CID

CID City Information Date Kohat Serving as the Director of City News within the press department presents both challenges and rewards.

It demands a resolute commitment to ensuring public access to information while showcasing strong leadership skills, all within a rapidly changing media environment. This role-plays an instrumental part in shaping how our city's residents perceive and interact with their surroundings - a responsibility I wholeheartedly embrace.

14/07/2025

سب سے بڑا جہاد سچ بولنا
پاکستان میں کرپٹ لوگ جو پیسہ بناتے ہیں باہر چلے جاتے ہیں CID
اور
ہماری عوام کے ہزاروں ایکسیڈنٹ اور ہزاروں جانیں جا چکی ہیں
کیا ان کے خون کا کوئی حساب دے گا
کرپشن اور کرپٹ افسران خاموشی سے باہر شفٹ ہو جاتے ہیں ملک سے لیکن افسوس ہم میں سے کوئی بندہ آواز نہیں اٹھاتا

افسوسناک خبر ۔ CID
14/07/2025

افسوسناک خبر ۔ CID

14/07/2025

📍 سچائی جب عہدے سے بلند ہو جائے، تب سوال بھی تاریخ بن جاتا ہے…CID

14/07/2025

2 faces of stars. CID

14/07/2025

ذرا تصور کیجئے کہ آپ بہترین تیاری کے ساتھ
کہیں انٹریو کے لیے کسی بزنس میٹنگ کے لیے کسی دیگر انتہائی ضروری کام سے جارہے ہیں اور اوپر سے آپ کے ساتھ یہ ہو جاتا ہے
تو آپ کو
چاچا بننے میں کتنی دیر لگے گی ؟👇🫣😫 CID

پولیس تھانہ چھاؤنی نے اشتہاری سمیت 7 منشیات فروشوں کو دھر لیا۔ CIDایس ایچ او تھانہ کینٹ ارشد محمود کی قیادت میں لال میلہ...
14/07/2025

پولیس تھانہ چھاؤنی نے اشتہاری سمیت 7 منشیات فروشوں کو دھر لیا۔ CID

ایس ایچ او تھانہ کینٹ ارشد محمود کی قیادت میں لال میلہ کے علاقے میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1700 گرام چرس اور 670 گرام آئس برآمد کی گئی۔
دوسری کامیاب کارروائی میں قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب ایک اشتہاری مجرم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے

وفاقی حکومت کا فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ. CIDاس پر عمل درآمد کے لیے، وفاقی کابینہ...
14/07/2025

وفاقی حکومت کا فرنٹیئر کانسٹیبلری کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ. CID

اس پر عمل درآمد کے لیے، وفاقی کابینہ کی طرف سے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترامیم کی منظوری کے بعد، پورے پاکستان میں ایف سی کے دائرہ اختیار کو بڑھانے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کیا جائے گا،
اس فورس کا نام بدل کر فیڈرل کانسٹیبلری رکھا جائے گا

فیڈرل کانسٹیبلری کو چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے کا اختیار دیا جائے گا.

آرڈیننس کے نفاذ کے بعد، نئی فورس کے لیے ملک بھر میں بھرتی کی جائے گی، جس کے ملک بھر میں دفاتر قائم کیے جائیں گے،

تنظیم نو فریم ورک کے تحت، فیڈرل کانسٹیبلری کی کمانڈ پولیس سروس آف پاکستان کے افسران کریں گے،

فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام سے ملکی داخلی سلامتی اور امن او عامہ کے قیام میں خاطر خواہ مدد ملے گی،

اس اقدام کو قومی سطح پر داخلی سلامتی کے طریقہ کار کو مضبوط اور مرکزی بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے،

14/07/2025

پاکستان سے باہر کیوں جانا چاہتے ہو وجہ !
1= نوکری نہیں 2=انصاف نہیں
3= کاروبار نہیں

12/07/2025

کوہاٹ شکردرہ کے قریب موٹر کار میں سوار لوگوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹ لیا گیا ۔ ملزمان 75 لاکھ روپے اور چار موبائل فونز لے کر فرار ۔ CID

کوہاٹ، خودکشی کا معمہ قتل میں بدل گیا بیوی قاتل نکلی. CID کوہاٹ کے علاقے کالج ٹاؤن میں ایک مبینہ خودکشی کا واقع پیش ایا ...
12/07/2025

کوہاٹ، خودکشی کا معمہ قتل میں بدل گیا بیوی قاتل نکلی. CID

کوہاٹ کے علاقے کالج ٹاؤن میں ایک مبینہ خودکشی کا واقع پیش ایا شفاف اور باریک بین انکوائری کے بعد انکشاف ہوا کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ سفاکانہ قتل تھا، جسے خودکشی کا رنگ دے کر اصل حقیقت کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔

38 سالہ اقبال ولد گل نواز سکنہ ہنگو، جو حالیہ دنوں میں کالج ٹاؤن کوہاٹ میں مقیم تھا، کی موت کو ابتدائی طور پر خودکشی قرار دے کر رپورٹ درج کی گئی۔ متوفی کے بھائی، عادل ولد گل نواز نے تھانہ ایم آر ایس میں اطلاع دی کہ اس کے بھائینےنامعلوم وجوہات کی بنا پر خودکشی کرلی ہے

انکوائری کے دوران جب شواہد کا باریک بینی سے تجزیہ کیا گیا تو متعدد شکوک و شبہات نے جنم لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے حاصل کردہ ثبوت اور فارنزک شواہد نے معاملے کو خودکشی کے بجائے منصوبہ بند قتل کی طرف موڑ دیا۔

ایس ایچ او تھانہ ایم آر ایس، میر افضل خان نے لیڈی پولیس کی مدد سے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی اہلیہ کو حراست میں لے لیا، جو بظاہر اس واقعے کے بعد غمزدہ بیوہ کا کردار ادا کر رہی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمہ نے نہ صرف جرم کا اعتراف کر لیا بلکہ اپنے شوہر کو موت کے گھاٹ اتارنے کا اقرار بھی کیا۔

ملزمہ نے جرم کو چھپانے کے لیے لاش کو اس انداز میں پیش کیا کہ یہ خودکشی معلوم ہو، تاہم پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی نے اصل چہرہ بے نقاب کر دیا۔

ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس سے اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقدمے کو ہر پہلو سے جانچ کر قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے تاکہ مقتول کو انصاف مل سکے۔

منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن،  3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،2300 گرام آئس برآمد . CIDایس ایچ او ملز عمران الدین خان نے  ...
12/07/2025

منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،2300 گرام آئس برآمد . CID
ایس ایچ او ملز عمران الدین خان نے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران 3 بدنام زمانہ منشیات فروش اسد، احسان اور خالد کو گرفتار کرلیا

زیر حراست منشیات فروشوں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ملز کی انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے

12/07/2025

کبھی کبھی...
سچ بولنا بھی جرم بن جاتا ہے۔
جب الفاظ آئینہ بن جائیں،
تو لوگ اپنا چہرہ چھپانے لگتے ہیں۔

سچ اگر حد سے بڑھ جائے،
تو رشتے، تعلق، یہاں تک کہ آزادی بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
کیونکہ دنیا کو وہ سچ نہیں چاہیے
جو انہیں اندر سے ننگا کر دے۔ CID

Address

Karak

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CID posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to CID:

Share