Pukkar-e-Layyah

Pukkar-e-Layyah Haq Sach ki Awaz

01/11/2025
29/10/2025

🕊️ إِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ 🕊️
حاجی اسماعیل خان اور یسین خان کریانہ والے کی ہمشیرہ، روزی خان کی زوجہ بقضائے الٰہی وفات پا گئی ہیں۔ مرحومہ کا نمازِ جنازہ کل صبح 30 اکتوبر 2025 بروز جمعرات صبح 10 بجے چلڈرن پارک کے نزدیک قاری فداءالرحمن والے مدرسہ میں ادا کیا جائے گا۔

🌙 *اندھیری راتوں میں رب کا نور ہی راستہ دکھاتا ہے…🦋❤‍🩹*   *دل جب بوجھل ہو، سجدہ ہی سکون دیتا ہے…*  🫀☝🏼*جو رب سے راتوں می...
28/10/2025

🌙 *اندھیری راتوں میں رب کا نور ہی راستہ دکھاتا ہے…🦋❤‍🩹*
*دل جب بوجھل ہو، سجدہ ہی سکون دیتا ہے…* 🫀☝🏼
*جو رب سے راتوں میں مانگتے ہیں، وہ کبھی خالی نہیں لوٹتے…*🫀☝🏼

*اللہ پاک کی طرف پلٹ آؤ... چپکے سے..دل سے…* 💜🌸

پنجاب بار کونسل کے حالیہ الیکشن میں لیہ کی سیٹ پر آپ کس کو سپورٹ کر رہے ہیں؟ 1۔ مرتضی خان ملیانی بلوچ2۔ سید غضنفر عباس گ...
27/10/2025

پنجاب بار کونسل کے حالیہ الیکشن میں لیہ کی سیٹ پر آپ کس کو سپورٹ کر رہے ہیں؟
1۔ مرتضی خان ملیانی بلوچ
2۔ سید غضنفر عباس گجو شاہ
3۔ قاسم بن سجاد تنگوانی
Gajo Sha Murtaza Khan Balouch Mulyani Qasim Bin Sajjad TangwaniAdv Gajoo Shah Gajo Sha

27/10/2025

کروڑ لعل عیسن میں ڈی ایس پی آفس کے سامنے والی گلی میں چھ مرلہ لینڑ والی کوٹھی 3کمرے بیٹھک سنگل سٹوری برائے فروخت رابط سٹار مارکیٹنگ پراپرٹی لنکرز طارق محمود پہاڑ 03039099786

27/10/2025

لیہ: 27 اکتوبر یوم سیاہ

کشمیر بنے گا پاکستان

ضلع بھر میں کشمیر پر بھارتی ظالمانہ یلغار اور غاصبانہ قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا

لیہ: شرکاء ریلی کے کشمیر بنے گا پاکستان، تیرا میرا رشتہ کیا لا الہ الااللہ کے فلک شگاف نعرے

تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستانحوالہ: TAP-3082تاریخ: 26-10-202سانحہ مریدکے پر عدالتی کمیشن قائم کیا جائے ۔25 جنوری 2026 کو مین...
27/10/2025

تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان
حوالہ: TAP-3082
تاریخ: 26-10-202

سانحہ مریدکے پر عدالتی کمیشن قائم کیا جائے ۔

25 جنوری 2026 کو مینارِ پاکستان لاہور میں ملک گیر سنی کانفرنس کا اعلان

تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے زیرِ اہتمام اہلِ سنت جماعتوں، خانقاہوں، وفاقوں اور اداروں کی مشترکہ مجلسِ شوریٰ کا ہنگامی اجلاس

لاہور۔۔۔۔۔۔
تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے زیرِ اہتمام اہلِ سنت جماعتوں، خانقاہوں، وفاقوں اور اداروں کی مشترکہ مجلسِ شوریٰ کا ہنگامی اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔اجلاس کی میزبانی سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی،جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر الوری،آستانہ عالیہ قادریہ کے سجادہ نشین صاحبزادہ پیر میاں عبدالخالق القادری، پیر آف مانکی شریف پیر زادہ محمد امین قادری نے کی۔ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ

تحریکِ لبیک پاکستان پر عائد پابندی کو مسترد کرتے ہیں۔

سانحہ مریدکے پر عدالتی کمیشن قائم کیا جائے اور ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

حکومت شہداء کی لاشیں ورثاء کے حوالے کرے اور زخمیوں کا بہترین علاج کروائے۔

سانحہ مریدکے میں قادیانی سازش اور مذہبی تعصب پر انکوائری کروائی جائے۔

تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے وفد کے ساتھ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے مذاکرات میں طے پانے کے باوجود مساجد،مدارس اور خانقاہیں کھولنے،خطباء و علماء کو رہا کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا بلکہ مزید مساجد و مدارس کو بند کیا جا رہا ہے اور علمائے کرام کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اس لیے ہم دوبارہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اہلِ سنت کی مساجد و مدارس کو فوری طور پر کھول کر مقامی کمیٹیوں کے سپرد کرے اور بے گناہ کارکنان کو فوری طور پر رہا کرے۔

پنجاب حکومت کی کارروائیوں سے یہ تاثر پختہ ہو رہا ہے کہ یہ پورے اہلِ سنت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اگر اس تاثر کو عملی اقدامات کے ذریعے ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر سے سخت ررعمل آئے گا۔

مینارٹی ایکٹ 2025ء اور نیشنل کمیشن فار مینارٹی کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ ایکٹ قانونِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ اور قانونِ ختمِ نبوت ﷺ کو عملاً غیر مؤثر کرنے کے مترادف ہے۔

فلسطین پر اسرائیلی جارحیت اور پاکستان میں طالبان کی دراندازی کی مذمت کرتے ہیں۔

مودی حکومت کی بریلی شریف میں آپریشن اور شہزادۂ اعلیٰ حضرت مفتی توقیر رضا خان قادری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
صوبائی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے کیا گیا وقف بل مسترد کرتے ہیں حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

اہلِ سنت پاکستان کے 80 فیصد ہیں، ان کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔

۲۵ جنوری 2026 کو مینار پاکستان لاہور میں ملک گیر سنی کانفرنس ہوگی۔

اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور پیر محمد امین الحسنات شاہ۔سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سید حامد سعید کاظمی۔سابق ممبر قومی اسمبلی و جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر الوری۔سابق ممبر قومی اسمبلی و آستانہ عالیہ شرقپور شریف صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری۔مرکزی جماعت اہلِ سنت پاکستان کے امیر پیر میاں عبدالخالق القادری،پاکستان سنی تحریک کے سربراہ انجینئر ثروت اعجاز قادری،انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر فیصل قیوم ماگرے، عوامی تحریک پاکستان کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،جماعتِ اہلِ سنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ پیر خالد سلطان قادری،سنی تحریک کے سربراہ شاداب رضا نقشبندی،جمعیت علمائے پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین قاری زوار بہادر،نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین میاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ،آستانہ عالیہ امیر ملت کے سجادہ نشین پیر سید منور حسین جماعتی،
منہاج القرآن علماء کونسل کے صدر مفتی غلام اصغر صدیقی، پاکستان فلاح پارٹی پنجاب کے صدر ضمیر گجر،جماعت اہلسنت پنجاب کے امیر سید خلیل الرحمٰن شاہ بخاری جمعیت علماء پاکستان (نیازی) کے سربراہ پیر سید معصوم نقوی،وفاق المساجد الرضویہ کے مرکزی صدر مفتی مقیم خاں،سجادہ نشین سواگ شریف صاحبزادہ پیر افتخار الحسن۔آستانہ عالیہ شرقپور شریف کے سجادہ نشین میاں ولید احمد شرقپوری۔جماعت اہل حرم کے سربراہ مفتی گلزار احمد نعیمی، مفتی حسن علی قادری، سید محمد صفدر شاہ،صاحبزادہ معاذ المصطفی قادری۔جواد سلیم لودھی،ڈاکٹر شمس الرحمن شمس۔حامد رضا چشتی۔ڈاکٹر مفتی حسیب قادری، محمد علی نقشبندی،اسامہ حنیف,نعمان ملک،محمد اکرم رضوی اور دیگر نے شرکت کی۔۔۔۔

برائے رابطہ:
03008046698
03004265964
03148004052

Address

Layyah
Karor
31100

Telephone

+923039099786

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pukkar-e-Layyah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pukkar-e-Layyah:

Share