Daily Update Layyah

Daily Update Layyah Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Update Layyah, Distract Layyah, Layyah.

*لیہ کے تھانہ چوک اعظم کی حدود میں حیات نہر سے ایک مرد کی لاش ملی ہے جو اس کے متعلق جانتا ہو وہ ان نمبر پر رابطہ کرے لیہ...
30/08/2025

*لیہ کے تھانہ چوک اعظم کی حدود میں حیات نہر سے ایک مرد کی لاش ملی ہے جو اس کے متعلق جانتا ہو وہ ان نمبر پر رابطہ کرے لیہ بھکر اور میانوالی کے رہائشی افراد اسکی شناخت کریں ایس ایچ او انسپکٹر عرفان باجوہ چوک اعظم 03007195001 طارق مسعود خان ASI تھانہ چوک اعظم 03026972242محمد عمر شاکر سماجی رہنما
03136522265

سماجی شخصیت محمد عمر شاکر کی جانب سے اہلیان تھل سے اپیل ہے۔جھنگ اٹھارہ ہزاری، گڑھ موڑ اور رنگ پور کے علاقے اس وقت سیلاب ...
30/08/2025

سماجی شخصیت محمد عمر شاکر کی جانب سے اہلیان تھل سے اپیل ہے۔
جھنگ اٹھارہ ہزاری، گڑھ موڑ اور رنگ پور کے علاقے اس وقت سیلاب کی سنگین صورتحال سے دوچار ہیں۔ پانی کا طوفان گھروں کو ڈبو رہا ہے، کھیت کھلیان برباد ہو چکے ہیں اور ہمارے اپنے بہن بھائی کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار کھڑے ہیں۔

ایسے نازک لمحوں میں تھل کی غیور عوام سے بڑھ کر کون ہے جو بھائی چارے اور قربانی کی مثال بنے؟ ضرورت اس امر کی ہے کہ چوبارہ، نواں کوٹ، بھریڑی، ڈھنگانہ، حیدرآباد تھل اور منکیرہ کے لوگ اپنے دروازے ان بے سہارا سیلاب زدگان کے لیے کھول دیں۔

آج اگر ہم نے ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھ کر ہاتھ نہ بڑھایا تو کل کو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ یہ وقت انسانیت کا امتحان ہے، اور تھل کے بہادر، سخی اور غیور لوگ ہمیشہ مشکل وقت میں ڈھال بنے ہیں۔ آئیے! ایک بار پھر اپنی روایات کو زندہ کریں، اپنے دسترخوان، اپنے کمرے اور اپنے دل ان سیلاب زدہ بہن بھائیوں کے لیے وسیع کریں۔

🌹
دعا ہے اللہ تعالیٰ ان متاثرہ خاندانوں پر اپنا خاص کرم فرمائے، ان کے دکھ درد کم کرے اور ہمیں ان کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
🙏
غم بانٹنے سے گھٹتا ہے،
محبت بانٹنے سے بڑھتی ہے۔

صغیراحمد بھٹی انسان دوستی کی مثالتحریر ۔۔۔۔ارشادراۓکبھی کبھی کسی گاؤں کی گلیوں میں ایک ایسا چراغ جل اٹھتا ہے جو صرف اپنا...
30/08/2025

صغیراحمد بھٹی انسان دوستی کی مثال
تحریر ۔۔۔۔ارشادراۓ

کبھی کبھی کسی گاؤں کی گلیوں میں ایک ایسا چراغ جل اٹھتا ہے جو صرف اپنا راستہ روشن نہیں کرتا بلکہ پورے قبیلے کو روشنی عطا کرتا ہے۔ ضلع لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن کے ایک چھوٹے سے گاؤں بستی ریحان کی مٹی سے ایک ایسا ہی چراغ اُٹھا، جس کا نام ہے صغیر احمد بھٹی ۔

یہ بستی کبھی غربت اور محرومی کی ایک جیتی جاگتی تصویر تھی۔ کچے مکان، ٹوٹتی دیواریں، روزگار کی کمی اور تعلیمی پسماندگی اس گاؤں کا مقدر تھیں۔ مگر انہی گلیوں میں کھیلنے، پڑھنے اور جوان ہونے والے صغیر بھٹی نے خواب دیکھا کہ یہ محرومی کسی نہ کسی دن ختم ہوگی۔ اس خواب کی تعبیر کے لیے وہ پہلے دبئی اور پھر سعودی عرب کے شہرِ مدینہ پہنچے، جہاں وہ آج ایک بڑی کمپنی میں ڈائریکٹر آف فنانس کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

لیکن صغیر بھٹی کی اصل پہچان صرف انفرادی ترقی نہیں۔ اصل کہانی یہ ہے کہ انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنی ذات تک محدود نہیں رکھا بلکہ اپنے گاؤں کے ہر در و دیوار کو اس روشنی میں شامل کیا۔ صغیر بھٹی نے اپنی مدد سے بستی کے نوجوانوں کو تعلیم دلوائی، انہیں بہتر روزگار کے مواقع فراہم کیے اور پھر انہی نوجوانوں کو سعودی عرب میں مستحکم مستقبل سے جوڑا۔ آج صورتحال یہ ہے کہ وہی بستی، جو کل تک غربت اور مفلسی کا استعارہ تھی، اب خوبصورت پختہ مکانات اور بلند و بالا کوٹھیوں سے مزین ہے۔ بیشتر گھروں میں ماہانہ لاکھوں روپے بیرونِ ملک سے آ رہے ہیں، شرح خواندگی آسمان کو چھو رہی ہے اور غربت تقریباً ناپید ہو چکی ہے۔

یہ سب تبدیلی ایک فرد کے جذبے، عزم اور غریب پرور سوچ کا نتیجہ ہے۔ صغیر بھٹی آج بھی فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اگر بستی کا کوئی گھر اپنی مشکلات کا شکار ہو تو وہ اس کی ضروریات پوری کرنے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ ان کا کردار ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ اصل کامیابی وہ ہے جو دوسروں کے نصیب بھی بدل دے۔

صغیر احمد بھٹی نہ صرف بستی ریحان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔ ان کی داستان اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر نیت صاف اور سوچ بلند ہو تو کوئی کچی بستی بھی ترقی کے مینار میں بدل سکتی ہے۔
اللہ کرے کہ یہ روشنی ہمیشہ قائم و دائم رہے اور صغیر بھٹی جیسے چراغ ہر بستی میں جل اٹھیں۔ آمین۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محترم جناب عمران حامد شیخ صاحب ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحول حکومت پنجاب کے احکامات کی ر...
27/08/2025

حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محترم جناب عمران حامد شیخ صاحب ڈائریکٹر جنرل محکمہ تحفظ ماحول حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ای پی اے لیہ کی ٹیم زیرِ نگرانی محمد ارشد چغتائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات لیہ کی ضلع بھر میں آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے۔اس سلسلہ میں آج کوٹ سلطان میں 10 بھٹہ جات کا معائنہ کیا گیا جس میں ایک بھٹہ میں اینٹوں کی غیر قانونی ترتیب کو مسمار کیا گیا، دو مالکان کے خلاف مقدمات کا اندراج اور ایک بھٹہ کے خلاف ایک لاکھ تک جرمانہ عائد کیا گیا ہے ایک رائس مل میں آلودگی کنٹرول کرنے والے آلات کا معائنہ کیا گیا۔ہے 5 سروس اسٹیشنز کا معائنہ کرکے واٹر ری سائیکلنگ سسٹم کی تنصیبات کو یقینی بنایا گیا- مختلف بھٹہ جات کے گرد 50 سے زائد درخت لگائے گئے۔ ڈینگی مچھر کی افزائش کے 20 سے زائد مقامات کا معائنہ کیا گیا- ہسپتالوں کے رسک ویسٹ کی پلفریج کی روک تھام کے لیے 1 کباڑ خانوں کا معائنہ کیا گیا۔
اس سلسلہ میں ضلع بھر میں مزید کاروائیاں روانہ کی بنیاد پر جاری ہیں۔

کیپٹن تیمور حسن جنجوعہ شہید نے دھرتی ماں کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کر کے ایک ایسی مثال قائم کی ہے جو رہتی دنیا تک پا...
27/08/2025

کیپٹن تیمور حسن جنجوعہ شہید نے دھرتی ماں کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کر کے ایک ایسی مثال قائم کی ہے جو رہتی دنیا تک پاکستان کے دشمنوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔ آپ نے اپنی آخری سانس تک وطن عزیز کی حفاظت کا عہد نبھایا اور شہادت کے بلند مرتبے پر فائز ہوئے۔
پاکستان کی مسلح افواج وطن کی سلامتی کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں۔ ہمارے جوانوں نے ہر دور میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ وطن کی حفاظت ان کے خون میں شامل ہے۔ کیپٹن تیمور جیسے ہزاروں شہیدوں کی قربانیاں ہی ہیں جو پاکستان کی سلامتی کی ضمانت ھے بھارتی سپانسرڈ دھشت گردوں اور خوارج کو واضع ہو جانا چاہیے کہ پاکستان کی زمین ان کے مذموم مقاصد کے لیے نہیں بلکہ ان کے لیے قبرستان ثابت ہوگی۔ ہمارے جوانوں کا عزم اور حوصلہ دشمنوں کی ہر مکاری کو ناکام بنانے کے لیے کافی ہے۔ ہر شہید ہمارے عزم کو مزید پختہ کرتا ہے اور دشمن کے لیے تباہی کا پیغام بن کر آتا ہے۔کیپٹن تیمور حسن جنجوعہ شہید کی آئندہ تقریبات (مہندی، بارات، ولیمہ) اب ان کی شہادت کی یادگار بن گئی ہیں۔ یہ بات ہمارے دلوں میں ایک گہرا زخم چھوڑ گئی ہے، لیکن ہمیں ان کی قربانی پر فخر ہے۔ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے والد بریگیڈیئر حسن عباس جنجوعہ اور تمام غمزدگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ہم عہد کرتے ہیں کہ شہیدوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ہم اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

حاجی ملک محمد شریف ملانہ انسپکٹر پنجاب پولیس پی ایس او ٹو ڈی پی او صاحب لیہ کے والد محترم رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے...
21/08/2025

حاجی ملک محمد شریف ملانہ انسپکٹر پنجاب پولیس پی ایس او ٹو ڈی پی او صاحب لیہ کے والد محترم رضائے الٰہی سے وفات پا گئے تھے مرحوم کے ایصال و ثواب کےلئے قل خوانی کا ختم شریف کل مورخہ 22.08.2025 بروز جمعہ المبارک بوقت صبح 9:00 بجے دن تھانہ سٹی لیہ کی بیک سائیڈ چوہدری عدیل والے پلاٹ پرادا کیا جائے گا تمام بھائیوں کو اطلاع دی جاتی ہے شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لیہ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے ضلع لیہ کے مختلف سکولز کا دورہ کیا، جن میں گورنمنٹ...
21/08/2025

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لیہ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے ضلع لیہ کے مختلف سکولز کا دورہ کیا، جن میں گورنمنٹ ہائی اسکول میاں والا جدید، جی ایچ ایس صابو وال، جی جی ایچ ایس چوک اعظم اور گورنمنٹ ہائی اسکول چک نمبر 353 ٹی ڈی اے شامل ہیں۔
اس دوران انہوں نے 9ویں اور 10ویں جماعتوں کی کلاسز کا معائنہ کیا، طلبہ کے تعلیمی معیار اور کلاس ورک کو چیک کیا اور اساتذہ و انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ ڈسپلن، صفائی اور بہتر تعلیمی ماحول کو یقینی بنائیں۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے طلبہ کو محنت، لگن اور ہنر پر مبنی معیاری تعلیم کے ذریعے اپنے روشن مستقبل کی طرف بڑھنے کی تلقین کی۔اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن کی انسپکشن ٹیم، ماجد دُرّانی صاحب (ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکنڈری، ڈیرہ غازی خان) بھی ہمراہ تھے جنہوں نے سکولوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا اور اس شاندار کارکردگی کے اعتراف میں Appreciation Letterبھی جاری کیئے ہیں۔

لیہ کے نشیبی علاقوں کے مکینوں کی اکثریت غریب نادار گھرانوں پر مشتمل ہے غربت کی چکی میں پسنے والے مکینوں کے کندھوں پر کم ...
21/08/2025

لیہ کے نشیبی علاقوں کے مکینوں کی اکثریت غریب نادار گھرانوں پر مشتمل ہے غربت کی چکی میں پسنے والے مکینوں کے کندھوں پر کم سن بچوں سے لے کر بیمار اور بوڑھے والدین اور افراد خانہ کی ذمہ داریوں تک کا بوجھ بھی ہوتا ہے لیہ کی نواحی دریائی بستی بھنڈ کی مختار بی بی جو اپنے کمسن بچوں کے ہمراہ ایک کمرے کے گھر میں رہ رہی تھی اطلاعات کے مطابق سیلابی ریلوں کی نظر ہونے کے بعد بی بی کھلے اسمان تلے اپنی زندگی گزار رہی ہے غریب اور نادان مکینوں نے حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلابی ریلوں سے بچانے کے لیے انہیں باعزت عارضی رہائش گاہوں میں منتقل کیا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کے ہمراہ جان و مال کے تحفظ کے ہمراہ زندہ رہ سکے اور سیلابی صورتحال کے خاتمے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ سکیں سماجی رضاکار محمد زمان نے وزیر اعلی پنجاب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ لیہ کروڑ کے نشیبی علاقوں میں دریا بردی ان گھرانوں کے لیے قیامت کا منظر پیش کر رہی ہے جن کا گزر بسر پہلے ہی ناممکن تھا اب جب کہ محنت مزدوری کے لیے ان کے پاس محنت مزدوری کے ذرائع بھی ختم ہو چکے ہیں تو ایسے گھرانوں کے لیے دو وقت کی روٹی اور سر چھپانے کے لیے چھت بھی نہ رہی ہے لہذا حکومت بلا تاخیر سروے کرا کر مکینوں کی باعزت عارضی اباد کاری ان کی خوراک اور ان کے جانوروں کے لیے چارہ کا بندوبست کرے۔؟

اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبرہنستا مسکراتا چہرہ ڈاکٹر ذیشان الحق مرزا ہم سبکو روتا چھوڑ کے اس فانی جہاں سے چلا گیا ہے لی...
13/05/2025

اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر
ہنستا مسکراتا چہرہ ڈاکٹر ذیشان الحق مرزا ہم سب
کو روتا چھوڑ کے اس فانی جہاں سے چلا گیا ہے
لیہ انسانی خدمت کا ایک باب بند ہوا ڈاکٹری میں
یوں تو بڑے بڑے نام موجود ہیں اور تاریخ ان پر فخر
بھی کرتی ہے مگر لیہ کے وہ گنے چنے جنہوں نے اس صحرا اور تھل میں خدمت انسانیت کو اپنی پہچان بنایا جن کی شناخت ہر خاص عام کے ساتھ یکساں سلوک کی تھی انہی میں سے ڈاکٹر ذیشان الحق مرزا ٹاپ پر دکھائی دیتے ہیں جنہیں مرحوم لکھتے ہوئے دل ساتھ نہیں دیتا لفظ کم پڑ جاتے ہیں وہ شخصیت ہی ایسی شاندار تھی جن پر فخر کیا جا سکتا ہے کہ وہ لیہ وال تھے سیلف میڈ تھے محنت جدوجہد کو اپنا شعار بنایا ڈاکٹری کے میدان میں انکھوں کی بینائی کی حفاظت اور بیماریوں سے نجات کے لیے اپنا تن من دھن صرف کیا اور پھر عوام الناس کی خدمت میں لگ گئے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا، ڈاکٹر ذیشان الحق مرزا صاحب انسان دوستی کی عصر حاضر میں بڑی مثال تھے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں جتنے برس بھی فرائض منصبی سر انجام دیے لیہ گواہ ہے شاندار ایام تھے ساتھی ڈاکٹرز کے لیے روشن مثال، جو سنگ میل ڈاکٹر ذیشان الحق مرزا صاحب نے طے کیے ہیں وہ تاریخ ساز ہیں صاف ستھری زندگی احساس ذمہ داری کے ساتھ فرائض منصبی کی انجام دہی اور واقعتا دکھی انسانیت کی خدمت اللہ سبحانہ و تعالی ڈاکٹر صاحب کے درجات بلند فرمائے اپ کے پسماندگان اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور پیارے دوست احباب کو یہ صدمہ سہنے کی توفیق عطا فرمائے آمین مرحوم کینسر سے زندگی کی جنگ لڑتے ہوئے آج سفر اخرت پر روانہ ہو گئے ہیں آپ کے آخری دیدار اسلامی آداب و دعا کے مطابق نماز جنازہ نماز دعایہ
کا وقت آج شب ساڑھے نو بجے میلاد گراؤنڈ لیہ
رکھا گیا ہے جس میں اہالیان لیہ اپنے ہر دل
عزیز ڈاکٹر صاحب کو دعاؤں کے ساتھ
الوداع کہیں گے۔ انشاءاللہ العزیز

محترم سر ڈاکٹر محمد شریف شاہد صاحب کا سفرایک خواب سے حقیقت ٹھہرے تحریر:- محترم عبدالممیت احمد ویرڑ صاحبآج ہم ایک ایسی شخ...
12/05/2025

محترم سر ڈاکٹر محمد شریف شاہد صاحب کا سفر
ایک خواب سے حقیقت ٹھہرے
تحریر:- محترم عبدالممیت احمد ویرڑ صاحب
آج ہم ایک ایسی شخصیت کی بات کر رہے ہیں جنہوں
نے اپنے خواب کو حقیقت میں بدلا اور نہ صرف اپنے خاندان، برادری، علاقے بلکہ پوری قوم کا نام روشن کیا
یہ وہ چمکتا ہوا نام ہے جو آج نوجوان نسل کے لیے امید حوصلے اور استقامت کی علامت ہے۔ ہم بات کر رہے ہیں اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف شاہد کی، جو ناک، کان اور گلے کے ماہر (ENT Specialist) ہیں اور اس وقت نشتر اسپتال ملتان میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ڈاکٹر صاحب کا تعلق ضلع لیہ کے چھوٹے سے قصبہ دھوری اڈہ کے نواحی گاؤں 432/TDA سے ہے۔ ان کا خاندان ایک سادہ، دیندار اور محنت کش گھرانہ ہے، جس کا تعلق ویرڑ برادری سے ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے والد محترم حافظ احمد بخش ایک نہایت دیندار شخصیت کے مالک تھے۔ اُن کی دعاؤں اور تربیت کی بدولت ڈاکٹر صاحب نے اپنی زندگی میں وہ مقام حاصل کیا جو کسی خواب سے کم نہیں۔ ابتدائی تعلیم گاؤں کے پرائمری اسکول 618/TDA سے حاصل کی تھی جو ضلع کوٹ ادو کی تحصیل چوک منڈہ میں واقع ہے،ل اور پھر ملت ہائی اسکول چوک اعظم میں میٹرک مکمل کی تھی وہ روزانہ سات کلومیٹر پیدل چل
کر پٹرولنگ پولیس ریاض آباد سے بس پکڑتے جو گھ
سے تین کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر تھا اس وقت
مالی حالات اتنے سازگار نہیں تھے کہ سائیکل
تک دستیاب ناتھی لیکن ڈاکٹر صاحب کی
علم سے محبت والدین کی دعائیں اور
حوصلہ ہمیشہ بلند رہا ہے

11/12/2023

گزشتہ ہفتہ ایک انتہائی غریب بیوہ بہن
کا پیغام ملا تھا کہ میرے گھر کا نلکا نہیں ہے
میں اپنے ہمسایوں کے گھر سے پانی بھر کے گزارا کر
رہی ہوں مجھے نلکا لگوا دیں میں نے بیوہ بہن کو یقین دہانی کراٸی تھی کہ آپ پریشان مت ہوں انشا اللہ جلد آپ کو نلکا لگوا دوں گا میں نے بی دی لاٸیٹ کے صدر بھاٸی علی چوہدری صاحب سے فوری رابطہ کرکے اسے اس بیوہ بہن کے گھر کی نشاندہی کرواٸی تھی اور علی بھاٸی سے اس بیوہ بہن کے لیٸے خصوصی شفقت کے لیٸے بھی کہا تھا کہ علی بھاٸی جتنا جلد ہوسکے اس بہن کو نلکا لگوا دیں علی بھاٸی نے ہمیشہ کی طرح اپنا وعدہ وفا کرتے ہوٸے آج الحمد اللہ بیوہ بہن کا نلکا انسٹال کروا بھی دیا ہے بیوہ بہن کی طرف سے علی بھاٸی اور بندہ ناچیز کے لیٸے بہت ساری دعاٸیں کی گٸی ہیں بےحد شکریہ علی بھاٸی آپ نے بندہ ناچیز پہ اعتماد کرتے ہوٸے ایک بیوہ بہن کے گھر
کا نلکا انسٹال کروا دیا ہے علی بھاٸی دعاگو
ہوں کہ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ اپنی حفظ
و امان میں رکھے سلامت رہیں آمین

01/12/2023

اللہ پاک کے فضل و کرم اور ڈونرز کے تعاون سے
آج رات تقریبا دس بجے چک نمبر 99 بی ٹی ڈی
اے بستی سرگانی ڈھولا کھوہ بھڈیاں والا بستی کلیاں
اور چاہ درباری والا میں 9 فیملیز کو راشن تقسیم کردیا ہے میں بہت شکر گزار ہو کہ اس ماہ ابوظہبی سعودیہ عرب اور پاکستان سے کچھ نیو نامعلوم دوستوں نے بھی اس
بار تعاون کیا ہے مزید اور 5 فیملیز کیلئے راشن
کی اشد ضرورت ہے اگر کوئی دوست مدد
کرنا چاہیے تو وہ ضرور رابطہ کریں

Account Tital:- Maqbool Hussain
Account IBAN No:- PK92ABPA0010099054430016
Branch Code:-0698
Bank Name:- Allied Bank Limited
Jazz Cash A/c No:- 00923007542271
A/c Holder Name:- Maqbool Hussain

Address

Distract Layyah
Layyah

Telephone

+923007542271

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Update Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Update Layyah:

Share