Karor Media Point

Karor Media Point کروڑ لعل عیسن میڈیا پوائنٹ

10/08/2026

کروڑ لعل عیسن کے ایک بڑے ادارے کے مولوی صاحب کی سمگلنگ کے حوالے سے آڈیو لیک

16/07/2026


کروڑ لعل عیسن ستھرا پنجاب کے ورکرز اور سپروائزروں کو تحصیل منیجر سکندر ابراہیم اور شعیب سیہڑ کی جانب سے تنخواہوں کے حصول کیلئے آواز بلند کرنے پر نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکیاں
تمام ورکرز سے کہو ہم نے تنخواہیں لیں لی ہیں پھر بھی وعدہ خلافی۔۔۔۔۔ آخر کار صبر کا پیمانہ لبریز ہو ہی گیا
پرائیویٹ کمپنیاں غریب مزدوروں کو لوٹنے لگیں
بھرتی کرتے ہیں 5 ماہ تک کام کرواتے ہیں پھر 2 ماہ کی تنخواہ دے کر نوکری سے نکال دیتے ہیں
غریب مزدوروں کی دہائی انتظامیہ خاموش تماشائی
غریب مزدوروں اپنی فریاد لے کر جائیں تو آخر کس کے پاس جائیں
انتظامیہ سے گزارش ہے کہ غریب مزدوروں کی تنخواہ کے مسائل جلد از جلد حل کروایں
تاکہ غریب مزدوروں کے گھر کے چولھے بھی جلتے رہیں اور کسی کی حق تلفی بھی نہ ہو
Suthra Punjab, Karor Lal Eason

12/07/2026

ورکرز کو بلیک میل کرکے نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دے کر ویڈیو بیان لینے کا سلسلہ جاری

کروڑ لعل عیسن میں ستھرا پنجاب میں کرپشن کی نئی داستاں۔۔ دو دو ماہ کی تنخواہیں نہ مل سکیں ذرائع کے مطابق اب افسران کی جان...
11/07/2026

کروڑ لعل عیسن میں ستھرا پنجاب میں کرپشن کی نئی داستاں۔۔ دو دو ماہ کی تنخواہیں نہ مل سکیں ذرائع کے مطابق اب افسران کی جانب سے زبردستی ویڈیو بیان کا مطالبہ۔۔۔ہمیں تنخواہیں مل رہی ہیں لیٹ ضرور ملتی ہیں پر پر کبھی رکی نہیں اور اس بار بھی تنخواہ مل گئیں ہیں واضح رہے کہ عید الاضحی کے بعد سے تنخواہیں ورکرز کو نہیں ملی 15 20 ہزار دے کر ٹوپی کرا دی جاتی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب" پروگرام کو صوبے میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کا ایک اہم منصوبہ قرار د...
03/07/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب" پروگرام کو صوبے میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کا ایک اہم منصوبہ قرار دیا گیا۔ اس مقصد کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے تاکہ شہروں اور قصبوں کو صاف ستھرا بنایا جا سکے اور ہزاروں افراد کو روزگار بھی میسر آئے۔ لیکن اگر کسی منصوبے کا اصل سرمایہ یعنی محنت کش مزدور ہی مطمئن نہ ہو تو پھر اس منصوبے کی کامیابی پر سوال اٹھنا فطری بات ہے۔
تحصیل کروڑ لعل عیسن میں ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے مسلسل شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ متعدد ورکرز تنخواہوں میں مبینہ کٹوتیوں، بروقت ادائیگی نہ ہونے، سخت رویے، شدید گرمی میں نامناسب حالات میں کام لینے اور انتظامی دباؤ کی شکایات کرتے نظر آتے ہیں۔ بعض ملازمین ملازمت چھوڑ چکے ہیں جبکہ کئی صرف اس لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں کہ ان کی دو سے تین ماہ کی تنخواہیں واجب الادا ہیں۔
ایک اور اہم پہلو یہ ہے کہ مقامی سطح پر یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا تعینات بعض افسران اور سپروائزری عملے کی تقرریاں مکمل طور پر میرٹ پر ہوئیں یا نہیں۔ اسی طرح بعض افراد کی ماضی کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کو بنیاد بنا کر ان کی سیاسی وابستگی پر بھی بحث جاری ہے۔ اگرچہ صرف سوشل میڈیا پوسٹس کسی فرد کے خلاف حتمی ثبوت نہیں ہوتیں، تاہم جب ایسے معاملات عوامی بحث کا حصہ بن جائیں تو متعلقہ اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ شفاف انداز میں حقائق واضح کریں تاکہ کسی قسم کی بداعتمادی باقی نہ رہے۔
سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ اگر کسی منصوبے میں مزدور خود احتجاج کرنے پر مجبور ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ کہیں نہ کہیں نگرانی اور احتساب کے نظام میں کمزوری موجود ہے۔ کسی بھی سرکاری منصوبے کی کامیابی صرف بجٹ سے نہیں بلکہ اس کے شفاف انتظام، بروقت تنخواہوں، میرٹ پر عملدرآمد اور ملازمین کے ساتھ باوقار رویے سے مشروط ہوتی ہے۔
حکومتِ پنجاب اور ستھرا پنجاب اتھارٹی کو چاہیے کہ تحصیل کروڑ لعل عیسن سمیت جہاں جہاں ایسی شکایات سامنے آ رہی ہیں، وہاں غیرجانبدارانہ انکوائری کرائی جائے۔ اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے، اور اگر بے بنیاد ہوں تو حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں۔ ایک ایسا منصوبہ جس کا مقصد عوام کی خدمت اور صفائی کا نظام بہتر بنانا ہے، اس کی کامیابی اسی وقت ممکن ہے جب اس کے محنت کش کارکن بھی خود کو محفوظ، باعزت اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق سمجھیں۔

14/06/2026

کروڑ لعل عیسن: چکنمبر 86 ٹی ڈی اے میں منظور شدہ کھال مسمار کرنے پر کسان سراپا احتجاج

04/06/2026

سابقہPTIچیئرمین میونسپل کمیٹی کروڑ کے پرسنل سیکرٹری کی مدعیت میں ملک یسین سوئیہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

04/06/2026

نہ فاطمہ سٹی ناالواحد گرین بلکہ کچھ افراد کو خوش کرنے کےلیےکالونی کے کباڑ کے کمرے کوسیل کیا کالونی 2016سےمنظورہے

04/06/2026

ملک یسین سوئیہ اور چیف افیسر میونسپل کمیٹی کروڑ کی لڑائی سیاسی رخ اختیار کرنے لگی جلد دھماکا خیز خبر متوقع

Address

کروڑ لعل عیسن
Karor Lal Isa
31100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karor Media Point posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share