TFJ: The Freelance Journalist

TFJ: The Freelance Journalist Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from TFJ: The Freelance Journalist, Broadcasting & media production company, Muzaffarabad, Azad Jammu and Kashmir, Kashmir.

Journalism, Political views, Blogs, Major Events Coverage, Poetry, Nature photography all at one place ||
Developed Azad Kashmir's first artificial intelligence based news anchor ||

17/09/2025

September 29: Govt. VS Action Committee | The battle for Kashmir's Future Explained |

(رپورٹ و عکاسی: اسد علی بلوچ) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 15 صد ظہورِ پُر نور کی مناسبت سے بزمِ ادب شعبہ اردو ج...
05/09/2025

(رپورٹ و عکاسی: اسد علی بلوچ)
حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے 15 صد ظہورِ پُر نور کی مناسبت سے بزمِ ادب شعبہ اردو جامعہ کشمیر کے زیرِ اہتمام نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا۔

مشاعرے کی نظامت کے فرائض صائم خان راست نے انجام دیے، شعبہ اردو کے طلبہ نے تلاوت و نعت کی سعادت حاصل کی۔ نازِ ادب ناز مظفرآبادی کی صدارت میں، صدر شعبہ اردو یوسف میر، بشیر مراد، عبدالبصیر تاجور، عامر شہزاد ہاشمی، صغیر انجم، راجہ خضر حیات، رینم شیخ، صائم خان راست، مہتاب عالم و شعبہ ہذا کے پروفیسران کے ساتھ طلباء و طالبات کی کثیر تعداد خاتم المرسلین ص کی مدحت کی سامع، ناظر و گواہ بنی۔
مشاعرے کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد شعبہ کے طالبِ علم و طالبات نے نعت پیش کرتے ہوئے حاضرین کے دلوں میں محبتِ رسولِ خدا ص کو پروان چڑھایا۔ روایت کے مطابق ناظمِ مشاعرہ نے اپنا کلام پیش کیا، صائم خان راست نے اِن اشعار سے اظہارِ عقیدت کیا:

نعت گوئی ہے عطائے شہ بطحٰی صائم
ہر کوئی نعت کا دیوان نہیں کہہ سکتا

صائم خان راست کے بعد خضر حیات کی باری آئی جن کی شاعری نے حاضرین پر سحر طاری کر دیا:

یہ جتنے پھول ہیں جن سے فضا معطر ہے
مرے خیال میں کِھل کر درود پڑھتے ہیں

خضر حیات کے بعد رینم شیخ نے اِن الفاظ میں رسولِ خدا سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا:

جس جس جگہ بھی رکھے قدم میرے نبی نے
پھر کفر وہاں تاخت و تاراج ہوا ہے

صغیر انجم نے اِن الفاظ میں شانِ رسالت مآب ص بیان کی:

ع قرآن میں بیان ہے عطرت رسول ص کی

عامر شہزاد ہاشمی کی باری آئی اور ان الفاظ کے بدلے حاضرین سے خوب داد سمیٹی؛

ع، جس کو ڈھونڈ رہے ہو تم وہ میں ہوں کا فرمان ملا

عامر شہزاد ہاشمی کے بعد عبدالبصیر تاجور کی باری آئی جن نے اپنے مخصوص انداز میں شانِ رسولِ خدا ص بیان کی؛

پوٹلی لفظوں کی لے کر میں کھڑا ہوں پیچھے
منھ کہاں نعت کہوں بدرالدجا کے آگے

صدرِ مشاعرہ ناز مظفرآبادی نے اپنے ایک شعر میں تمام نعت گو شعراء کی کیفیات کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا:

حرف جو نعت میں نہیں آیا
کسی اوقات میں نہیں آیا

صدرِ مشاعرہ کے بعد صدر شعبہ اردو جامعہ کشمیر ڈاکٹر یوسف میر نے اظہارِ خیال کیا، آپ نے رسالت مآب ص کی زندگی کے عمدہ پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کے ساتھ طلبہ پر زور دیا کہ نعت گو شعراء کی شاعری سے استفادہ کرتے ہوئے سیکھیے کہ نعت میں کون سے الفاظ ادا کیے جانے چاہیئں اور کہاں احتیاط برتنی چاہیے؛

دینِ حق کا ہوں مبلغ ہے یہ ایمان و یقیں
ذرے ذرے کو سمیٹوں کہکشاں کرتا چلوں

صدر شعبہ کے اظہارِ خیال سے نعتیہ مشاعرہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

28/08/2025

Youm E Hussain (AS) | UAJ&K | Highlighting Karbala's lesson alongwith unity with palestine |
(رپورٹ: اسد علی بلوچ)
جامعہ آزاد جموں و کشمیر سٹی کیمپس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کشمیر ریجن جامعہ کشمیر یونٹ کے زیرِ اہتمام غمِ حسین ع کی یاد اور درس کربلا سے نوجوانوں کو روشناس کروانے کے لیے "یومِ حسین ع" منعقد ہوا جس سے ڈاکٹر علامہ یاسر عباس سبزواری، پروفیسر ڈاکٹر نثار حسین ہمدانی، علامہ ممتاز حسین الحسینی اور ریجنل صدر آئی ایس او حمزہ سلطان سبزواری نے خطاب کیا جبکہ طلباء نے منقبت و نوحہ کی صورت میں ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ یومِ حسین سیمنار کا آغاز تلاوتِ قرآن سے ہوا، زاہد حسین نے تلاوت قرآن پاک سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا، نظامت کے فرائض اسد علی بلوچ اور سید علی نقوی نے انجام دے، جواد مغل نے اپنی خوبصورت آواز میں نعتِ رسولِ خدا ص پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ محمد عدیل، سیدہ کونین زہرہ کاظمی اور اسد علی بلوچ نے باری باری نظرانہ عقیدت پیش کیا۔ یومِ حسین سیمنار کے اختتام پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کے ساتھ ملک و قوم کی سلامتی، اتحادِ امت اور غزہ و فلسطین کے مظلوموں کی حمایت میں دعا کی گئی۔

یومِ حسین ع سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس وحدت المسلمین آزاد کشمیر ڈاکٹر علامہ یاسر عباس سبزواری کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کسی ایک مسلک کے نہیں بل کہ انسانیت کے امام ہیں اور ان کی تعلیمات کسی ایک مکتبِ فکر کے لیے نہیں ہیں بل کہ تمام انسانیت کے لیے ہیں، امام حسین علیہ السلام ہی وہ ہستی ہیں جن کی وجہ سے دینِ اسلام اپنی اصل حالت میں موجود ہیں اور نواسہ رسول ہی ہدایت کا چراغ اور کشتئ نجات ہیں۔

یومِ حسین ع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز حسینی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو درسِ کربلا عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے اور سائنسی و کیمیائی میدان میں اہلِ بیت کی تعلیمات پر عمل کی ضرورت ہے۔ علامہ ممتاز حسینی نے طلباء کو افکارِ امام حسین علیہ السلام سے روشناس کروایا اور عملی زندگی میں اپنانے کا درس دیتے ہوئے غزہ و فلسطین کے مظلوموں کے حق میں دعا کی۔

پروفیسر ڈاکٹر نثار ہمدانی نے سیمنار یومِ حسین ع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں تعلیماتِ محمد و آلِ محمد ص اپنانے کی ضرورت ہے اور سائنسی علوم سے متعلق اقوالِ محمد و آلِ محمد سے استفادے کی ضرورت ہے تاکہ نوحہ، مرثیہ و اسلامی درس کے ساتھ ساتھ اسے سائنسی علوم میں ترقی کا مسکن بنایا جا سکے اور مقصدِ کربلا سے ہر مکتبِ فکر کے انسان کو روشناس کروایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور کے مظلومین، غزہ و فلسطین کے مسلمانوں کی ہر صورت حمایت جاری رکھی جانی چاہیے تاکہ مثلِ کربلا حق کی حمایت جاری رہے۔

ریجنل صدر آئی ایس او آزاد کشمیر حمزہ سلطان سبزواری کا کہنا تھا کہ ہمیں موجودہ دور کی کربلا غزہ و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو بھی نہیں بھولنا چاہیے اور ان کی ہر ممکن حمایت جاری رکھنی چاہیے چوں کہ یہی درسِ کربلا ہے کہ حق کی حمایت اور باطل کی مخالفت کی جائے۔ ان نے نوجوانوں کو سیرتِ امام حسین علیہ السلام اپنانے کا پیغام دیا۔

(رپورٹ: اسد علی بلوچ) جامعہ آزاد جموں و کشمیر سٹی کیمپس میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کشمیر ریجن جامعہ کشمیر یونٹ ...

18/08/2025

𝐔𝐀𝐉𝐊 𝐂𝐨𝐧𝐜𝐥𝐮𝐝𝐞𝐬 𝐍𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐘𝐨𝐮𝐭𝐡 𝐒𝐮𝐦𝐦𝐢𝐭 𝟐𝟎𝟐𝟓 𝐰𝐢𝐭𝐡 𝐚 𝐂𝐚𝐥𝐥 𝐟𝐨𝐫 𝐘𝐨𝐮𝐭𝐡-𝐈𝐧𝐜𝐥𝐮𝐬𝐢𝐯𝐞 𝐏𝐨𝐥𝐢𝐜𝐢𝐞𝐬
Videographer: Asad Ali Baloch
The University of Azad Jammu and Kashmir - UAJK

16/08/2025

Chehlum Imam Hussain | Arbaeen walk & Jaloos | Muzaffarabad, Azad Kashmir | 2025 |
Videography & Report By: Asad Ali Baloch
Special Thanks To: Yahya Mughal

لبوں پر لبیک یا حسین کی صدائیں سجائے یہ قافلے صبح سویرے اربعینِ حسین ع کی مثل میں اپنے اپنے علاقوں سے روانہ ہو کر غمِ حسین خود پر طاری کرتے ہوئے اپنی منزل مرکزی امام بارگاہ پیر سید علم شاہ بخاری مظفرآباد پہنچتے ہیں جہاں سالانہ مجلسِ عزا بسلسلہ چہلمِ امام حسین و اصحابِ باوفا منعقد ہوتی ہے۔ نامور ذاکرین و علماء حمد و ثنائے پروردگار کے بعد فضائل و مصائبِ شہداۓ کربلا سے نوجوان نسل کو مقصدِ کربلا سے روشناس کرواتے ہیں اور یہ باور کرواتے ہیں کہ عزاداری سید الشہداء صرف مجلس و ماتم تک محدود نہیں بل کہ یہ ایک تحریک ہے جس کا مقصد حق کی حمایت اور باطل کی مخالفت ہے۔ جہاں ذاکرین فضائل و مصائب سے غمِ حسین شرکاءِ مجلس پر طاری کرتے ہیں، وہیں علماء اسلامی تعلیمات اور زندگی محمد و آلِ محمد پر روشنی ڈالتے ہیں۔ مجلس کے اختتام پر شبیہ علم و ذوالجناح کے برآمد ہوتے ہی جلوسِ عزا نکالا جاتا ہے، جو مرکزی امام بارگاہ سے اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہو کر اپنے پہلے پڑاؤ اپر اڈا لال چوک پہنچتا ہے جہاں زعماء و عمائدین جلوس سے خطاب کرتے ہیں۔ بعد ازاں یہ جلوس جس میں نظرانہ عقیدت کے طور پر نوحہ خوانی و ماتم کی صورت میں پرسہ پیش کیا جاتا ہے اپنی آخری منزل مرکزی امام بارگاہ کی جانب دوبارہ گامزن ہوتا ہے جہاں یہ اپنے اختتام کو پہنچتا ہے۔ جلوس کے راستے میں نہ صرف سیکیورٹی کا بھرپور اہتمام کیا جاتا ہے بل کہ شرکاءِ جلوس کے لیے نذر و نیاز کے انتظامات کے ساتھ ساتھ شہدائے کربلا کی پیاس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جابجا سبیلوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ عزادارانِ امام حسین تر و تازہ رہتے ہوئے عزاداری سید الشہداء میں مصروفِ عمل رہیں۔

🎙️ Welcome to The Freelance Journalist– A leading Digital News Analysis platform bringing you in-depth news, analysis, and political developments from and about Kashmir.

Political commentary, debates, and expert analysis.

Unfiltered discussions on governance, rights, and regional affairs.

🔔 Subscribe and turn on notifications to stay updated with our latest episodes and reports.

🌐 Follow for real-time updates & exclusive content:
Instagram: https://www.instagram.com/thefreelancejournalist?igsh=MWQyY3p5enVoM2xpaA==
Twitter/X: https://x.com/AsadAliBaloch32?s=09
Facebook: ​https://www.facebook.com/share/16cp94s2ba/

14/08/2025

UAJK 14 August 🇵🇰 Ceremony |
Videographer: Asad Ali Baloch |

08/08/2025

Is Action Committee just a pressure group in AJK? | Former PM AJK criticizes Awami Action Committee

08/08/2025

کشمیری ثقافت دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے، گزرتے زمانے کے ساتھ نہ صرف اِسے فروغ دینے کی بل کہ محفوظ بنانے کی ضرورت بھی محسوس کی جا رہی ہے، اِسی سلسلہ میں آزاد جموں و کشمیر کلچرل اکیڈمی میں ثقافتی ورثوں کو ناپید ہونے سے بچانے کے لیے کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے، مزید جانیے اسد علی بلوچ کی اس خصوصی رپورٹ میں۔

Address

Muzaffarabad, Azad Jammu And Kashmir
Kashmir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TFJ: The Freelance Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TFJ: The Freelance Journalist:

Share