Dr Aryan

Dr Aryan This white coat was my childhood dream...🫡💞

ضروری اعلان۔۔۔۔  پاکپتن سے کوئی بھی دو لوگ جو ہیلی کاپٹر رائیڈ کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہوں، آج ہی رابطہ کریں۔۔...
21/08/2025

ضروری اعلان۔۔۔۔

پاکپتن سے کوئی بھی دو لوگ جو ہیلی کاپٹر رائیڈ کے لیے ہمارے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہوں، آج ہی رابطہ کریں۔۔۔
ہم چار لوگ ہیں جبکہ ٹوٹل 6 لوگ سفر کر سکتے ہیں، لہذا باقی دو کی تلاش ہے۔۔۔
پروگرام ان شاء اللہ
25 اگست صبح سویرے روانگی ۔۔۔
کالام میں ناشتا اور تاریخی مقامات کا وزٹ،
پھر مالم جبہ سے ہو کر اپر دیر پہنچیں گے۔
کمراٹ میں لنچ کیا جائے گا اور واپسی شام کے وقت متوقع ہے۔۔۔

نوٹ۔۔۔

جو دو لوگ شامل ہونا چاہتے ہیں، ان میں سے کسی ایک کے پاس ہیلی کاپٹر ہونا لازم ہے بصورتِ دیگر پروگرام کینسل کر دیا جائے گا۔۔۔ مطلع رہیں😊😊

50 سے 60 ھزار کے بجٹ میں کون سا موبائل فون خریدا جائے؟ایک حقیقت پسندانہ تجزیہپچھلی تحریر  "20 سے 25 ہزار روپے کے درمیان ...
16/08/2025

50 سے 60 ھزار کے بجٹ میں کون سا موبائل فون خریدا جائے؟
ایک حقیقت پسندانہ تجزیہ

پچھلی تحریر "20 سے 25 ہزار روپے کے درمیان کون سا فون خریدا جائے؟" کے بعد سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال تھا کہ 50 سے 60 ھزار کے درمیان کونسا موبائل خریدا جائے؟

دراصل یہ بجٹ وہ دائرہ ہے جس میں اکثر صارفین اپنا موبائل منتخب کرنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔ مگر اصل سوال یہ ہے کہ کیا سب کے لیے ایک ہی مشورہ دیا جا سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ کیونکہ ہر شخص کی ترجیح، استعمال، حالات اور ضرورت جداگانہ ہوتے ہیں۔
میں نے خود کئی بار ارادہ کیا کہ اس طرح کے موضوعات پر تفصیل سے کچھ لکھا جائے، لیکن ایک بڑی رکاوٹ ہمیشہ آڑے آتی رہی، اس طرح کے بجٹ میں موبائل فونز کا آنا اور جانا ایک معمول ہے۔ کوئی ماڈل آج مقبول ہوتا ہے تو کل مارکیٹ سے غائب ہو جاتا ہے۔
تاہم آج دل نے چاہا کہ اس موضوع پر کھل کر بات کی جائے۔

یہاں ہم صرف PTA Approved اور ڈبہ پیک فونز کی بات کر رہے ہیں۔

جب ہم 50 سے 60 ہزار روپے کے بجٹ میں دستیاب موبائل فونز پر نظر ڈالتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ہر فون میں کوئی نہ کوئی خوبی ضرور ہے، لیکن ساتھ ہی کوئی نہ کوئی کمی، خامی بھی ہوتی ہے۔
لہٰذا اگر آپ کسی ایک خوبی کو ترجیح دیں گے، تو کچھ نہ کچھ قربان کرنا پڑے گا۔

مثلاً: پائیداری بمعنی تادیر چلنے والا فون کے لحاظ سے دیکھا جائے تو Samsung A16 اس رینج میں سب سے زیادہ پائیدار فون ہے۔ کیونکہ سامسنگ ہی یہ واحد کمپنی ہے جو اپنے فون میں 6 سالہ ایڈیٹس دے رہی ہے۔ جو کہ پائیداری کی ضمانت ہے۔ لیکن تین خامیاں اس فون میں ہیں۔ کیمرہ نارمل ہے، سائڈ فنگر ہے، اور چارجر ساتھ نہیں دیا جا رہا ہے۔ لیکن سامسنگ یوزر کے لیے کم بجٹ میں بہرحال مناسب انتخاب ہے۔

اگر کسی کو بیٹری اور چارجنگ اچھی چاہیے تو Vivo Y200 بہترین آپشن ہوگا۔
اگر کسی خاتون یا کسی کو لُک اور ڈیزائن کے حساب سے خوبصورت فون درکار ہے، یا بالائی علاقہ جات میں سگنل کا مسئلہ ہے، تب بھی ویوو کا یہ ماڈل اچھا آپشن ہے۔ لیکن دو خامیاں اس میں بھی ہیں کہ کیمرہ نارمل ہے اور تھوڑا سلو فون ہے۔

بہترین ڈیزائن اور لُک فراھم کرنے میں Infinix اور tecno بھی پیچھے نہیں رہتے، لیکن میں یہی کہوں گا کہ بھائی اگر آپ نے موبائل خریدنا ہے، جی اگر موبائل خریدنا ہے تو موبائل کا ڈیزائن اور کلر کے دیکھو، موبائل فون کو دیکھو کہ موبائل چلنے میں کیسا ہے؟ ڈیزائن، کلر وغیرہ یہ ثانوی چیز ہوتی ہیں۔ یہ اچھے ہوں تو فبہا ونعمت، ورنہ کوئی مسئلہ نہیں، پیچھے ویسے بھی کور لگ جائے گا۔ موبائل چلانا آپ نے پیچھے دیکھ کر نہیں ہے۔

فیچرز کے اعتبار سے بات کریں تو Infinix Note 50 زبردست فیچرز کے ساتھ، ریورس چارجنگ، وائرلیس چارجنگ، وائرلیس چارجر وغیرہ اور اس طرح کے کئی فیچرز ہوتے ہیں کہ اگر یہی فیچرز کسی ویوو یا سام سنگ کے فون میں ہوں تو وہ ایک، دو لاکھ سے اوپر کا فون بن جائے۔

کیمرے کے حوالے سے یقینا نان پی ٹی اے (Non-PTA) iPhone اور گوگل پکسل لینا ہوگا۔ ولاگنگ، اپنی پروڈکٹس کی تصاویر، فوٹوگرافی اور ویڈیوز کے لیے یہی بہتر رہیں گے۔ اس حوالے سے الگ سے ایک پوسٹ ان شاءاللہ تعالیٰ ۔

فی الحال مکمل PTA-approved فونز میں کیمرے کو ترجیح دیں تو Tecno Camon 40 pro اور Camon 40، یہ دونوں فون کیمرے کے لحاظ سے نمایاں ہیں۔
یہاں میں یہ بھی واضح کر دوں کہ یہ دونوں فون اپنی قیمت کو جسٹیفائی نہیں کرتے، ان کے پرانے ماڈل Tecno Camon 30 اور Tecno Camon 30s میں بھی یہی ہوا تھا کہ پہلے مہنگے لانچ کیئے گئے تھے، شروع میں یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کی مارکیٹنگ پر لوگوں نے مہنگے خرید لیئے۔ چار چھ مہینے جب لوگوں کو حقیقت پتا چلی تو لوگوں نے خریدنا چھوڑا، جب یہ دونوں ماڈل سلو بکنا شروع ہوئے تو کمپنی قیمتیں کم کرنے پر مجبور ہوئی، پھر یہ مناسب پیسوں میں ہوئے اور اب یہی کہانی 40 کی سیریز میں چل رہی ہے۔ یہ ابھی اس وقت اپنی قیمت کے حساب سے مہنگے ہیں، فی الحال یہ نہ خریدیں جائیں، قیمت کم ہونے کے بعد ھم آپ کو خود بتائیں گے کہ یہ مناسب قیمت پر مل رہا ہے۔ پھر خریدیں تا کہ آپ کا نقصان نہ ہو۔

اور اگر آپ نے کوئی ایسا فون خریدنا ہے جو بھلے اپنی قیمت سے 10، 15، 20 ہزار روپے مہنگا ہو لیکن گرنے ٹوٹنے کے لحاظ سے مضبوط فون ہو، واٹر پروف ہو، رف یوز کے لیے چائیے تو realme c75 اور Oppo A5 pro۔
ان دونوں فونوں کے متعلق میں بہت پہلے سے آپ حضرات کو بتا چکا ہوں اور اس پر بڑی تنقید کا بھی سامنا بھی کرنا پڑا ہے مجھے، realme c75 کے بارے میں تو میں نے مزاحیہ انداز میں کہا تھا کہ یہ صرف مچھیروں کے لیے فون بنایا گیا ہے اور وہ جملہ بہت وائرل ہوا تھا اور Oppo A5 pro یہ 30 ہزار روپے کی چیز ہے، اوپو کمپنی 50 ہزار روپے کی دے رہے ہیں۔ لیکن بہت سارے اوپو یوزر پھر بھی خرید رہے ہیں اور اگر واٹر پروف اور گرنے کے لحاظ سے دیکھا جائے اور رف یوز کے لیے دیکھا جائے تو پھر بعض لوگوں کے لیے یہ بھی آپشن ہو سکتا ہے لیکن میں کبھی بھی اس کا مشورہ نہیں دوں گا۔ realme C75 پھر بھی بہتر ہے کہ 40 ھزار روپے کا ہے۔ لیکن اوپو بہرحال اچھا سیٹ نہیں۔

اب آتے ہیں، اصل مدعا کی طرف کہ سب سے اچھا فون اس بجٹ میں کونسا ہے؟
ایسا فون جو بیلنس فون ہو
کیمرہ مناسب ہو، بیٹری ٹھیک ٹھاک ہو، اسپیڈ درمیانی ہو، برانڈ قابلِ بھروسا ہو اور قیمت بھی اپنی جگہ پر جچتی ہو تو اس صورت میں میرا ذاتی انتخاب ہوگا Redmi Note 14

کیوں؟
کیونکہ یہ فون نہ تو کسی ایک خوبی میں حد سے زیادہ چمکتا ہے، نہ کسی ایک پہلو میں مایوس کرتا ہے۔
یہ فون "اعتدال" کا ایک اچھا نمونہ ہے۔
جیسے کھانے میں ایک طرف بریانی ہے، ایک طرف چکن کڑاہی، ایک طرف پلاؤ اور درمیان میں ایک سادہ سی، مگر عمدہ دال چاول کی پلیٹ ہے۔
سادہ، پائیدار، ہلکی، لیکن مکمل۔

یہی معاملہ Redmi Note 14 کا ہے
نہ نمک زیادہ، نہ مرچ تیز۔
ہر چیز متوازن، معتدل اور قابلِ اعتماد۔
ھمارے سمجھانے کا انداز اچھا نہیں ہوگا۔ لیکن سچی بات یہی ہے بھائی۔
یہ فون 108 میگا پکسل کا کیمرہ فراھم کر رہا ہے، 5500 mah کی بیٹری، 33 واٹ کی فاسٹ چارجنگ ، پروسیسر Helio g99 ultra دیا جا رہا ہے۔

اگر تحریر پڑھ کر وقت ضایع ہوا ہو تو معاف کیجئے گا اور اگر کچھ سیکھنے کو ملا تو دعاؤں سے نوازیے گا۔

🚨 بونیر میں ایک سکول پر آسمانی بجلی گرنے سے 150 بچوں کا کوئی پتہ نہیں۔ نہ سکول باقی رہا، نہ معصوموں کی خبر۔
16/08/2025

🚨 بونیر میں ایک سکول پر آسمانی بجلی گرنے سے 150 بچوں کا کوئی پتہ نہیں۔ نہ سکول باقی رہا، نہ معصوموں کی خبر۔

ایک ابدی انسانی لمحہ،دو سال کی بچی "شین ایر" چین کی ژیجیانگ یونیورسٹی کے ہسپتال میں دل کی ایک حساس سرجری سے پہلے خوف سے ...
08/08/2025

ایک ابدی انسانی لمحہ،

دو سال کی بچی "شین ایر" چین کی ژیجیانگ یونیورسٹی کے ہسپتال میں دل کی ایک حساس سرجری سے پہلے خوف سے کانپ رہی تھی اس کی چیخیں رک نہیں رہی تھیں اور اس کی آنکھیں سفید طبی آلات اور جگہ کی سرد مہری کے درمیان بھٹک رہی تھیں۔

لیکن ڈاکٹر "شی ژو"، جو دل کی سرجری کے ڈپٹی ڈائریکٹر تھے، ایک سرجن کی بجائے ایک باپ کی طرح اس کے قریب آئے انہوں نے اسے اپنی بانہوں میں اٹھایا، اپنا فون نکالا، اور اسے کارٹون دکھانا شروع کیے۔ آہستہ آہستہ، وہ پرسکون ہو گئی اور اس کی آنکھوں میں دوبارہ چمک آ گئی۔

یہ منظر اینستھیزیا کی ڈاکٹر "جِن زی ینگ" نے قید کر لیا، اور یہ تصاویر دنیا بھر میں پھیل گئیں، ہمیں یاد دلانے کے لیے کہ سفید کوٹ کے پیچھے ایسے دل بھی ہیں جو ماں کی شفقت سے کم گرم نہیں ہوتے۔

آپریشن کامیاب رہا، اور "شین ایر" صحت یاب ہو گئی، لیکن اس کا حقیقی اثر اس سادہ لمحے میں باقی رہا جس نے ہمدردی کے معنی کو بیان کیا۔

ہمیں اس بات کی کتنی مسلسل یاد دہانی کی ضرورت ہے کہ طب صرف ایک علم نہیں، بلکہ ایک روح بھی ہے۔

06/08/2025

Hello I need digital marketer
Google ads expert
Graphic designer
And Shopify store creator.
Interested send your portfolio...


مجھے ٹک ٹاک کبھی پسند نہیں رہی بلکہ میرے موبائل میں اب تک ٹک ٹاک انسٹال بھی نہیں ہے۔ لیکن کچھ ماہ قبل ٹک ٹاک شاپ میری زن...
06/08/2025

مجھے ٹک ٹاک کبھی پسند نہیں رہی بلکہ میرے موبائل میں اب تک ٹک ٹاک انسٹال بھی نہیں ہے۔ لیکن کچھ ماہ قبل ٹک ٹاک شاپ میری زندگی کا یوں حصہ بنی کہ اب اسکے بنا گزارہ ہی نہیں ہے۔ میں ٹک ٹاک شاپ استعمال کرتا ہوں لیکن اسکا یہ مطلب نہیں کہ میں گھنٹے بیٹھ کر فضول ریلز بھی دیکھتا ہوں۔ ایسا ہی فیسبک کے ساتھ ہے میں پچھلے 8 سال سے فیسبک کا مثبت استعمال کرتے ہوئے نا صرف اپنا آنلائن سٹور چلا رہا ہوں بلکہ لوگوں کو انکا کام آنلائن شفٹ کرنے میں بھی انکی مدد کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

کچھ ماہ قبل ایک پوسٹ لگائی تھی جسے دیکھ کر ہمارے ایک امریکہ رہنے والے دوست نے رابطہ کیا انکے ساتھ ہم نے ٹک ٹاک شاپ پر کام شروع کیا اور انکی شاندار سیلز آنا شروع ہو گئی۔ برطانیہ سے دوستوں کی بہت بڑی تعداد پہلے سے ہی میرے ساتھ جڑی ہوئی ہے اور مزید جڑ رہی ہے۔

ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل بدل سکتا ہے۔ جبکہ منفی اور بےجا استعمال کے نتائج کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔


🥺🥺🥺🥺🥺🥺
30/07/2025

🥺🥺🥺🥺🥺🥺

گھر والوں سے التجا ہے کہ میرا یہ ادھار دے دینا تاکہ میرے اوپر کچھ عذاب کم ہوسکے 😥سرگودھا میں معاشی بدحالی نوجوانوں کی زن...
30/07/2025

گھر والوں سے التجا ہے کہ میرا یہ ادھار دے دینا تاکہ میرے اوپر کچھ عذاب کم ہوسکے 😥
سرگودھا میں معاشی بدحالی نوجوانوں کی زندگیاں نگلنے لگی قرض کے بوجھ تلے دبے 24 سالہ محمد طیّب نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، لاش سپورٹس سٹیڈیم کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔ نوجوان کی جیب سے قرضوں سے متعلق پرچی برآمد جس پر ادھار کی تفصیلات لکھی تھیں۔ 😭

یہ واقعہ دل دہلا دینے والا اور انتہائی افسوسناک ہے۔ بابوسر ٹاپ پر ہونے والی تباہ کن بارش نے ایک خوشحال، تعلیم یافتہ، اور...
22/07/2025

یہ واقعہ دل دہلا دینے والا اور انتہائی افسوسناک ہے۔ بابوسر ٹاپ پر ہونے والی تباہ کن بارش نے ایک خوشحال، تعلیم یافتہ، اور انسانیت کی خدمت میں پیش پیش خاندان کو ہم سے چھین لیا۔ ڈاکٹر مشعل، ڈاکٹر سعد، فہد اسلام اور ننھا ہادی ، یہ سب اپنی زندگیوں میں روشنی کا چراغ تھے، جو دوسروں کے دکھ درد میں مرہم بنتے تھے، مگر قدرت کے اس بے رحم امتحان نے انہیں وقت سے پہلے ہم سے جدا کر دیا۔

یہ صرف ایک خاندان کا نقصان نہیں، بلکہ ایک پوری قوم کا نقصان ہے جو ایسے درد مند، مہربان اور علم دوست افراد سے محروم ہو گئی ہے۔ ان کا تعلق نہ صرف معروف یوٹیوبر ڈاکٹر عفان قیصر سے ہے بلکہ وہ جنوبی پنجاب کے ہزاروں افراد کے لیے امید کی کرن تھے۔

دعا ہے کہ ﷲ تعالیٰ ان سب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے، اور پسماندگان کو صبر جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

Prince Alwaleed bin Khalid bin Talal bin Abdulaziz Al Saud, affectionately known as the Sleeping Prince, has p@ssed away...
20/07/2025

Prince Alwaleed bin Khalid bin Talal bin Abdulaziz Al Saud, affectionately known as the Sleeping Prince, has p@ssed away after spending 20 years in a co_ma.

His condition followed a tr@gic acc!dent, and he remained in a persistent co_ma, capturing global symp@thy over the years.

Disclaimer: Image is AI Generated and is just for reference.

ایک تقدیر مجھے تمہارے پاس لے گئی اور دوسری نے تم کو مجھ سے چھین لیا، اور دو تقدیر کے درمیان میں نے اپنا دل کھو دیا_🙂🍁
27/12/2024

ایک تقدیر مجھے تمہارے پاس لے گئی اور دوسری نے تم کو مجھ سے چھین لیا، اور دو تقدیر کے درمیان میں نے اپنا دل کھو دیا_🙂🍁

” تم جس کو دستیاب ہو لازم ہے یہ اس پہ ہر روز اپنے بخت کا صدقہ دیا کرے ۔۔۔“♥️
19/12/2024

” تم جس کو دستیاب ہو لازم ہے یہ اس پہ ہر روز اپنے بخت کا صدقہ دیا کرے ۔۔۔“♥️

Address

Kashmir

Telephone

+923076381987

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dr Aryan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dr Aryan:

Share