
27/07/2025
جمعیت علمائے اسلام تحصیل کرک کا مجلس عمومی اجلاس زیر صدارت تحصیل امیر حضرت مولانا نعمت الله صاحب, زیر نظامت مفتی عطاء الرحمن نعمانی صاحب اور زیر سرپرستی مفتی محمد اعجاز صاحب، جامع مسجد عمر کرک سر میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں مجلس عمومی کے اراکین نے بھرپور شرکت کی، جہاں تنظیمی امور، دینی و ملی ذمہ داریوں اور موجودہ حالات پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے اہم ایجنڈوں میں ویلج کونسل سطح پر جماعت کی فعالیت، ضلع میں جاری کرپشن کے خلاف تحریک کے لیے تجاویز، اور تحصیل کرک بشمول تمام ویلج کونسلز کو مالی لحاظ سے فعال بنانے اور ضلعی مجلس عمومی اجلاس جیسے اہم نکات شامل تھے۔
جمعیت علمائے اسلام ایک نظریاتی و دینی تحریک ہے جو اسلامی نظام کے نفاذ، دینی اقدار کے تحفظ اور نوجوانوں کی فکری تربیت کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اجلاس کا اختتام دعائے خیر اور جمعیت کے مشن سے وفاداری کے عزم کے ساتھ ہوا۔
اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حضرت مولانا ظہور احمد صاحب اور ضلعی سیکرٹری مالیات مولانا عمر صاحب کی خصوصی شرکت
جمعیت ڈیجیٹل میڈیا سیل تحصیل کرک