AJK Today

AJK Today AJK Today🍁
Your daily dose of AJK news
Fast • Real • Unbiased
From streets to headlines

29/05/2026

حویلی کہوٹہ کی تحصیل خورشید آباد میں المناک رکشہ حادثے کے بعد عوامی غم و غصہ شدت اختیار کر گیا۔ حادثے میں 7 نوجوان جان کی بازی ہار گئے تھے، جس کے بعد مقامی نوجوانوں اور شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔
عوامی ایکشن کمیٹی خورشید آباد حویلی نے وزیراعظم آزادکشمیر کے حلقہ انتخاب میں احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ تحصیل ہوائی اعلانات اور وعدوں کے ذریعے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔ کمیٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اہلیانِ حویلی آج سراپا احتجاج ہیں کیونکہ علاقے کے ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور یہاں انسانیت کی توہین ہو رہی ہے۔
احتجاجی مظاہرے کے دوران شرکاء نے کہا کہ حادثے کے فوری بعد نہ تو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن کیا گیا اور نہ ہی متاثرین کو مناسب طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ مظاہرین کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور وہاں ایمرجنسی سے نمٹنے کی صلاحیت موجود نہیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 9 جون کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور عوام اپنے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔ دوسری جانب علاقے میں غم و غصے کی فضا برقرار ہے جبکہ شہریوں نے حکومت سے فوری طور پر صحت اور ریسکیو سہولیات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عید کے تیسرے دن عوام کیلئے بڑا تحفہ، پیٹرول و ڈیزل سستاوفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر...
29/05/2026

عید کے تیسرے دن عوام کیلئے بڑا تحفہ، پیٹرول و ڈیزل سستا
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 22، 22 روپے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ وزیراعظم کے مطابق عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور جیسے ہی مالی گنجائش پیدا ہوتی ہے، عوام تک ریلیف پہنچایا جاتا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے بھی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی جبکہ سخت معاشی حالات کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ، موٹر سائیکل اور رکشہ صارفین کے لیے فیول سبسڈی کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے۔

حویلی ٹریفک حادثہ: وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمظفرآباد//( نمائندہ خصوصی)ضلع حویل...
29/05/2026

حویلی ٹریفک حادثہ: وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مظفرآباد//( نمائندہ خصوصی)ضلع حویلی میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر وزیراعظم آزادجموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل طور پر کھڑی ہے۔
انہوں نے ضلع حویلی میں پیش آنے والے اس سانحے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ حادثے کی وجوہات کا تعین کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
وزیراعظم آزادکشمیر نے جاں بحق افراد کے ایصالِ ثواب کے لیے ایک روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا ہے۔
مزید برآں انہوں نے ٹریفک پولیس کو ہدایت جاری کی ہے کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ چلنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔

28/05/2026

حویلی:تحصیل خورشید آباد میں لوڈر رکشہ حادثہ، 2 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
حویلی کہوٹہ کی تحصیل خورشید آباد میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں لوڈر رکشہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں ادریس ولد عنایت سکنہ جوکاں اور بلال ولد افتخار سدھن ساکن جوکاں گنجی گلی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں شاہزیب ولد اورنگزیب خان سدھن سکنہ جوکاں، عاقب ولد ہدایت خان بٹ ساکنہ جوکاں، وقار ریاض قوم سدھن ساکن جوکاں، عمر ولد اقبال خان سدھن اور فیصل ولد اقبال کیانی ساکن کلساں زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں جاں بحق افراد کی میتیں ڈسٹرکٹ اسپتال کہوٹہ منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ایم ایس ٹی پہنچایا گیا، جہاں سے اطلاعات کے مطابق انہیں مزید علاج کے لیے راولاکوٹ ریفر کر دیا گیا۔
حادثے کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی فضا سوگوار ہوگئی جبکہ اہل علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

28/05/2026

معذور کا برا حال

بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے خوشخبری، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تجاویز زیرِ غوراسلام آباد: وفاقی بج...
28/05/2026

بجٹ 2026-27: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے خوشخبری، تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تجاویز زیرِ غور
اسلام آباد: وفاقی بجٹ 2026-27 کی تیاریوں کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے، جبکہ وزارتِ خزانہ کے ابتدائی ورکنگ پیپرز میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے ریلیف سے متعلق مختلف تجاویز زیرِ غور ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد تک اضافے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ پنشنرز کیلئے پنشن میں 10 سے 12 فیصد اضافے کی سفارش بھی سامنے آئی ہے۔
اسی طرح کم از کم ماہانہ اجرت کو موجودہ 40 ہزار روپے سے بڑھا کر 42 ہزار روپے کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے تاکہ مہنگائی کے اثرات سے عوام کو ممکنہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلے وفاقی کابینہ اور وزارتِ خزانہ کی منظوری کے بعد بجٹ تقریر میں سامنے آئیں گے۔ تاہم ابھی تک ان تجاویز کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ وفاقی بجٹ 2026-27 آئندہ ماہ قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس میں سرکاری ملازمین، پنشنرز اور کم آمدنی والے طبقے کیلئے ریلیف اقدامات متوقع ہیں۔

⛔سعودی محکمہ شماریات کے مطابق رواں سال 17 لاکھ 7 ہزار 301 افراد نے فریضہ حج ادا کیا15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج بیرون ملک سے...
28/05/2026

⛔سعودی محکمہ شماریات کے مطابق رواں سال 17 لاکھ 7 ہزار 301 افراد نے فریضہ حج ادا کیا

15 لاکھ 46 ہزار 655 حجاج بیرون ملک سے آئے جن کا تعلق 165 قومیتوں سے ہے۔

جبکہ 1 لاکھ 60 ہزار 646 مقامی حجاج تھے جن میں سعودی شہری اور وہاں رہائش پذیر افراد شامل ہیں۔

آزاد کشمیر اسمبلی کی آسامیاں خالی درخواستیں مطلوب ہیں
28/05/2026

آزاد کشمیر اسمبلی کی آسامیاں خالی
درخواستیں مطلوب ہیں

27/05/2026







26/05/2026
مظفرآباد میں حیران کن واقعہ، ٹریفک پولیس سے تنازع پر ڈرائیور نے مسافر گاڑی دریائے جہلم میں پھینک دیمظفرآباد میں ایک حیرا...
26/05/2026

مظفرآباد میں حیران کن واقعہ، ٹریفک پولیس سے تنازع پر ڈرائیور نے مسافر گاڑی دریائے جہلم میں پھینک دی
مظفرآباد میں ایک حیران کن اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ٹریفک پولیس کے ساتھ مبینہ تنازع کے بعد ایک ڈرائیور نے اپنی مسافر گاڑی دریائے جہلم میں پھینک دی۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی جبکہ مشتعل شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مرکزی شاہراہ بند کر دی۔
ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں ٹریفک پولیس نے ایک مسافر گاڑی کو روک کر مبینہ طور پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور گاڑی تھانے میں بند کرنے کی وارننگ دی۔ اس دوران ڈرائیور اور ٹریفک اہلکاروں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صورتحال اس وقت انتہائی سنگین ہوگئی جب ڈرائیور نے غصے میں آ کر گاڑی کو دریائے جہلم کی طرف موڑ دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی دریا میں جا گری۔ بتایا جاتا ہے کہ اس وقت ایک ٹریفک اہلکار بھی گاڑی میں موجود تھا جو گاڑی کو تھانے منتقل کروانے کیلئے اس میں سوار ہوا تھا۔
واقعے کے فوری بعد مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ خوش قسمتی سے ڈرائیور اور ٹریفک اہلکار دونوں جان بچانے میں کامیاب رہے، تاہم مسافر گاڑی دریائے جہلم کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی۔ واقعے کے وقت گاڑی میں مسافر موجود تھے یا نہیں، اس حوالے سے مختلف اطلاعات سامنے آ رہی ہیں جبکہ حکام نے ابھی تک باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کیں۔
واقعے کے بعد ڈرائیور کے ورثا اور شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور چھتر چوک میں مرکزی شاہراہ بند کر کے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹریفک پولیس کے مبینہ ناروا رویے کے خلاف نعرے بازی کی اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کے باعث شہر میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ صورتحال کے پیش نظر پولیس اور انتظامیہ کی اضافی نفری موقع پر طلب کر لی گئی تاکہ حالات کو قابو میں رکھا جا سکے۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Address

Azad Kashmir
Kashmir

Telephone

+923475960061

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AJK Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share