M Ahad Murtaza

M Ahad Murtaza thank you for everything

ہاٹ اینڈ سار سوپ  ریسپی ۔۔اجزاء۔مرغی کے سینے کا گوشت آدھا کلوگاجریں دو عدد باریک باریک کاٹ لیجئےشملہ مرچ ایک بڑی یا دو چ...
29/10/2025

ہاٹ اینڈ سار سوپ ریسپی ۔۔

اجزاء۔
مرغی کے سینے کا گوشت آدھا کلو
گاجریں دو عدد باریک باریک کاٹ لیجئے
شملہ مرچ ایک بڑی یا دو چھوٹی باریک باریک کاٹ لیجئے
بند گوبھی ایک چھوٹا پھول باریک باریک کاٹ لیجئے
ہری پیاز کے پتے باریک باریک کٹی ہوئی آدھا کپ
سویا ساس دو کھانے کے چمچ
چلی ساس ایک کھانے کا چمچ
سرکہ دو کھانے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ / کالی مرچ بھی استعمال کر سکتے ہیں
چینی آدھا چائے کا چمچ
انڈے دو عدد
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
پانی سات کپ
کالی مرچ ثابت سات عدد
تیز پات ایک عدد
نمک آدھا چائے کا چمچ
لہسن کی تریاں / جوئے / کلیاں پانچ عدد

ترکیب۔
چکن کو سات کپ پانی، سات عدد ثابت کالی مرچوں، ایک عدد تیز پات، پانچ لہسن کی تریاں / جوئے اور آدھا چائے کا چمچ نمک کے ساتھ چولہے پر چڑھا کر دھیمی آنچ پر ڈھک کر پکائیں اور وقفے وقفے سے چمچ سے ہلاتے رہیں۔ جب پک پک کر پانچ کپ پانی رہ جائے تو چولہے سے اتار کر یخنی چھان کر الگ رکھ لیجئے اور چکن کی بوٹیوں کے ریشے کر کے ہڈیاں بلیوں کو ڈال دیجئے۔
اب ایک برتن میں یخنی ڈال کر اس میں نمک، پسی سفید / کالی مرچ، سویا ساس، سرکہ، چینی اور ریشے کیا ہوا چکن ڈال کر دھیمی آنچ پر پانچ منٹ وقفے وقفے سے چمچ چلاتے ہوئے پکائیں اور پھر گاجریں، شملہ مرچ، بند گوبھی اور چلی ساس ڈال کر پانچ منٹ تک مزید پکائیں- اب کارن فلور تھوڑے سے پانی میں گھول کر ڈالیں اور چمچ چلاتے رہیں جب حسب منشاء گاڑھا ہو جائے تو پھینٹے ہوئے انڈے مسلسل چمچ چلاتے ہوئے اس میں شامل کیجئے۔ جب انڈے کے سفید سفید ٹکڑے بن جائیں ہری پیاز شامل کر کے سرو کریں۔

یہ رہی مٹر پلاؤ بنانے کی آسان اور مزیدار ریسپی اردو میں 👇🌿 اجزاء:باسمتی چاول: 2 کپمٹر: 1 کپ (تازہ یا فریز کیے ہوئے)پیاز:...
27/10/2025

یہ رہی مٹر پلاؤ بنانے کی آسان اور مزیدار ریسپی اردو میں 👇

🌿 اجزاء:

باسمتی چاول: 2 کپ

مٹر: 1 کپ (تازہ یا فریز کیے ہوئے)

پیاز: 1 درمیانی (باریک کٹی ہوئی)

لہسن ادرک کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

زیرہ: 1 چائے کا چمچ

ثابت گرم مصالحہ (دار چینی 1 ٹکڑا، لونگ 3، الائچی 2)

نمک: حسبِ ذائقہ

ہری مرچ: 2 عدد (چیر کر)

تیل یا گھی: 4 کھانے کے چمچ

پانی: 3 کپ

---

👩‍🍳 ترکیب:

1. ایک برتن میں تیل یا گھی گرم کریں۔

2. اس میں زیرہ اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر خوشبو آنے تک بھونیں۔

3. اب اس میں کٹی ہوئی پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک تلیں۔

4. لہسن ادرک کا پیسٹ شامل کریں اور ایک منٹ کے لیے بھونیں۔

5. اب مٹر، ہری مرچ اور نمک شامل کریں، ہلکا سا بھون لیں۔

6. چاول دھو کر شامل کریں اور 2 منٹ تک ہلکی آنچ پر بھونیں تاکہ چاول خوشبودار ہو جائیں۔

7. پانی شامل کریں، آنچ تیز کر کے اُبال آنے دیں۔

8. جب پانی خشک ہونے لگے تو آنچ ہلکی کر کے دم پر رکھ دیں (تقریباً 10 منٹ)۔

9. چولہا بند کر کے 5 منٹ بعد چمچ سے ہلکا سا مکس کریں--

🍽️ تیار ہے مزیدار مٹر پلاؤ!

اسے رائتہ، سلاد یا سالن کے ساتھ پیش کریں۔

چکن شنواری کڑاہی اجزاءچکن(آدھا کلو)ٹماٹر(4 عدد)نمک(حسب ذائقہ )کالی مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ/حسب ذائقہ)کٹی لال مرچ(1 چا...
24/10/2025

چکن شنواری کڑاہی
اجزاء
چکن(آدھا کلو)
ٹماٹر(4 عدد)
نمک(حسب ذائقہ )
کالی مرچ پاؤڈر(آدھا چائے کا چمچ/حسب ذائقہ)
کٹی لال مرچ(1 چائےکا چمچ/حسب ذائقہ )
ادرک،لہسن پیسٹ(1 کھانے کا چمچ)
آئل(1 کپ)
زیرہ(1 چائے کا چمچ )
ہری مرچیں(2۔3 عدد باریک کٹی ہوئی)
دھنیا پاؤڈر(1چائے کا چمچ )
ترکیب:
سب سے پہلے ایک کڑاہی میں میں آئل ڈال کر گرم کر لیں پھر اس میں چکن ڈال کر کلر چینج ہونے تک فرائی کریں۔پھر اس میں کٹے ہوئے ٹماٹر، نمک، کٹی لال مرچ ،ادرک لہسن پیسٹ،دھنیاپاؤڈر اور ڈیرھ گلاس پانی شامل کرکے خوب اچھی طرح بھونیں اور ڈھک کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے اور چکن اچھی طرح گل جائے تو آخر میں زیرہ،کالی مرچ پاؤڈر اور کٹی ہوئی ہری مرچیں شامل کرکے 10 منٹ دم پر رکھ دیں۔بہت ہی مزیدار اور لذیذ چکن شنواری کڑاہی تیار ہے۔گرم گرم روٹی، سلاد اور رائتہ کے ساتھ سرو کریں۔امید کرتی ہوں آپ کو یہ چکن شنواری کڑاہی کی ریسپی پسند آئی ہو گی۔ جزاک اللہ خیر۔...

🥟 Mutton Kheema Samosa Recipe 🥟Ingredients:🍖 250g Mutton Kheema🧅 3 Medium-sized Onions🧂 Salt (as per taste)🧄 1 tbsp Ging...
24/10/2025

🥟 Mutton Kheema Samosa Recipe 🥟

Ingredients:
🍖 250g Mutton Kheema
🧅 3 Medium-sized Onions
🧂 Salt (as per taste)
🧄 1 tbsp Ginger Garlic Paste
🌶️ 3 Green Chillies
🟡 1 tsp Turmeric Powder
🌿 1/2 tsp Cumin Powder
🌿 1 tsp Coriander Powder
🍃 1 tsp Kasuri Methi Leaves
🌶️ 1/2 tsp Chilli Flakes
🧂 1 tsp Garam Masala
🌿 1/2 Cup Coriander Leaves
🥟 Samosa Patti
🛢️ Oil (for deep frying)

Method:
1️⃣ Add some salt to chopped onions 🧅, mix well, and keep aside for 10 mins.
2️⃣ Squeeze out the excess water from the onions.
3️⃣ In a pan, add mutton kheema 🍖, ginger garlic paste 🧄, green chillies 🌶️, turmeric powder 🟡, cumin powder 🌿, coriander powder 🌿, kasuri methi 🍃, chilli flakes 🌶️, salt 🧂, and garam masala. Mix well and marinate for 30 mins.
4️⃣ Cook on low flame 🔥 for 15-20 mins with the lid on.
5️⃣ Add onions 🧅, cook for 3-4 mins.
6️⃣ Add chopped coriander 🌿, mix well, and turn off the flame.
7️⃣ Stuff the mixture into samosa pattis 🥟 and seal with maida-water paste.
8️⃣ Deep fry in hot oil 🛢️ until golden brown.

🔥 Serve hot & crispy with chutney! 😋

بیری کے پتوں کے حیرت انگیز نسخے 🌿🧴 بڑھے پیٹ کا علاجبیری کی راکھ یا گوند (پنساری سے یا تازہ درخت سے حاصل شدہ) ڈیڑھ ماشہ س...
22/10/2025

بیری کے پتوں کے حیرت انگیز نسخے 🌿

🧴 بڑھے پیٹ کا علاج

بیری کی راکھ یا گوند (پنساری سے یا تازہ درخت سے حاصل شدہ) ڈیڑھ ماشہ سے چھ ماشہ تک مقدار میں لیں۔ اسے عرقِ مکو اور عرقِ بادیاں (پانچ پانچ تولے) کے ساتھ صبح استعمال کریں۔ چند دن میں جسم کی چربی پگھلنے لگے گی اور بڑھا ہوا پیٹ کم ہونے لگے گا۔

💓 بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر)

ترش (جنگلی) بیری کے پتے ایک تولہ صبح کو ایک گلاس پانی میں بھگو دیں۔ شام کو چھان کر چینی ملا کر پی لیں۔ اس سے شریانوں کی لچک بحال ہو گی اور بلڈ پریشر قابو میں آئے گا۔

🍽️ معدے کی خرابیاں

بیری کی چھال: اسہال، پیچش اور قولنج میں مؤثر علاج۔

اندرونی چھال کا جوشاندہ: قبض کی حالت میں بطور جلاب دیا جاتا ہے۔

🧠 دماغی امراض

ایسے ذہنی مریض جن کا دماغ کمزور اور سست ہو، ان کے لیے ایک مٹھی خشک بیر آدھ لیٹر پانی میں ابالیں یہاں تک کہ پانی آدھا رہ جائے۔ اس میں شہد یا چینی ملا کر رات سونے سے پہلے پلائیں۔ یہ دماغ کی کارکردگی بڑھاتا ہے اور ذہن کو فعال بناتا ہے۔

👄 منہ کے امراض

بیری کے پتوں کا جوشاندہ نمک ملا کر غرارے کریں۔ یہ گلے کی خراش، منہ کی سوزش، مسوڑھوں سے خون اور زبان پھٹنے جیسے مسائل میں شفا دیتا ہے۔

👁️ آشوبِ چشم

بیری کے پتوں کا جوشاندہ آنکھوں میں بطور دوا استعمال کیا جائے تو آنکھوں کی سوزش اور تکلیف دور ہو جاتی ہے۔

🌸 جلد کی بیماریاں

بیری کی ٹہنیوں اور پتوں کا لیپ پھوڑے اور پھنسی پر لگانے سے وہ جلد پھٹ کر باہر آ جاتے ہیں۔

پتوں کو لیموں کے رس کے ساتھ پیس کر بچھو کے ڈنگ پر لگانے سے فوری سکون ملتا ہے۔

زخم اور ناسور دھونے کے لیے پتوں کا جوشاندہ بہترین ہے۔

💇‍♀️ بالوں کے امراض

بیری کے پتوں کا لیپ سر پر لگانے سے بال صحت مند، گھنے اور خوشنما ہوتے ہیں۔ یہ سر کی خشکی اور دیگر امراض کو ختم کرتا ہے اور بالوں کو قدرتی سیاہی بخشتا ہے۔

✨ بیری کے پتے نہ صرف صحت کے لیے خزانہ ہیں بلکہ حسن و جمال کے بھی بہترین راز ہیں۔

Address

Karor Lal Isa

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Ahad Murtaza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share