31/10/2025
فوڈ اتھارٹی قصور نے 650 لیٹر جعلی دودھ برآمد کر کے تلف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز (راو عبید الرحمن ) کی زیر نگرانی کیمیکل مِلے زہریلے دودھ بنانے والے مافیا کے خلاف بھرپور ایکشن کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے قصور میں کوٹ شہباز خاں میں شان علی ملک یونٹ پر چھاپہ، دودھ بناتے ہوئے ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑا گیے. 650لیٹر کیمیکلز سے تیار کردہ دودھ موقع پر تلف کر دیا. دودھ بنانے والا سامان اور مشینری اور دودھ براد گاڑی کو قبضے میں لیکر کو مقدمہ درج کرو کہ ملزمان کو حوالہ پولیس کر دیا ۔پانی میں پاؤڈر، کیمیکلز اور گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول لاہور میں سپلائی کیا جانے تھا۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملاوٹی اور غیر معیاری خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔