Pakistan news updates

Pakistan news updates اسلام وعلیکم میرا یہ فیس بُک پر پیج بنانے کا مقصد اپنے ملک کے لوگوں کو ہر قسم کے حالات سے آگاہ رکھنا اور ان کے حق میں آواز اُٹھانی ہے

کورونا کا پھیلاؤ، اسلام آباد سمیت پنجاب اورکے پی کے24 اضلاع میں نئی پابندیوں کا نفاذکورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسلام...
03/09/2021

کورونا کا پھیلاؤ، اسلام آباد سمیت پنجاب اورکے پی کے24 اضلاع میں نئی پابندیوں کا نفاذ
کورونا کیسز میں اضافے کے باعث اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا(کے پی) کے 24 اضلاع میں کل سے 12 ستمبر تک نئی پابندیاں عائد کردی گئیں۔

وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزیر اسد عمر کی قیادت میں نیشنل کمانڈ ایند آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بریفنگ دی۔

این سی او سی نے بتایا کہ کورونا سے زیادہ متاثر علاقوں میں کل سے 12 ستمبر تک مزید پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔
این سی او سی کے مطابق وبا کے زیادہ پھیلاؤ والے شہروں میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کی آمدورفت ، ان ڈور، آؤٹ ڈورتمام تقریبات اور انڈور جِم پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، شادی بیاہ کی تقریبات کی اجازت صرف آؤٹ ڈور اور300 افراد تک مشروط کردی گئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق پنجاب میں سرگودھا،خوشاب،میانوالی،رحیم یارخان،خانیوال، فیصل آباد،بھکر،گجرات،گوجرانوالا،ملتان،بہاولپور، لاہور ،راولپنڈی ، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں حفاظتی پابندیوں کا نفاذ کیا گیا ہے، پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکول 6 روز کے لیے بند کردیےگئے ہیں ۔

خیبر پختونخوا میں ہری پور، مالاکنڈ، مانسہرہ، صوابی، ڈی آئی خان، سوات،ایبٹ آباد اور پشاور میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

کے پی کے8 اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رکھنےکا فیصلہ

صوبائی وزیرتعلیم کے مطابق خیبرپختونخوا کے8 اضلاع میں تعلیمی ادارے بھی 6 سے 11ستمبرتک بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پشاور،صوابی، سوات،مالاکنڈ، ہری پور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان اور مانسہرہ میں اسکول بند رہیں گے جب کہ کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں اسکول کھلے رہیں گے۔
اسلام آباد میں بھی نئی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں ، وفاقی دارالحکومت میں 12 ستمبر تک اسکول اور اندورن شہر ٹرانسپورٹ بند کرنےکا اعلان کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں ایک ہزار 368 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا حکام کے مطابق صوبے میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، گزشتہ ماہ صوبے کے 21 اضلاع میں 312 مریضوں سے نمونے لیے گئے تھے جن میں 236 افراد میں کورونا ڈیلٹا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے این سی او سی کی ہدایت پر 6 ستمبر سے 11 ستمبر 2021 کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
03/09/2021

محکمہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے این سی او سی کی ہدایت پر 6 ستمبر سے 11 ستمبر 2021 کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے انتقال کی خبروں کو جعلی قرار دیدیالاہور:پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے ان...
03/09/2021

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے انتقال کی خبروں کو جعلی قرار دیدیا
لاہور:پاکستان کے معروف گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے انتقال سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دن سے سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے غلط خبریں پھیل رہی ہیں اور یہاں تک ان کے انتقال کے دعوے بھی کیے جا رہے تھے۔ خود سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلنے کے بعد انہوں نے اپنے فیس بک پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ روبہ صحت ہیں۔

گلوکار نے مختصر پوسٹ میں بتایا کہ ایک مرتبہ پھر ان سے متعلق ایک غلط خبر پھیلانے کی کوشش جاری ہے مگر وہ مداحوں کی دعاؤں سے خیریت سے ہیں۔
عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے مذکورہ پوسٹ کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ وہ چاہنے والوں کی دعاؤں سے روبہ صحت ہیں۔

ان سے متعلق فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر من گھڑت خبریں پھیل رہی تھیں بعض یوٹیوب چینلز نے ان کے انتقال کی خبریں تک چلائی تھیں۔

03/09/2021

‏کورونا کی بگڑتی صورت حال، کل سے 12 ستمبر تک نئی پابندیاں عائد

12 ستمبر تک تمام سکول بند رہیں گے، ڈپٹی کمشیر اسلام آباد

اسلام آباد میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی

Congratulations Haider Ali on making history you make us proud!🇵🇰
03/09/2021

Congratulations Haider Ali on making history you make us proud!🇵🇰

‏استعارہ جدو جہد آزادیِ کشمیر، کشمیریوں کے حقوق کا علمبردار، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے زندگی کا بیشتر حصہ بھارتی ...
03/09/2021

‏استعارہ جدو جہد آزادیِ کشمیر، کشمیریوں کے حقوق کا علمبردار، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے زندگی کا بیشتر حصہ بھارتی جیلوں کی نذر کرنے والے، بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت کی دیوار، کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو حکومت پاکستان خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
https://t.co/jfHGRRtU92‎

“استعارہ جدو جہد آزادیِ کشمیر، کشمیریوں کے حقوق کا علمبردار، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے زندگی کا بیشتر حصہ بھارتی جیلوں کی نذر کرنے والے، بھارتی مظالم کے خلاف...

کورونا کی بگڑتی صورتحال: پنجاب میں 6 ستمبر سے تمام سکولز بند کرنے کا فیصلہلاہور: کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب ...
03/09/2021

کورونا کی بگڑتی صورتحال: پنجاب میں 6 ستمبر سے تمام سکولز بند کرنے کا فیصلہ
لاہور: کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر رہیں اور محفوظ رہیں۔

ANNOUNCEMENT:
All Public & Private Schools of Punjab to be closed from September 6th to September 11th, 2021 due COVID 19 conditions. Please stay home and stay safe. Protect yourself and your families.

— Murad Raas () September 3, 2021
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 57 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 35 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 71 ہزار 578 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 787 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 97 ہزار 694، سندھ میں 4 لاکھ 35 ہزار 159، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 677، بلوچستان میں 32 ہزار 329، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 993، اسلام آباد میں ایک لاکھ 242 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 329 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 79 لاکھ 31 ہزار 365 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 745 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 55 ہزار 467 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 606 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 57 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 26 ہزار 35 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 979، سندھ میں 6 ہزار 932، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 41، اسلام آباد میں 868، بلوچستان میں 339، گلگت بلتستان میں 174 اور آزاد کشمیر میں 702 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

Breaking Newsپنجاب کے تعلیمی ادارے بند
03/09/2021

Breaking News
پنجاب کے تعلیمی ادارے بند

02/09/2021
02/09/2021
معروف عالم دین قاری عبدالمتین عظمتِ صحابہؓ پر بیان دیتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئےمعروف عالم دین قاری عبدالمتین عظمتِ صحاب...
02/09/2021

معروف عالم دین قاری عبدالمتین عظمتِ صحابہؓ پر بیان دیتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئے
معروف عالم دین قاری عبدالمتین عظمتِ صحابہؓ پر بیان دیتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئے

پاکستان کے معروف عالمِ دین عظمتِ صحابہؓ بیان کرتے ہوئے انتقال کرگئے، ان لمحات کے مناظر سامنے آگئے،تفصیلات کے مطابق ممتاز اہل حدیث عالم دین مولانا قاری عبدالمتین اصغر فضائل صحابہؓ کانفرنس بیگم کوٹ میں شریک تھے، انہوں عظمتِ صحابہؓ بیان کرنے کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ جان کی بازی ہار گئے۔

ستاون سالہ عالم دین مولانا قاری عبدالمتین کو جب دل کا دوہ پڑا تو اسٹیج پر موجود علماء فوری طور پر انہیں اسپتال لے جانے لگے جہاں راستے میں ہی وہ خالق حقیقی سے جاملے، مولانا قاری عبدالمتین اصغر کے انتقال پر علما سمیت ان کے فولورز کی جانب سے اظہار تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہاہے۔
سینیٹر پروفیسر ساجد میر،سینیٹر حافظ عبدالکریم ،علامہ حافظ ابتسام الہی ظہیر نے کہا کہ مولانا کو سعادت کی موت نصیب ہوئی،اللہ تعالی انہیں اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے،مولانا قاری عبدالمتین اصغر کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،معروف عالم دین مولانا قاری عبدالمتین نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ تبلیغ میں گزاری اور مسلمانوں کو راہ راست کا پیغام دیا۔

‏کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت کا چہرہ بن کر ابھرنے والے، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے زندگی کا بیشتر حصہ بھ...
02/09/2021

‏کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت کا چہرہ بن کر ابھرنے والے، کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے زندگی کا بیشتر حصہ بھارتی جیلوں کی نذر کرنے والے، آخری دم تک بھارتی استعمار کا مقابلہ کرنے والے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو پاکستان کا سلام!

Address

Rao Khan Wala
Kasur

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan news updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share