21/12/2023
کوٹلی
انوہی سرہوٹہ میں (ق ت ل) کی لرزہ خیز واردات ، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو خنجر کے وار سے (م وت )کی گھاٹ اتار دیا ، لاش پر تیل چھڑک کر باڈی کو بھی جلانے کی کوشش کی گئ۔ تفصیلات کے مطابق خون سفید ہو گیا کے مصداق شمریز ولد کالا خان بہی بنی انوہی سرہوٹہ کو چھوٹے بھائ نے خنجر مار کر (ق ت ل) کر دیا ۔(ق ت ل) کے بعد تیل ڈال کر آگ لگا دی ۔باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی لایا گیاجہاں پوسٹ مارٹم کیا گیا نوید ویلفئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین کرامت حیدری آصف قادری اور دیگر رضا کار اس موقع پر موجود تھے نوید فاؤنڈیشن نے میت کفن اور پیٹی کا اہتمام کیا۔(ق ت ل) کی وجوہات گھریلو نا چاقی بتائ جاتی ہے