Khursheed Khattak

Khursheed Khattak Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khursheed Khattak, Karak.

Special Assistant to Chief Minister Kp for Livestock Department (MPA PK-97 Karak) | Chairman DDAC Karak | Chairman Standing Committee Science technology and Information technology.

07/09/2026

سندھ پولیس کی جانب سے خاتون کارکن سے جھنڈا چھیننے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا سخت ردعمل۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مزار قائد کے قریب پی ٹی آئی کی خاتون کارکن سے پولیس اہلکار کی جانب سے جھنڈا چھیننے کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ پولیس کی سیکیورٹی واپس کر دی۔

مجھے سندھ پولیس کی سیکیورٹی نہیں چاہیے، تمام پولیس واپس چلی جائے، میرے ساتھ ایک بھی گاڑی نہ چلے۔ ہماری مائیں بہنیں عمران خان کی محبت میں آتی ہیں، پولیس اہلکاروں کو شرم آنی چاہیے کہ ہماری ماؤں بہنوں سے جھنڈے چھینتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی

07/09/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سندھ اسٹریٹ موومنٹ کے پانچویں روز سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام "قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی" کے عنوان سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ان کے ہمراہ صدر پاکستان تحریکِ انصاف سندھ حلیم عادل شیخ اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین بھی موجود ہیں۔

06/09/2026

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی، معاونِ خصوصی برائے لائیو اسٹاک خورشید خٹک، پارلیمانی لیڈر و ایم این اے شاہد خٹک، مینا خان آفریدی اور دیگر معزز پارلیمنٹرینز کے ہمراہ موجود۔

عوام کے حقوق اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں کوئی وقت رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

کراچی اسٹریٹ موومنٹ — عوامی طاقت کا شاندار مظاہرہ! lمعاونِ خصوصی برائے لائیو اسٹاک خورشید خٹک، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا...
06/09/2026

کراچی اسٹریٹ موومنٹ — عوامی طاقت کا شاندار مظاہرہ! l
معاونِ خصوصی برائے لائیو اسٹاک خورشید خٹک، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، پارلیمانی لیڈر و ایم این اے شاہد خٹک اور دیگر معزز پارلیمنٹرینز کے ہمراہ کراچی اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں ٹول پلازہ پر موجود۔
عمران خان کی رہائی اور حق و انصاف کی جدوجہد میں خیبر پختونخوا کی قیادت اور کارکنان پُرعزم!
قدم بڑھاؤ عمران خان، ہم تمہارے ساتھ ہیں!

سندھ اسٹریٹ موومنٹ - چوتھا روز!وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی،پارلیمانی لیڈر و ایم این اے شاہد خٹک،صوبائی ص...
06/09/2026

سندھ اسٹریٹ موومنٹ - چوتھا روز!

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی،پارلیمانی لیڈر و ایم این اے شاہد خٹک،صوبائی صدر جنید اکبر کی قیادت میں مرکزی و صوبائی قائدین کے ہمراہ سندھ اسٹریٹ موومنٹ کا قافلہ حیدرآباد کی حدود میں داخل ہوگیا۔

حیدرآباد کے عوام اور پارٹی کارکنان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور ان کے ہمراہ آنے والے قائدین کا نہایت پُرتپاک، والہانہ اور پُرجوش استقبال کیا۔
حیدرآباد میں عوام کا یہ جمِ غفیر اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ سندھ جاگ چکا ہے اور اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔

27 ستمبر اسلام آباد مارچ - انشااللہ!

الحمدللہ! ایک اور عوامی وعدہ حقیقت بن گیا! توتکی شمشی خان روڈ پر ترقیاتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ معاونِ خصوصی بر...
06/09/2026

الحمدللہ! ایک اور عوامی وعدہ حقیقت بن گیا!
توتکی شمشی خان روڈ پر ترقیاتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
معاونِ خصوصی برائے لائیو اسٹاک خورشید خٹک اور پارلیمانی لیڈر و ایم این اے شاہد خٹک کی خصوصی کوششوں، مسلسل جدوجہد اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا ایک اور ثمر سامنے آگیا۔
یہ سڑک صرف ایک منصوبہ نہیں بلکہ علاقے کے عوام کے لیے آسان سفر، بہتر رابطے اور ترقی کے نئے دروازوں کی ضمانت ہے۔
کرک میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے!
جو کہا، وہ کر دکھایا — ان شاء اللہ یہ سفر مزید آگے بڑھے گا!

03/09/2026

کرک: علی خیل چوک تا سی پیک لنک روڈ منصوبے پر اہم پیش رفت
معاونِ خصوصی برائے لائیوسٹاک خیبرپختونخوا و ایم پی اے خورشید خٹک نے صحافی خالق جان خٹک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی خیل چوک تا سی پیک لنک روڈ کا 38 کلومیٹر طویل عوامی منصوبہ ان کے اہم میگا پراجیکٹس میں شامل ہے۔
منصوبے کے باقاعدہ سروے کے لیے سروے ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے، جس کے ساتھ ہی منصوبے کی عملی پیش رفت کا آغاز ہوگیا ہے۔
38 کلومیٹر طویل اس اہم لنک روڈ کی تکمیل سے علاقے کے عوام کو بہتر اور آسان سفری سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ علاقے کا سی پیک روٹ سے رابطہ مزید مؤثر اور مضبوط ہوگا۔
عوامی سہولت، بہتر انفراسٹرکچر اور کرک کی ترقی ہمارا عزم ہے۔

03/09/2026
عوامی شکایات پر فوری ایکشن، کام دوبارہ شروع!کامران چوک روڈ پر تعمیراتی کام بند ہونے کی شکایات عوام نے معاون خصوصی برائے ...
02/09/2026

عوامی شکایات پر فوری ایکشن، کام دوبارہ شروع!
کامران چوک روڈ پر تعمیراتی کام بند ہونے کی شکایات عوام نے معاون خصوصی برائے لائیو اسٹاک خورشید خٹک تک پہنچائیں، جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کی گئیں۔
معاون خصوصی خورشید خٹک کے فوری ایکشن کے بعد کامران چوک روڈ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
عوامی مسائل کا فوری حل اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری اولین ترجیح ہے۔

خیبر پختونخوا میں جانوروں کی لمپی سکن بیماری کی صورتحال کا جائزہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹ...
01/09/2026

خیبر پختونخوا میں جانوروں کی لمپی سکن بیماری کی صورتحال کا جائزہ

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک جناب خورشید خان خٹک نے صوبے میں لمپی سکن ڈیزیز (L*D) کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو جناب ظریف المانی، ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصل خان اور محکمہ لائیو اسٹاک کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں بیماری کی موجودہ صورتحال، جاری آگاہی مہم اور ویکسینیشن مہم کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی کہ صورتحال سے پیشگی اور مؤثر انداز میں نمٹا جائے، ویکسین کی دستیابی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے اور ویکسینیشن و آگاہی سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

ان اقدامات کا مقصد لمپی سکن ڈیزیز کے پھیلاؤ اور شرحِ وقوع کو کم کرنا اور مویشی پال حضرات کو ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچانا ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ، خیبر پختونخوا مویشیوں کے تحفظ اور مویشی پال برادری کے مفادات کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Address

Karak

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khursheed Khattak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share