی,,کے زیر اہتمام گرینڈ عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا عید ملن پارٹی سے خٹک زلمی کے صدر خالد خٹک کے علاوہ قاری بدرالااسلام,نعیم الرشید,احسان الحق,ڈاکٹر اخلاق ,شمس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرک شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے اسلحہ پر مکمل پابندی عائد کی جائے جبکہ علاقائی تنازعات کے حل کے لئے مصالحتی کمیٹیاں تشکیل دی جائیگی جو ازخود مداخلت کرکے تنازعات ختم کرے گی جبکہ باہمی اتحاد واتفاق قائم رکھنے کے لئے ممبرسازی مہم کے زریعے ہر قبیلے اور محلے سے مشران شامل کرینگے سیاسی وابستگی اور زاتی رنجشوں سے بالاتر شہر کےحقوق اور مسائل کے لئے ایک ہونگے مقررین کا کہنا تھا کہ گیس بجلی امن امان سمیت تمام مسائل پر خٹک زلمی بھر پور کردار ادا کرے گی مقررین نے منتخب نمائندوں سے بھی مطالبہ کیا کہ شہر کے مسائل کے حل اور خوبصورتی کے لئے خصوصی فنڈ مختص کریں تاکہ شہر کی کی الگ حثیت واضح ہوں مقررین نے ایس این جی پی ایل اور واپڈا کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور گیس پریشر کمی کا خاتمہ نہ کیا تو ان کے دفاتر کا گھیراؤ کرینگے مقررین نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ نئی نسل کو تباہی سے بچانے کے لئے منشیات فروشوں کے خلاف بے رحمانہ اپریشن کریں انسانیت کے دشمنوں کے ساتھ کوئی نرمی نہ کی جائے مقررین نے واضح کیا کہ کرک شہر اب لاوارث نہیں رہا اب ان کے ورثاء اور جانشین بیدار اور متحرک ہوچکے ہیں بہت جلد کرک شہر کی سطح پر ایک بڑے جرگہ کا انعقاد کرکے اس میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے